• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران نجی یونی ورسٹی کے دوسرے طالب علم کی خود کشی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کراچی میں ایک ہفتے کے دوران نجی یونی ورسٹی کے دوسرے طالب علم کی خود کشی

ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

خود کشی کرنے والا اسکول آف نرسنگ کا طالب علم تھا تاہم خود کشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر میں نجی یونی ورسٹی کے ایک اور طالب علم نے خود کشی کر لی ہے جس کے بعد یہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جامعات کے طالب علموں کی جانب سے خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایک نجی یونی ورسٹی کے طالب علم نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والا اسکول آف نرسنگ کا طالب علم تھا تاہم خود کشی کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ہمدرد یونی ورسٹی کے ایک طالب علم نے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر خود کشی کر لی تھی۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اور پھر اس نے خود کشی کر لی....

رواں مہینے میں میڈیکل کے چار طالب علموں نے خود کشی کر لی...الله کا شکر ہے کہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں کہ جہاں چار سو طالب علم بھی ایسا کر لیتے تو کارواں حیات یونہی چلتا رہتا..وگرنہ کوئی اور ملک ہوتا تو اک طوفان بپا ہو چکا ہوتا...اسباب کا کھوج لگ رہا ہوتا..وجوہات کی تلاش ہوتی....لیکن ہم ایسی "مصیبتوں" سے محفوظ ہیں...

پہلے تفصیل سن لجئیے ایک طالب علم نے اس لیے خود کشی کی کہ اس سے دس لاکھ رشوت مانگی وہ نہ دے سکا...پرچہ بھی نہ دے سکا....سو اس نے موت کو گلے سے لگا لیا.....ایک کی سپلی آ گئی....عموما ہوتا یہ ہے کہ ممتحن صاحب کا موڈ کسی وجہ سے خراب ہوتا ہے یا بیوی سے مار کھا کے بیٹھا ہوتا ہے تو طالب علموں پر چنگیز خان بن کر جھپٹتا ہے...مجھ کو یاد ہے کہ ایک طالبہ جس نے بورڈ میں ٹاپ کیا تھا...مگر چھوٹے میاں صاحب کے "انٹری ٹیسٹ" کی بھینٹ چڑھ گئی...ٹاپ کر کے بھی فیل ہو گئی...اس نے بھی خود کشی کر لی تھی....شکر کا مقام ہے کہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں...کہ جہاں یہ سب کچھ بھی طاق نسیان ہو چکاہے....میں نے شاید تب بھی اس پر لکھا تھا.......دل بہت دکھی ہے...اور..نگاہوں میں اپنے بچے گھوم رہے ہیں.....

ابو بکر قدوسی
 
Top