• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب و سنت لائبریری کی کتابیں حاصل کرنے کا طریقہ!

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم،
کیا کتاب و سنت لائبریری کی کتابوں کو کتابی شکل یعنی Hard Copy کی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے؟ دراصل میں آن لائن کتابیں نہیں پڑھ سکتا، اگر آپ کتابوں کی ہارڈ کاپی مجھے یہاں امریکہ میں ارسال کر سکتے ہیں تو بڑی مہربانی ہو گی، اور میں اس کتاب کی مطلوبہ قیمت دینے کو بھی تیار ہوں۔ ویسے فی الحال تو مجھے کتابیں نہیں چاہیے لیکن ہو سکتا ہے چند دنوں میں اس کی ضرورت پڑے، اس لیے آپ بتا دیں کہ ایسا ہو سکتا ہے یا نہیں؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جی رضا بھائی جان،
بالکل آپ کو آپ کی مطلوبہ کتب بھیجی جا سکتی ہیں۔ اگرچہ یہ ضروری نہیں کہ تمام آن لائن کتب ہارڈ کاپی کی صورت میں موجود ہوں۔ کیونکہ کچھ کتب ایسی بھی ہیں جو شائع ہی نہیں ہوئیں۔ یا شائع ہونے کے بعد مارکیٹ سے ناپید ہو چکی ہیں۔ لیکن بہرحال اکثر کتب مارکیٹ سے مل جاتی ہیں۔
آپ چاہیں تو جو کتاب جس ادارے نے شائع کی ہے، اسی ادارے سے براہ راست منگوا لیں ایسی صورت میں آپ کا خرچ کچھ بچ جائے گا۔ اگر ہم تمام درکار کتب متعلقہ اداروں سے خرید کر آپ کو بھجوائیں گے تو آپ کے لئے کچھ خرچ زیادہ ہو جائے گا۔
والسلام
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
وعلیکم سلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
شاکر بھائی آپ نے یہ خبر سنا کر بہت خوش کر دیا ہے۔
بھائی جان، میں آپ کو ابھی صرف کتابوں کے نام لکھ دیتا ہوں جو مجھے چاہییں، اگر تو وہ مل سکتی ہیں تو آپ مجھے بتا دیں، اور ہر ایک کتاب کی قیمت بھی ساتھ ہی بتا دینا۔ پھر ان میں سے جو مجھے چاہیے ہوں گی میں آپ کو بتا دوں گا۔
یہ رہی لسٹ۔

1۔ سنن ابو داؤد بتحقیق شیخ زبیر علی زئی۔
2۔ سنن ابن ماجہ بتحقیق شیخ زبیر علی زئی۔
3۔ سنن ترمذی، ترجمہ و تشریح شیخ محمد یحیی گوندلوی۔
4۔ تفسیر ابن کثیر (تخریج شدہ)۔
5۔ مؤطا امام مالک(تحقیق، تخریج و شرح) از شیخ زبیر علی زئی۔
6۔ توضیح الکلام فی وجوب القراۃ خلف الامام از شیخ ارشاد الحق اثری
7۔ تنقیح الکلام فی تایید توضیح الکلام از شیخ ارشاد الحق اثری

فی الحال اتنی ہی کافی ہیں، اگر تو مذکورہ کتابیں مل سکتی ہیں تو ان کی قیمت کے ساتھ مجھے بتا دیں۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین!
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
آپ چاہیں تو جو کتاب جس ادارے نے شائع کی ہے، اسی ادارے سے براہ راست منگوا لیں ایسی صورت میں آپ کا خرچ کچھ بچ جائے گا۔ اگر ہم تمام درکار کتب متعلقہ اداروں سے خرید کر آپ کو بھجوائیں گے تو آپ کے لئے کچھ خرچ زیادہ ہو جائے گا۔
بھائی جان ہر ادارے سے کیسے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ میرے پاس تو کوئی Contact info نہیں ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
جی بھائی، ہمیں بھی متعلقہ اداروں سے معلوم کرنا پڑے گا۔ پھر پوسٹ کے خرچ کا تو ابھی بتانا بھی مشکل ہوگا۔ فی الحال صرف کتب کی قیمت معلوم کر کے آپ کو بذریعہ ذاتی پیغام بھیج دیتا ہوں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
بھائی جان ہر ادارے سے کیسے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ میرے پاس تو کوئی Contact info نہیں ہے۔
بھائی اسکین شدہ ہر کتاب کے شروعاتی صفحات میں عموماً ناشر کا نام ، فون نمبر اور ایڈریس وغیرہ دیا گیا ہوتا ہے۔ اسی طرح کتاب کے ملنے کے پتے دئے گئے ہوتے ہیں، ان میں بھی چیک کر سکتے ہیں۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
بھائی اسکین شدہ ہر کتاب کے شروعاتی صفحات میں عموماً ناشر کا نام ، فون نمبر اور ایڈریس وغیرہ دیا گیا ہوتا ہے۔ اسی طرح کتاب کے ملنے کے پتے دئے گئے ہوتے ہیں، ان میں بھی چیک کر سکتے ہیں۔
جی شاکر بھائی جزاکم اللہ، مجھے مل گئے ہیں، الحمد للہ!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
رضا میاں بھائی نے اچھا سلسلہ شروع کیا تھا ۔
شاید لائبریری میں اس وقت ناشرین کی الگ سے فہرست نہیں تھی ۔
لیکن اب الحمد للہ الگ سے یہ سہولت موجود ہے
http://kitabosunnat.com/nashreen
جس سے یہ معلوم کرنا بالکل آسان ہے کہ لائبریری میں موجود تصویر شدہ کون کون سی کتابوں کی اصل کون کون سے ناشرین سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
ایک کمی محسوس ہوتی ہے کہ ناشر کے نام کے ساتھ رابطے کی تفصیلات مثلا فون نمبر ،خط و کتابت کا پتہ نہیں ہے ۔
لیکن اس کی شاید اس وجہ سے زیادہ ضرورت نہیں کہ کسی بھی ناشر کے تحت جتنی کتابیں موجود ہیں ان میں سے کوئی ایک کھول کر کتاب کے صفحہ اول پر یہ تفصیلات عموما بآسانی ملاحظہ کی جاسکتی ہیں ۔
 
Top