• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کردار کی عظمت ،، بدترین دشمن ،، مسلمان کیسے بنا ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کردار کی عظمت ،، بدترین دشمن ،، مسلمان کیسے بنا ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !


11227506_904196829648587_7533191046496557298_n.jpg

ثمامہ بن اثال رضی اللہ عنہ پہلے کافر تھے۔ بنو حنیفہ کے سردار تھے۔ مسلیمہ کذاب کے کہنے پر رسول اللہ کو دھوکے سے قتل کرنے نکلے۔ مگر مسلمانوں نے انہیں گرفتار کرلیا اور مسجد کے ستون کے ساتھ لاکر باندھ دیا۔ رسول اللہ ان کے پاس تشریف لائے فرمایا: ثمامہ کہو کیا حال ہے؟ انہوں نے کہا:" اچھا ہے ، اگر آپ مجھے قتل کریں گے تو ایک خون والے کو قتل کریں گے (جس کا بدلہ لینے والے موجود ہیں) اور اگر مال چاہتے ہو تو فرمائیے جتنا آپ چاہتے ہین آپ کو دیدیا جائے گا۔" آپ اسے وہیں چھوڑ کر چلے گئے، پھر اگلے دن ان کے پاس آئے اور اس سے یہی بات فرمائی اور اس نے یہی جواب دیا – پھر تیسرے دن وہاں سے گذرے اور حال دریافت کیا اور اس نے وہی جواب دیا- آپ نے فرمایا "ثمامہ کو چھوڑ دو" ثمامہ اس (اسیری کے ) دوراں قرآن پاک سنتا رہا- نبی پاک اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نماز اور دوسرے حالات دیکھتا رہا- جونہی اسے چھوڑا گیا، مسجد کے قریب کھجوروں کے ایک باغ میں گیا، غسل کیا، مسجد میں آیا اور بند آواز سے پڑھا:

" اشھد ان لا الھ الہ اللہ، وان محمّدا رسول اللہ ۖ"

کہنے لگے " یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ کی قسم! اس روئے زمین پر آپ کے چہرے سے زیادہ بغض مجھے کسی چہرے سے زیادہ نہیں تھا، اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرا مجھے سب چہروں سے زیادہ مجبوب ہوگیا ہے- اللہ کی قسم! روئے زمین پر کوئی دین مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھا اور اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین مجھے سب دینوں سے زیادہ پیارا اور محبوب ہے- اللہ کی قسم! کوئی شھر آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے شھر سے زیادہ برا دکھائی نہیں دیتا تھا اور اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شھر مجھے سب شھروں سے زیادہ محبوب دکھائی دیتا ہے۔"

( صحیح بخاری، کتاب المغازی: باب وفد بنی حنیفہ و حدیث ثمامہ بن اثال: 4372)
 
Top