• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کام اور نام

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
کام اور نام

شاعری کرنی تو میں نے چوتھی جماعت ہی میں بند کردی تھی ۔ افتخار امام صدیقی کا ایک مضمون پڑھ کر۔ لیکن جب فیض عام میں داخلہ لیا تو مئو کا ادبی ماحول دیکھ شاعری کا چسکا دوبارہ جاگ اٹھا۔ مئو کی شعری مجلسوں تک رسائی کا صرف ایک ذریعہ تھا۔ "یعقوب فلک" یعقوب فیض عام کا چپراسی ۔ٹیپیکل قسم کا شاعر۔ ادب کے پست معیار کی وجہ سے اس کا شمار بھی شاعروں میں ہوتا تھا۔ میں نے ایک غزل لکھی اور یعقوب کو چیک کرنے کے لیے دی ۔ مقصد تھا مئو کی ادبی مجلسوں تک رسائی حاصل کرنا ۔ بندے نے پوری غزل کاٹ کر واپس کردی ۔ کہا:
" اس طرح کی شاعری آپس میں دوستوں کو سن سنا کر خوش ہولیا کرو۔ ایک شعر ایسا نہیں جو کسی ادبی مجلس میں پڑھا جا سکے "
میں یعقوب کی شاعرانہ اوقات جانتا تھا۔ بڑا غصہ آیا ۔ دوسرے دن میر تقی میر کی ایک خوبصورت سی غزل مقطع کاٹ کر "اصلاح " کے لیے دے دی۔ یعقوب کمرے بیٹھ کر میر کی اصلاح کرنے لگا۔ مولانا عبد الحمید فیضی جامعہ فیض عام کے سینئر اساتذہ میں سے ہیں ۔ اردو اب کا اچھا مطالعہ رکھتے ہیں ۔ ان کا گذر کمرے سے ہوا تو یعقوب سے پوچھا :
"کیا کررہے یعقوب؟"
یعقوب نے بتایا:
" یہ "لڑکے"کے غزل کی اصلاح کررہا ہوں۔ اس کو بھی کوئی غزل کہتے ہیں ۔ نہ ردیف قافیہ کا کچھ پتا ہے ۔ نہ بحر کا ٹھکانہ ۔ کوئی مصرعہ نہیں جو غلطی سے خالی ہو"
مولانا نے کہا دکھاؤ کیا اصلاح کی ہے ۔ غزل دیکھی تو کہا:
" بے وقوف ! یہ میر تقی میر کی غزل ہے جس کی اصلاح تم کررہے ہو"
یہ واقعہ مجھے شیخ کفایت کی ایک حکایت سے یاد آیا۔ شیخ کفایت سنابل کے زمانہ میں عربی میں شاعری کرتے تھے ۔ ان کے ایک دوست صاحب ان کے ہر شعر پر تنقید کرتے ۔ ایک مرتبہ شیخ نے "معلقات" سے "امرؤ القیس" کی وہ شاعری لکھ کر اصلاح کےلیے دے دی جو ابھی سبق میں پڑھائی نہیں گئی تھی۔ دوست صاحب نے اس غزل کی بھی اصلاح فرما ڈالی ۔
تو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے معاشرہ میں اکثر لوگ "کام" دیکھ کر نہیں "نام" دیکھ کر بات کرتے ہیں ۔
 
makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282

کچھ لوگ صرف تنقید برائے تنقید کے مقلد ہوتے ھیں۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
لیکن یہ بات تو طے ہے کہ ’’نام‘‘ کا بھی ایک مقام ہوتا ہے۔ ایک ہی بات اگر بڑا عالم کہے تو لوگوں کو بہت علمی محسوس ہوتی ہے اور کافی حد تک حرف آخر بھی لیکن اگر وہی بات ایک طالب علم کردے تو کوئی اہمیت ہی نہیں دیتا۔
 
شوکت پرویز

مبتدی
شمولیت
اپریل 09، 2013
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
50
پوائنٹ
23
شیخ @سرفراز فیضی !
میں وھاٹس ایپ پر درج ذیل مضمون کی بات کر رہا تھا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح جناب رستم کیانی مرحوم کے ایک خط سے اقتباس ملاحظہ فرمائیے۔

’’ ایک حصہ شیخ عبدالرحمٰن کے خط کا پیش کرتا ہوں: کسی اور شخص کا بیان ہے ‘ ایک دن اپنے استاد کی خدمت میں حاضر تھا کہ انہوں نے کسی لکھنوی استاد کا شعر پڑھا :

