• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کعبہ میں کون کون پیدا ہوا؟

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
دو افراد کا نام تاریخ میں ملتا ہے کہ ان کی پیدائش کعبه میں ہوئی- سب سے پہلے حکیم بن حزام رضی الله عنہ اور دوسرے علی بن ابی طالب رضی الله عنہ ہیں

صحیح مسلم بَابُ الصِّدْقِ فِي الْبَيْعِ وَالْبَيَانِ کی روایت ہے

حَدَّثَنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الْحَارِثِ، يُحَدِّثُ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ، قَالَ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ: “وُلِدَ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ فِي جَوْفِ الْكَعْبَةِ، وَعَاشَ مِائَةً وَعِشْرِينَ سَنَةً”


امام مسلم کہتے ہیں حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ ابن خويلد رضی الله تعالی عنہ ( المتوفی ٥٤ ھ ) کعبہ کے پیٹ (بیچوں بیچ) میں پیدا ہوئے اور ١٢٠ سال زندہ رہے


ان کی والدہ کا نام فَاخِتَةَ ابْنَةَ زُهَيْرِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى ہے- حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ ابن خويلد رضی الله تعالی خدیجہ رضی الله عنہا کے چچا زاد بھائی ہیں – ابن کثیر کے مطابق واقعہ الفیل سے ١٣ سال پہلے ان کی پیدائش ہوئی الذھبی تاریخ الاسلام میں لکھتے ہیں أَنَّهُ وُلد في جوف الكعبة یہ کعبہ کے پیٹ میں پیدا ہوئے عام الفتح پر ایمان لائے لیکن قبل نبوت سے نبی صلی الله علیہ وسلم کے دوست رہے تھے

مستدرک الحاکم میں ہے

سَمِعْتُ أَبَا الْفَضْلِ الْحَسَنَ بْنَ يَعْقُوبَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا أَحْمَدَ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الْوَهَّابِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ غَنَّامٍ الْعَامِرِيَّ، يَقُولُ: «وُلِدَ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ فِي جَوْفِ الْكَعْبَةِ، دَخَلَتْ أُمُّهُ الْكَعْبَةَ فَمَخَضَتْ فِيهَا فَوَلَدَتْ فِي الْبَيْتِ


عَلِيَّ بْنَ غَنَّامٍ الْعَامِرِيَّ کہتے ہیں حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ رضی الله تعالی عنہ کعبہ کے پیٹ (بیچوں بیچ) میں پیدا ہوئے ان کی ماں کعبہ میں داخل ہوئی کہ ان کو درد ہوا اور حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ کی کعبہ میں پیدائش ہوئی


یہی بات الزبيرُ بن بكَّار، ابن مندہ نے بھی کہی ہے

ان کی والدہ زیارت کی غرض سے گئیں کہ درد ہوا اور کعبہ میں داخل ہو گئیں جو ایک اتفاقیہ امر تھا

مستدرک میں امام حاکم لکھتے ہیں

فَقَدْ تَوَاتَرَتِ الْأَخْبَارِ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَسَدٍ وَلَدَتْ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي جَوْفِ الْكَعْبَةِ»


پس تواتر سے خبر ملی ہے کہ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَسَدٍ نے امیر المومنین علی بن ابی طالب کو کعبہ میں جنم دیا


کتاب أخبار مكة في قديم الدهر وحديثه از أبو عبد الله الفاكهي (المتوفى: 272هـ) کے مطابق عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ کہتے ہیں کہ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ کہتے ہیں

وَأَوَّلُ مَنْ وُلِدَ فِي الْكَعْبَةِ: حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ …..وَأَوَّلُ مَنْ وُلِدَ فِي الْكَعْبَةِ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ


کعبہ میں جو سب سے پہلے پیدا ہوا وہ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ہیں اور بنو ہاشم میں سب سے پہلے عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ پیدا ہوئے


کتاب تاريخ مكة المشرفة والمسجد الحرام والمدينة الشريفة والقبر الشريف از محمد بن أحمد بن الضياء ابن الضياء (المتوفى: 854هـ) کے مطابق

وَقيل: ولد عَليّ بن أبي طَالب فِي جَوف الْكَعْبَة. وَهَذَا ضَعِيف عِنْد الْعلمَاء كَمَا قَالَه النَّوَوِيّ فِي ” تَهْذِيب الْأَسْمَاء


اور کہا جاتا ہے کہ عَليّ بن أبي طَالب کعبہ کے پیٹ میں پیدا ہوئے لیکن یہ قول علماء کے نزدیک ضعیف ہے جیسا کہ النووی نے تَهْذِيب الْأَسْمَاء میں کہا ہے


النووی کہتے ہیں

ولد حكيم فى جوف الكعبة، ولا يُعرف أحد ولد فيها غيره، وأما ما روى أن على بن أبى طالب، رضى الله عنه، ولد فيها، فضعيف عند العلماء.


حکیم کعبہ کے پیٹ میں پیدا ہوئے اور ہم یہ بات کسی اور کے لئے نہیں جانتے اور یہ جو علی بن ابی طالب کے لئے روایت کیا جاتا ہے کہ وہ اس میں پیدا ہوئے تو یہ علماء کے نزدیک ضعیف ہے


کتاب إكمال تهذيب الكمال في أسماء الرجال از مغلطاي (المتوفى: 762هـ) کے مطابق

وذكر أبو الفرج بن الجوزي في كتابه «مثير العزم الساكن إلى أشرف الأماكن»: وقول من قال: إن علي بن أبي طالب ولد في جوف الكعبة ليس بصحيح، لم يولد فيها غير حكيم.


اور ابو الفرج بن الجوزی نے کتاب مثير العزم الساكن إلى أشرف الأماكن میں ذکر کیا ہے کہ کہنے والے کا قول کہ علی بن ابی طالب کعبہ کے پیٹ میں پیدا ہوئے صحیح نہیں ہے اس میں سوائے حکیم کے کوئی اور پیدا نہیں ہوا

کعبہ میں پیدائش ہمارے نزدیک کوئی منقبت نہیں بلکہ تاریخ کے مطابق ” هبل ” في جوف الكعبة کعبہ کے بیچ میں ھبل کا بت تھا (تاریخ دمشق، طبری وغیرہ) اس کے سامنے کسی کا جنم ہونا اور اس کو عظمت سمجھنا عقل سے بالا ہے


 
Top