• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب و سنت میں شعراء کے اوصاف

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
یہ ہیں شعرائے بے توفیق، اُن کا وصفِ قرآنی
یہ گمراہوں کے قائد ہیں، یہ گمراہی کے ہیں بانی

بھٹکتے پھر رہے ہوتے ہیں گمراہی کی وادی میں
تضاد قول و فعل شاعراں ہے غم میں، شادی میں

شکم میں پیپ ہو، بہتر ہے ایسی شعر گوئی سے
یہ ذکر عشق و مے سے، پھر دروغ وعیب جوئی سے

وہ مستثنی ہیں ان سے، جن میں ہیں اوصافِ ایمانی
انہیں حاصل ہے قول و فعل میں تائید رحمانی

یہی ذکرِ الہی سے سدا محظوظ ہوتے ہیں
وہ ظلم و جبر انسانی سے بھی محفوظ ہوتے ہیں

بیان میں ان کے ہوتی ہے، ہمیشہ سحر انگیزی
قصیدوں میں ہوا کرتی ہے، حکمت کی نواخیزی

صلاح ا لدین مقبول احمد
 
Top