• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کفریہ بدعا ت کے حاملین سے تعامل ۔ ۔ اہلسنت کا منہج تعامل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
کفریہ بدعا ت کے حاملین سے تعامل
اہل ایمان پر واجب ہے کہ وہ کفار ومشرکین سے برأت کا اظہار کریں وہ کفّار یہودو نصاریٰ، ہندو اوردھریہ ہوں یااسلام کے دعویدار یعنی کلمہ پڑھ کر اسلام کے منافی امور (نواقض اِسلام )کے مرتکب ہو کریادین کے قطعی امور میں اختلاف کرکے کافرو مرتد ہوئے ہوں ان کے ساتھ وہی معاملہ کیا جائے گا جو ایک اصلی کافر سے کیا جاتا ہے۔

ذیل میں ہم کفریہ بدعات کے حاملین سے تعامل کی چند اہم صورتوں کا ذکر کریں گے۔

دشمنی و قطع تعلقی کرنا

اللہ تعالیٰ فرماتاہے:

﴿لَا تَجِدُ قَوْمًا يُّؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ يُوَاۗدُّوْنَ مَنْ حَاۗدَّ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَوْ كَانُوْٓا اٰبَاۗءَہُمْ اَوْ اَبْنَاۗءَہُمْ اَوْ اِخْوَانَہُمْ اَوْ عَشِيْرَتَہُمْ۝۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ كَتَبَ فِيْ قُلُوْبِہِمُ الْاِيْمَانَ وَاَيَّدَہُمْ بِرُوْحٍ مِّنْہُ۝۰ۭ وَيُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا۝۰ۭ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ۝۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ حِزْبُ اللہِ۝۰ۭ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ اللہِ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۝۲۲ۧ ﴾( المجادلۃ : ۲۲)
''جو لوگ اللہ تعالیٰ پر اورروز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں تم ان کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے دشمنوں سے دوستی کرتے ہوئے نہ دیکھوگے ۔خواہ وہ ان کے باپ ،بیٹے بھائی یا خاندان ہی کے لوگ (کیوں نہ )ہوں۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان لکھ دیا ہے اور اپنی طرف سے روح (جبریل )کے ساتھ ان کی مدد کی ہے۔اور وہ ان کو بہشتو ں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ،داخل کرے گا۔وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے خوش اور وہ اللہ سے خوش ہیں یہی گروہ حزب اللہ ہے (اور) سن رکھو کہ حزب اللہ ہی کامیابی حاصل کرنے والا ہے۔''
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
امام قرطبی فرماتے ہیں :

''امام مالک نے اس آیت سے قدریہ سے عداوت کرنے ، ان کی صحبت ترک کرنے پر استدلال کیا ہے ۔

امام مالک فرماتے ہیں :
''اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی وجہ سے ﴿لَا تَجِدُ قَوْمًا يُّؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ يُوَاۗدُّوْنَ مَنْ حَاۗدَّ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ ﴾قدریہ کے ساتھ مت بیٹھ اور ان سے اللہ کی خاطر دشمنی کر ۔میں کہتاہوں:''یہاں قدریہ جیسے تمام اہل ظلم و عدوان ( اس حکم میں )داخل ہیں ۔'' (تفسیر قرطبی :۱۷/۳۰۸)

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :

﴿وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰيٰتِ اللہِ يُكْفَرُ بِھَا وَيُسْتَہْزَاُ بِھَا فَلَا تَقْعُدُوْا مَعَھُمْ حَتّٰي يَخُوْضُوْا فِيْ حَدِيْثٍ غَيْرِہٖٓ ۝۰ۡۖ اِنَّكُمْ اِذًا مِّثْلُھُمْ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِيْنَ وَالْكٰفِرِيْنَ فِيْ جَہَنَّمَ جَمِيْعَۨا۝۱۴۰ۙ ﴾(النساۗء :۱۴۰)
''اللہ اپنی کتاب میں تمہارے لیے یہ حکم پہلے نازل کر چکا ہے کہ جب تم سنو کہ آیات الٰہی کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے تو ان کے ساتھ مت بیٹھو حتیٰ کہ یہ لوگ کسی دوسری بات میں لگ جائیں ، ورنہ تم بھی اس وقت انہیں جیسے ہو جاؤ گے بلا شبہ اللہ تعالیٰ تمام منافقوں اور کافروں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے ۔''

اس آیت کریمہ سے بھی ائمہ نے اہل بدعت کی صحبت اپنانے سے منع کرنے پر استدلال کیا ہے ۔(دیکھیے تفسیر قرطبی :۵/۴۱۸)
 
Top