• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنز الایمان اردو ترجمہ یونیکوڈ - (مترجم: احمد رضا خان بریلوی)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ کافرون
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) تم فرماؤ اے کافرو،
(2) نہ میں پوجتا ہوں جو تم پوجتے ہو،
(3) اور نہ تم پوجتے ہو جو میں پوجتا ہوں ،
(4) اور نہ میں پوجوں گا جو تم نے پوجا،
(5) اور نہ تم پوجو گے جو میں پوجتا ہوں ،
(6) تمہیں تمہارا دین اور مجھے میرا دین
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ النصر
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) جب اللہ کی مدد اور فتح آئے
(2) اور لوگوں کو تم دیکھو کہ اللہ کے دین میں فوج فوج داخل ہوتے ہیں
(3) تو اپنے رب کی ثناء کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور اس سے بخشش چاہو بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ لہب
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) تباہ ہو جائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہوہی گیا
(2) اسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا
(3) اب دھنستا ہے لپٹ مارتی آگ میں وہ،
(4) اور اس کی جورو لکڑیوں کا گٹھا سر پر اٹھاتی،
(5) اس کے گلے میں کھجور کی چھال کا رسّا،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ اخلاص ۔112
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے
(2) اللہ بے نیاز ہے
(3) نہ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا
(4) اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ فلق
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) تم فرماؤ میں اس کی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے
(2) اس کی سب مخلوق کی شر سے
(3) اور اندھیری ڈالنے والے کے شر سے جب وہ ڈوبے
(4) اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکتی ہیں
(5) اور حسد والے کے شر سے جب وہ مجھ سے جلے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ ناس
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) تم کہو میں اس کی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب
(2) سب لوگوں کا بادشاہ
(3) سب لوگوں کا خدا
(4) اس کے شر سے جو دل میں برے خطرے ڈالے اور دبک رہے
(5) وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں ،
(6) جن اور آدمی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
==================================================​
الحمد للہ اس ترجمہ پر کام پورا ہوا
==================================================​
 
Top