• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کر سی پر بیٹھے رہنا خطرناک بیماریوں کا با عث بن سکتا ہے، تحقیق

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
کر سی پر بیٹھے رہنا خطرناک بیماریوں کا با عث بن سکتا ہے، تحقیق

منگل, 19 مارچ 2013 11:48​
helthکراچی، طبی ماہرین کے مطابق ہے کہ خطرناک آلات اور کیمیکلز کے ساتھ ساتھ اب کرسیوں پر بھی ہیلتھ وارننگ چھاپنی چاہیے کیونکہ یہ بھی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق دن کا زیادہ تر حصہ کرسی پر بیٹھ کر گزارنا کینسر، دل کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر جیسی خطرناک ترین بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔
جدید زمانے میں نہ صرف آفس بلکہ گھر میں بھی لوگ اپنا زیادہ تر وقت کھانے کے میز یا پھر ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر ہی گزارتے ہیں، جس کے باعث جسم میں کو لیسٹرول اور شکر کی سطح میں غیر میں معمولی اضافہ ذیابیطس کا اہم سبب بن رہا ہے۔
برطانوی یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق موجود زمانے میں سگریٹ نوشی اور الکحل کے علا وہ طویل دورانیے تک کرسی پر بیٹھنا بھی صحت کے مسائل کی اہم وجہ بن گیا ہے اور کرسیاں بھی انسانی عمر کم کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔
لنک
 
Top