• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتب احادیث کی اقسام

شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
368
ری ایکشن اسکور
1,006
پوائنٹ
97

oکُتُبِ صِحَاح:ہر وہ کتاب جس کے مؤلف نے اپنی کتاب میں صحیح روایات لانے کا التزام کیا ہو اور ’’صحیح ‘‘ کے لفظ کو کتاب کے نام کا حصہ بنایا ہو ۔ ایسی کتاب کی روایات کم از کم اس کے مؤلف کے نزدیک صحیح ہوتی ہے ۔ اور اگر وہ خود ہی کسی حدیث کی علت بیان کردے تو اس سے اس کتاب کے صحیح ہونے پر حرف نہیں آتا ۔
oصَحَاح سِتَّہ : حدیث کی چھ کتب صحیح بخاری ، صحیح مسلم ، سنن ابی داؤد ، سنن نسائی ، جامع ترمذی اور سنن ابن ماجہ صحاح ستہ کہلاتی ہیں ۔انہیں ’’اُصولِ سِتَّہ‘‘یا ’’کُتبِ سِتَّہ‘‘بھی کہا جاتا ہے ۔ پہلی دوکتابیں ’’صحیحین کہلاتی ہیں اور یہ صرف اپنے مؤلفین کے نزدیک ہی صحیح نہیں ہیں بلکہ پوری امت کے نزدیک صحت کے اعلیٰ درجہ پر فائز ہیں ۔ ان پر اعتراض برائے اعتراض کرنے والا شخص ، شاہ ولی اللہ محدث رحمہ اللہ بقول ، اجماع امت کا مخالف اور بدعتی ہے جبکہ آخری چار کتابوں کو سنن اربعہ کہتے ہیں ۔ گوان میں ضعیف احادیث موجود ہیں ، تاہم صحیح حدیثوں کی کثرت کی وجہ سے اکثر علماء انہیں ’’ صحاح ستہ‘‘ میں شمار کرتے ہیں ۔
oجَامِع:جس کتاب میں اسلام سے متعلق تمام موضوعات ، مثلاً: عقائد ، احکام ، تفسیر ، جنت ، دوزخ وغیرہ سے تعلق رکھنے والی احادیث روایت کی گئی ہوں ، مثلاً: صحیح بخاری اور جامع ترمذی وغیرہ ۔
oسُنَنْ: جس کتاب میں صرف عملی احکام سے متعلق احادیث فقہی تبویب وترتیب پر جمع کی گئی ہوں مثلاً: سنن ابی داؤد۔
oمُسْنَد: جس کتاب میں ایک صحابی یا متعدد صحابہ کی روایات کو الگ الگ جمع کیا گیا ہو، مثلاً: مسنداحمد، مسندحمیدی ۔

مُسْتخْرَج: جس کتاب میں مصنف کسی دوسری کتاب کی حدیثوں کو اپنی سندوں کے اعتبار سے روایت کرے ، مثلاً: مستخرج اسماعیلی علیٰ صحیح البخاری ۔
o:
جس کتاب میں مصنف ایسی روایات جمع کرے جو کسی دوسرے مصنف کی شرائط کے مطابق ہوں لیکن اس کی کتاب میں نہ ہوں ، مثلاً : مستدرک حاکم۔
oمُعْجَم: جس کتاب میں مصنف ایک خاص ترتیب کے ساتھ اپنے ہر استاد کی روایات کو الگ الگ جمع کرے ، مثلاً: معجم طبرانی۔
oاَرْبَعِیْن:جس کتاب میں کسی ایک یا مختلف موضوعات پر چالیس احادیث جمع کی گئی ہوں ، مثلا ً: اربعین نووی ، اربعین ثنائی وغیرہ ۔
oجُزْئ: وہ کتاب جس میں صرف ایک راوی یا ایک موضوع کی روایات جمع کی گئی ہوں ، جیسے امام بخاری رحمہ اللہ کی
’’جُزْئُ رَفْعِ الْیَدَیْنِ ‘‘اور ’’جُزْئُ الْقِرَائَ ۃِخَلْفَ الْاِمَامِ‘‘یا امام بیہقی رحمہ اللہ کی ’’کِتَابُ الْقِرَائَ ۃِخَلْفَ الْاِمَامِ‘‘وغیرہ۔
 
Top