کہا ہم دل تمہیں دے دیں، کہا تم دل ہمیں دے دو
کہا نقصان کا ڈر ہے ، کہا نقصان تو ہوگا
میں نادانی سے کہہ اٹھا کہ حضرت اس کا مطلب؟ بس استاد تو پھر برس پڑےکہ کمبخت استادوں کے کلام میں مطلب ڈھونڈتا ہے، میں چپکا ہورہا۔ لیکن اس وقت سے مصمم ارادہ کرلیا کہ ہم بھی پھر استادانہ رنگ میں شعر کہتے ہین۔ چنانچہ مشتے نمونہ از خروارے:

کہا سرحد پہ جابیٹھیں، کہا سرحد پہ جابیٹھو
کہا افغان کا ڈر ہے، کہا افغان تو ہوگا

کہا گنگا چلے جائیں، کہا گنگا چلے جاؤ
کہا اشنان کا ڈر ہے، کہا اشنان تو ہوگا

کہا ہم اونٹ پر بیٹھیں، کہا تم اونٹ پر بیٹھو
کہا کوہان کا ڈر ہے، کہا کوہان تو ہوگا

کہا ہم چین جاپہنچیں ، کہا تم چین جاپہنچو
کہا جاپان کا ڈر ہے، کہا جاپان تو ہوگا

کہا مسجد چلے جائیں، کہا مسجد چلے جاؤ
کہا قرآن کا ڈر ہے، کہا قرآن تو ہوگا
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
لیکن کبھی کبھی معاملہ ایسا بھی ہوتا ہے ۔ ۔ ۔

ایک شخص ایک معتبر شاعر کے پاس اپنی ایک غزل لے کر گیا اور شاعر سے اُن کی رائے طلب کی۔ شاعر صاحب نے ایک نظر غزل پر ڈالی اور فرمانے لگے۔ آپ کو چاہئے کہ آپ نثر لکھا کریں۔ کچھ دنوں کے بعد وہی صاحب ایک نثر پارہ لے کر حاضر خدمت ہوئے۔ شاعر صاحب نے پڑھ کر رائے دی: حضرت آپ شاعری کیا کریں۔

وہ شخص متعجب ہوا اور کہنے لگا: حضرت! آپ کی بات سمجھ میں نہیں آئی۔ جب میں نے شاعری کا نمونہ پیش کیا تو آپ نے کہا کہ نثر لکھا کرو۔ اور جب نثر لکھی تو آپ کہہ رہے ہیں کہ شاعری کیا کرو۔

شاعر صاحب نے فرمایا: جب تک میری بات سمجھ نہیں آتی، آپ اُس وقت تک دونوں کام کرتے رہو ۔ مسکراہٹ
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562

