• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کس سے مانگیں،کہاں جائیں،کس سے کہیں؟

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
کس سے مانگیں ،کہاں جائیں،کس سے کہیں؟​
اور دنیا میں حاجت روا کون ہے؟​
سب کا داتا ہے تو،سب کو دیتا ہے تو​
تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے؟​
کون سنتا ہے فریاد مظلوم کی ،
کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی
رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ و گدا
مسند آرائے بزم عطا کون ہے ؟​
کون مقبول ہے،کون مردود ہے؟​
بے خبر کیا خبرتجھ کو،کیا کون ہے؟​
جب تلیں گے عمل سب کے میزان پر​
تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے؟​
اولیاء تیرے محتاج، اے ربِّ کُل!​
تیرے بندے ہیں سب انبیاء و رسل(علیہم السلام)​
ان کی عزت کا باعث ہے نسبت تیری​
ان کی پہچان تیرے سوا کون ہے؟​
انبیاء اولیاء،اہلِ بیتِ نبیﷺ​
تابعین وصحابہ (رحمہم اللہ و رضوان اللہ علیہم اجمعین)پہ جب آ بنی​
گر کر سجدوں میں سب نے یہی عرض کی​
تُو نہیں ہے، تو مشکل کشا کون ہے؟​
اہلِ فکرونظر،جانتے ہیں تجھے!​
کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے!​
اے نصیر اس کو توفضلِ باری سمجھ​
ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے؟​
شاعر:پیر نصیر الدین نصیر​
سجادہ نشین گولڑہ ،اسلام آباد​
 
Top