• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کرکٹ کے جنون میں گمشدہ آذان ! کیا یہ خبر سچ ہے ؟؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کیا یہ خبر سچ ہے ؟؟؟

کرکٹ کے جنون میں گمشدہ آذان


خبر ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان جسکا آئین قرآن وسنت کی بالادستی کی زبانی ضمانت دیتا ہے میں کرکٹ میچ کی خاطر قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح میں آذانوں کا گلا گھونٹنا گیا اللہ کے گھر کو تالا لگایا گیا
اللہ کرے یہ خبر جھوٹی ہو میرا دل یہ ماننے کو تیار نہیں
اسلامی ملک میں سبز ہلالی پرچم کے سائے میں ایک لایعنی خرافاتی بے ہودہ بے ہنگم فضول ایونٹ کی خاطر یوں گرا جائے گا
سب ابھی میچ دیکھ کر فارغ ہوئے ہونگے
مسلمانو!!!!
جانتے ہو آذان کے تسلسل پر دنیا قائم ہے انڈونیشیا کے جزائر سے جو فجر کی آذان شروع ہوتی ہے نو گھنٹوں کا سفر طے کر کے افریقہ پہنچتی ہے 24 گھنٹے میں ایسا کوئی لمحہ نہیں آتا جب کسی نا کسی جگہ آذان نہ ہوتی ہو
آپکے ملک میں یہ انہونی بھی ہوگی
اللہ اللہ یہ کیسے دن دیکھنے نصیب ہورہے
زلمی جیت گے لیکن آذان کا کیا ہوا
ہر چھکے چوکے پر عورت کو نچایا لیکن نماز پر پابندی لگائی
پٹھان ہائے رے پٹھان جسکی نسوار تو چھوٹ سکتی ہے پر نماز نہیں مسلمان جسکے کفر اور اسلام کے مابین فرق نماز ہے انہوں نے ایک کھیل تماشے کے لئے چند اللہ کے گھروں کو چار دنوں کے لئے ویران کیا
عزیز ہم وطنو!!!!
اپنا ایک گراونڈ آباد کرنے کے لئے اللہ کے گھر ویران کئے
چھکوں پر ہوٹنگ سننے کمنٹری کی بازگشت کی سماعت خاطر آذان کو چپ کرادیا
رقص نسواں خاطر مچلتے سجدوں کو پامال کردیا
اے اللہ یہ خبر جھوٹی ہو
مالک صبح اسکی تردید آجائے
پیارو لال مسجد تعلیم القرآن کی آذانوں کو ریاستی جبر پر روکنے جانے پر چوں چرا کی ہوتی تو آج کرکٹ کی خاطر یوں آذان کا گلا نہ گھونٹا جاتا
لیکن مجھے تو زلمی کی جیت کی سرشاری ہے مجھے تو نشہ سا ہے کہ کامران اکمل نے سینچری بنائی مسجد کا مرثیہ کیسے سنوں دقیانوسیت کو کیسے جگہ دوں مجھے تو آفریدی کے ہاتھ کی فکر کھارہی کے وہ زخمی ہوگیا میناروں کا دکھڑے کے لئے دل ناتواں میں اتنی گنجائش نہیں
ملاں ہوں کرکٹ کی رنگینی میں کھویا مسجد کی فریاد کہاں کان پڑتی ہے پاکستانی کرکٹ کے کریز کا شکار ہوں آذان کی بندش کیسے جھنجھوڑ ے گی
آج پاکستان میں کرکٹ جیت گئی چند مساجد ہار گی
لیکن نہیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے وہ تو چلے گی
لیکن میری اور آپکی غیرت کا امتحان ہے
مساجد کے تالوں کے ساتھ میچ کروانا ہے یا میچ نہیں مسجد کی آبادی دیکھنی ہے
کیا مسلمان قوم ایسے ہر فضول ایونٹ کا بائیکاٹ کرے گی جسکی وجہ سے مسجد کو تالے لگانے پڑے
شہید گنج مسجد پر تو تحریک چل پڑی تھی بابری مسجد پر جلوس نکلے تھے لیکن کیا لاہور کی ان مساجد پر پابندی کسی صاحب دل کو متوجہ کرسکے گی

