• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کا بیان

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے ۔ اہل علم نے کتاب وسنت کی روشنی میں گناہ کی دو قسمیں بیان کی ہیں ۔ صغیرہ گناہ یعنی چھوٹے گناہ اور کبیرہ گناہ یعنی بڑے گناہ۔ اہل علم نے کبیرہ گناہوں کی فہرست میں ان گناہوںن کوشمار کیا ہے جن کےبارے میں قرآن وحدیث میں واضح طور پر جہنم کی سزا بتائی گئی ہے یا جن کے بارے میں رسول اکرمﷺ نے شدید غصہ کا اظہار فرمایا ہے ۔اور صغیرہ گناہ وہ ہیں جن سے اللہ اوراس کے رسول نےمنع توفرمایا ہے ، لیکن ان کی سزا بیان نہیں فرمائی یا ان کے بار ے میں شدید الفاظ استعمال نہیں فرمائے یا اظہارِ ناراضگی نہیں فرمایا۔کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی وجہ سے آدمی پر سب سے بڑی ہلاکت اور مصیبت تو یقیناً آخرت میں ہی آئے گی جہاں اسے چاروناچار جہنم کاعذاب بھگتنا پڑے گا لیکن اس دینا میں بھی گناہ انسان کے لیے کسی راحت یاسکون کا باعث نہیں بنتے بلکہ انسان پر آنے والے تمام مصائب وآلام،بیماریاں اور پریشانیاں تکلیفیں اور مصیبتیں درحقیقت ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی آتی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کا بیان ‘‘محترم مولانا محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ (مصنف تفہیم السنۃ سیریز) کی تصنیف ہے ۔ موصوف نے اس کتاب میں کبیرہ وصغیرہ گناہوں کو بیان کرتے ہوئے گناہوں کی اقسام ،کبیرہ گناہوں کی پہچان اور عقائد ،عبادات،اخلاق، معاملات، معاشرت، امارت، زینت کے متعلق کبیرہ گناہوں کو بیان کرنے کےبعد صغیرہ گنا ہ اوران کی پہنچان اور پھر دنیا وآخرت میں گناہوں کی کیا سزا ہے ؟ جیسے موضوعات کو قرآن وحدیث کی روشنی میں بڑے احسن انداز میں بیان کیاہے۔ کتاب کے آغاز میں مصنف کا طویل مقدمہ اپنے موضوع میں انتہائی اہم اور لائق مطالعہ ہے ۔موصوف نےتفہیم السنۃسیریز میں جو انداز اختیار کیا ہے اسے ماشاء اللہ بڑا قبول عام حاصل ہوا ہے۔اندازِ تصنیف کی مقبولیت کی وجہ سےکئی اور نئے مصنفین نے بھی اسے اختیار کیا۔موصوف مفسر قرآن مولانا عبدالرحمن کیلانی ؒکے انتہائی قریبی عزیز ہیں اور طویل عرصہ سے سعودی عرب میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم ہیں۔ اور ساتھ ساتھ تصنیف وتالیف کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔تقریبا 30کتب تصنیف کر کے اپنے قائم کردہ ادارہ ’’حدیث پبلی کیشنز‘‘ کی طرف سے شائع کرچکے ہیں۔ یہ بات یاد رہے کہ تفہیم السنہ کے تمام مطبوعہ حصوں کا انگریزی،سندھی ،بنگالی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے جن میں کچھ حصے طبع ہوچکےہیں او رباقی زیر طباعت ہیں ۔ قارئین کےلیے یہ خبر یقیناً باعث مسرت ہوگی کہ تفہیم السنۃ کے تمام مطبوعہ حصے اردو، سندھی، بنگالی اورانگریزی زبانوں میں زائرین حرم کے لیے مسجد نبوی کی مردانہ اور زنانہ دونوں لائبریریوں میں مطالعے کےلیے رکھ دیے گئے ہیں۔موصوف نے اپنی تمام تصنیفات ادارہ محدث کی لائبریری کےلیے ہدیۃً عنایت کیں۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل میں مزید برکت عطا فرمائے اور ان کی تصنیفی ،دعوتی وتبلیغی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے۔آمین(م۔ا)
 
Top