یہ لیجئے، آپ کی غزل یا نظم کو فیس بک پر دیکھ کر لوگون نے کیسے کیسے قافیہ پیمائی کی ہے :)
[LIST]
[*][LEFT][/LEFT]
[URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani?fref=ufi'][B][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Yousuf Sani[/COLOR][/B][/URL]
[RIGHT][FONT=lucida grande]کہا دھرنا سجائیں ہم، کہا دھرنا سجاؤ تم
کہا بحران کا ڈر ہے، کہا بحران تو ہوگا[/FONT][/RIGHT]
[COLOR=rgb(145, 151, 163)][URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565571583542349&offset=0&total_comments=9'][COLOR=rgb(145, 151, 163)]3 hrs[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565589923540515&offset=0&total_comments=9&notif_t=feed_comment#'][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Like[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/browse/likes?id=565571583542349'][COLOR=rgb(59, 89, 152)]2[/COLOR][/URL][/COLOR]
[*][LEFT][/LEFT]
[URL='https://www.facebook.com/hanifsamanaa?fref=ufi'][B][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Hanif Samana[/COLOR][/B][/URL]
[RIGHT][FONT=lucida grande]کہا قادری کو ساتھ ملائیں، کہا قادری کو ساتھ ملاؤ،
کہا شیطان کا ڈر ہے، کہا شیطان تو ہوگا.[/FONT][/RIGHT]
[COLOR=rgb(145, 151, 163)][URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565572383542269&offset=0&total_comments=9'][COLOR=rgb(145, 151, 163)]3 hrs[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565589923540515&offset=0&total_comments=9&notif_t=feed_comment#'][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Unlike[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/browse/likes?id=565572383542269'][COLOR=rgb(59, 89, 152)]2[/COLOR][/URL][/COLOR]
[*][LEFT][/LEFT]
[URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani?fref=ufi'][B][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Yousuf Sani[/COLOR][/B][/URL]
[RIGHT][FONT=lucida grande]کہا ”نیلوفر“ کو بلائیں ، کہا نیلوفر کو بلاؤ
کہا طوفان کا ڈر ہے۔ کہا طوفان تو ہوگا[/FONT][/RIGHT]
[COLOR=rgb(145, 151, 163)][URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565574140208760&offset=0&total_comments=9'][COLOR=rgb(145, 151, 163)]3 hrs[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565589923540515&offset=0&total_comments=9&notif_t=feed_comment#'][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Like[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/browse/likes?id=565574140208760'][COLOR=rgb(59, 89, 152)]3[/COLOR][/URL][/COLOR]
[*][LEFT][/LEFT]
[URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani?fref=ufi'][B][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Yousuf Sani[/COLOR][/B][/URL]
[RIGHT][FONT=lucida grande]کہا جنت میں جائیں ہم، کہا جنت میں جاؤ تم
کہا ”رضوان“ کا ڈر ہے، کہا رضوان تو ہوگا[/FONT][/RIGHT]
[COLOR=rgb(145, 151, 163)][URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565576410208533&offset=0&total_comments=9'][COLOR=rgb(145, 151, 163)]3 hrs[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565589923540515&offset=0&total_comments=9&notif_t=feed_comment#'][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Like[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/browse/likes?id=565576410208533'][COLOR=rgb(59, 89, 152)]3[/COLOR][/URL][/COLOR]
[*][LEFT][/LEFT]
[URL='https://www.facebook.com/hanifsamanaa?fref=ufi'][B][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Hanif Samana[/COLOR][/B][/URL]
[RIGHT][FONT=lucida grande]کہا کتاب چھپوائیں، کہا کتاب چھپواؤ ،
کہا نقصان کا ڈر ہے، کہا نقصان تو ہوگا.[/FONT][/RIGHT]
[COLOR=rgb(145, 151, 163)][URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565578336875007&offset=0&total_comments=9'][COLOR=rgb(145, 151, 163)]3 hrs[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565589923540515&offset=0&total_comments=9&notif_t=feed_comment#'][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Unlike[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/browse/likes?id=565578336875007'][COLOR=rgb(59, 89, 152)][COLOR=rgb(59, 89, 152)]4[/COLOR][/COLOR][/URL][/COLOR]
[*][COLOR=rgb(145, 151, 163)][COLOR=rgb(20, 24, 35)][LEFT][/LEFT][/COLOR]

[COLOR=rgb(20, 24, 35)][URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani?fref=ufi'][B][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Yousuf Sani[/COLOR][/B][/URL]
[RIGHT][FONT=lucida grande]

کہا شاعری کروں میں، کہا شاعری کرو تم
کہا ابو عدنان کا ڈر ہے، کہا ابو عدنان تو ہوگا[/FONT][/RIGHT]
[COLOR=rgb(145, 151, 163)][URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565622113537296&offset=0&total_comments=10'][COLOR=rgb(145, 151, 163)]1 min[/COLOR][/URL] · [URL='https://www.facebook.com/usuf.e.sani/posts/565559613543546?comment_id=565589923540515&offset=0&total_comments=9&notif_t=feed_comment#'][COLOR=rgb(59, 89, 152)]Like[/COLOR][/URL][/COLOR][/COLOR][/COLOR]
[/LIST]
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237

کہا دنیا کو جا دیکھیں ،کہا دنیا کو جا دیکھو
کہا انسان کا ڈر ہے ،کہا انسان تو ہو گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہا فورم پہ جا لکھیں ،کہا فورم پہ جا لکھو
کہا بھائی جان کا ڈر ہے، کہا بھائی جان تو ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کہا محفل سجائیں ہم ،کہا محفل سجاؤتم
کہا خاندان کا ڈر ہے،کہا خاندان تو ہو گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہا کھا نابنائیں ہم،کہا کھا نابناؤ تم
کہا مہمان کا ڈر ہے ،کہا مہمان تو ہو گا
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
کہا فورم پہ جائیں ہم،کہا فورم پہ جاؤ تم
کہا "امتحان" کا ڈر ہے ،کہا امتحان تو ہو گا
!​
 
Top