• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتابوں پر ایمان لانے کے ثمرات

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
کتابوں پر ایمان لانے کے ثمرات

• بندوں پر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کا علم حاصل ہوتا ہے کہ اس نے ہر قوم کی ہدایت کے لیے ایک کتاب نازل فرمائی۔
• شریعت سازی میں اللہ تعالیٰ کی حکمت بالغہ کا پتہ چلتا ہے کہ اس نے ہر قوم کے لیے ان کے مناسب احوال شریعت عطا کی۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:
لِكُلٍّۢ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةًۭ وَمِنْهَاجًۭا ۚ
ترجمہ: "تم میں سے ہر ایک کے لیے ہم نے ایک دستور (شریعت) اور ایک راہ عمل مقرر کی۔"(سورۃ المائدۃ،آیت 48)
• اس بارے میں اللہ تعالیٰ کی نعمت کا شکر لازم آتا ہے جو انعامات الہی کے اثبات و دوام کی اولین شرط ہے۔

اسلام کے بنیادی عقائد از محمد بن صالح العثیمین​
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
اللہ سبحانہ و تعالی کے ان انعامات میں سب سے بڑا انعام جو امت محمد یہ کو دیا گیا ہے وہ قرآن مجید ہے، کتنے کمزور ہیں ہم کہ اس کی قدر و منزلت کو نہیں جان سکے
اللہ تعالی ہمیں اس کتاب کو پڑھنے اور غور و فکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے
جزاک اللہ خیرا و بارک اللہ فیک
 
Top