• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کثرت سے توبہ کرنے اور پاک صاف رہنے والے

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
کثرت سے توبہ کرنے اور پاک صاف رہنے والے

{إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ o} [البقرہ:۲۲۲]
'' بے شک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو اور پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ ''
دوسرے مقام پر فرمایا:
{وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُطَّھِّرِیْنَ o} [التوبۃ:۱۰۸]
'' اور اللہ تعالیٰ پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ ''
تَوَّابُوْنَ: سے وہ لوگ مراد ہیں جو غلطی کے بعد اللہ تعالیٰ کا ذکر شروع کردیتے ہیں اور اپنے کیے پر شرمندہ ہوتے ہیں۔ گناہ کا احساس ہونے کے فوراً بعد توبہ و استغفار کرتے ہیں اور اس غلطی کو نہ دہرانے کا عہد کرتے ہیں۔ توبہ و استغفار کے بعد نیک اعمال بجا لاتے ہیں اور اگر کوئی گناہ سرزد ہو تو پھر توبہ کرتے ہیں۔ یہ بات یاد رہے کہ جو انسان گناہ سے توبہ کرتا ہے ایسے ہوجاتا ہے کہ جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔
مُتَطَھِّرِیْنَ: وہ لوگ مراد ہیں جو گندگی سے دور رہتے ہیں، حیض کی حالت میں اپنی بیویوں سے الگ رہتے ہیں اور ان کی دبر بھی استعمال نہیں کرتے، جنابت وغیرہ سے پانی کے ذریعہ پاکیزگی حاصل کرتے ہیں اور صفائی کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہوئے اس پر ہمیشگی کی حرص رکھتے ہیں۔

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top