اقتباس فیس بک
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
پی ایس ایل ٹو فائنل; سکیورٹی انتظامیہ نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں مساجد کو بھی تالے لگا دئے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مارچ 2017ء): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹو کا فائنل لاہور میں کل منعقد کیا جائے گا جس کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کی سکیورٹی کے پیش نظر جہاں سڑکوں اور شادی ہالز سمیت دیگر عمارات کو بند کیاگیا ہے وہیں مقامی انتظامیہ نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں واقعہ مسجد سمیت قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود مساجد کو بھی تین روز قبل ہی بند کر دیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کےمطابق پی ایس ایل ٹو کے فائنل کے انعقاد کے بعد ہی مساجد کو کھولا جائے گا۔ جبکہ موذن حضرات اور امام صاحبان کو بھی چار روز بعد آنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اس پر سخت تنقید کرتے ہوئے مفتی صاحبان کا کہنا ہے کہ نماز کے وقت تو طواف کعبہ تک روک دیا جاتا ہے لیکن یہاں پی ایس ایل کے فائنل کے لیے مساجد کو تالے لگا دئے گئے ہیں۔ جو کہ قابل مذمت ہے۔ مفتی صاحبان نے اس اقدام کو خلاف شریعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

https://daily.urdupoint.com/livenews/2017-03-04/news-945620.html
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کل میراں ناچے گی
...
دہشت گردوں نے معصوم ، نہتے اور بے گناہ لوگوں پر حملہ کیا ...کتنے ہی معصوم لوگ ناحق مارے گئے ...ہم نے ان کے سفاک قاتلوں کو نفسیاتی شکست سے دو چار کرنا ہے ، یہ کہہ کے ہم میدان میں نکلے ...
لیکن ابھی تو معصوموں کے خون کی سرخی بھی ماند نہیں پڑی ، ابھی تو ان کے خون سے خوشبو اٹھ رہی ہے ..ابھی تو ان کے لہو کے رنگ کی حنا چمک رہی ہے ..
اور یہ کیا ؟..
کہ کل قذافی سٹیڈیم میں رادھائیں ناچ رہی ہوں گی ..رقص ابلیس چل رہا ہو گا .... لڑکے لڑکیوں پر آوازیں کس رہے ہوں گے ...کان پھاڑ دینے والی موسیقی ضمیر کی ہر آواز کو دبا لے گی ... پردہ تو خواب ہوا ، حیاء بھی منہ چھپا رہی ہو گی
کیا اس بیچ کسی کو ، وہ جو بے گناہ مارے گئے ، یاد رہیں گے ؟
یقین جانئے سب بھول گئے ....
اتنا تو کیا ہوتا کہ میچ کھیلتے ، مگر سادگی سے ...شور ، ہنگامہ رہتا کہ کھیل جوش کے بنا کھیل نہیں جنازہ بن جاتا ہے لیکن فحاشی نہ ہوتی .... کھیل ہوتا مگر لچر پن نہ ہوتا ....
ابھی تو کل برابر والی مسجد میں نماز جعمہ نہ ہونے دی ... پھر ہم اس بات کے بھی طلب گار رهتے ہیں کہ خدا ہماری مدد کرے ...ہم خود کو خاص سمجھتے ہیں ،اس بیماری نے ہم کو مار ڈالا مگر عقل نہ آئی ...
ہم کہاں کے خاص ہیں ...بھائی ہماری رسی دراز ہے ..سو بچ رہے ہیں ... ورنہ شراب ، زنا کے اڈے ، فحاشی ، عریانی ، ظلم ، کرپشن کیا نہیں ہمارے ہاں ؟
دوستو ! ہم خاص نہیں ..بلکہ وہ گناہ گار ہیں جس کی جانب رب نے رحمت کا دروازہ بند کر دیا ..کہ جو چاہو کرو اب قیامت کو حساب ہو گا
..........ابوبکر قدوسی
 
Top