• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتب اسماءالرجال

شمولیت
اکتوبر 31، 2015
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
36
راویوں کے حالات اور ان کے متعلق جرح و تعدیل کے سلسلہ میں جو کتابیں لکھی گئیں انہیں کتب اسماءالرجال کہتے ہیں۔ ان کتابوں سے راویوں کے حالات, ان کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات, ان کے شیوخ اور تلامذہ, ان کے متعلق ائمہ کی جرح و تعدیل, ان کے عقائد وغیرہ کا علم ہوتا ہے۔ ان کتابوں سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ کونسا راوی ثقہ تھا اور کونسا ضعیف۔
اس فن پر متعدد کتابیں لکھی گئیں۔ مشہور کتابیں درج ذیل ہیں۔
١۔ تاریخ کبیر مؤلفہ امام محمد بن اسماعیل البخاری۔
٢۔ کتاب الجرح والتعدیل مؤلفہ امام عبدالرحمن بن محمد بن ادریس ابو محمد بن ابی حاتم الرازی۔
٣۔ الکامل فی ضعفاء الرجال مؤلفہ عبداللہ بن عدی الجرجانی۔
٤۔ کتاب الکمال فی اسماء الرجال مؤلفہ عبدالغنی بن عبدالواحد مقدسی۔
٥۔تہذیب الکمال فی اسماء الرجال مؤلفہ یوسف بن الزکی المزی۔ یہ کتاب عبدالغنی مقدسی کی کتاب الکمال فی اسماءالرجال کی تہذیب ہے۔
٦۔ میزان الا عتدال مؤلفہ محمد بن احمد الذ ہبی۔
٧۔ تہذیب التہذیب مؤلفہ احمد بن علی بن حجر العسقلانی۔ یہ یوسف المزی کی تہذیب کی تہذیب ہے۔ ابن حجر نے اصل کتاب کا مختصر خلاصہ بھی لکھا جو تقریب التہذیب کے نام سے مشہور ہے۔
٨۔ لسان المیزان مؤلفہ احمد بن علی بن حجر العسقلانی۔
 
Top