• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب التوحید:قرآن اور احادیث کی روشنی میں

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
فصل دوم​
شرک اور اس کی اقسام​
شرک سب سے بڑا گناہ؛
علامہ ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں؛
اللہ تعالی نے یہ واضح فرما دیا ہے کہ تخلیق کائنات اور اس کے نظم و انتظام کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالی کو اس کے اسماء و صفات کے ذریعہ پہچانا جائے، لوگ آپس میں عدل و انصاف سے کام لیں، وہ میزان ہے جس کے ذریعے آسمان و زمین کا قیام ہے،
اللہ تعالی کا ارشاد ہے؛سورۃ الحدید:سورۃ نمبر 57،آیت نمبر 25
ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا اور ان پر کتابیں نازل کیں اور ترازو ۰یعنی قواعد عدل بھی۰ تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔
یہاں اللہ تعالی نے اس حقیقت سے باخبر کیا کہ اس نے رسول بھیجے اور کتابیں نازل کیں، تاکہ لوگ عدل و انصاف سے کام لیں۔ سب سے بڑا عدل و انصاف توحید ہے، بلکہ توحید عدل کا لب لباب ہے اور شرک کھلا ہوا ظلم ہے، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا؛
سورۃ لقمان:سوۃ نمبر 31،آیت نمبر 13
بے شک شرک بہت بڑا ظلم ہے۔۔
شرک سب سے بڑا ظلم ہے اور توحید سب سے بڑا عدل ہے۔ شرک تخلیق کائنات کے اصلی مقصد کی سراسر مخلافت ہے، لہذا وہ سب سے بڑا گناہ ہے۔
 
Top