• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنواریوں سے نکاح کرنے کا بیان۔

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
وقال ابن أبي مليكة قال ابن عباس لعائشة لم ينكح النبي صلى الله عليه وسلم بكرا غيرك‏.
اور ابن ابی ملیکہ نے بیان کیاابن عباس نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ آپ کے سوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کنواری لڑکی سے نکاح نہیں کیا۔

حدیث نمبر: 5077
حدثنا إسماعيل بن عبد الله،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال حدثني أخي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن سليمان،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن هشام بن عروة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبيه،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قالت قلت يا رسول الله أرأيت لو نزلت واديا وفيه شجرة قد أكل منها،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ووجدت شجرا لم يؤكل منها،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ في أيها كنت ترتع بعيرك قال ‏"‏ في الذي لم يرتع منها ‏"‏‏.‏ تعني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يتزوج ب
كرا غيرها‏.
ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے بھائی عبدالحمید نے بیان کیا، ان سے سلیمان بن بلال نے، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! فرمائیے اگر آپ کسی وادی میں اتریں اور اس میں ایک درخت ایسا ہو جس میں اونٹ چر گئے ہوں اور ایک درخت ایسا ہو جس میں سے کچھ بھی نہ کھایا گیا ہو تو آپ اپنا اونٹ ان درختوںمیں سے کس درخت میں چرائیں گے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس درخت میں جس میں سے ابھی چرا یا نہیں گیا ہو۔ ان کا اشارہ اس طرف تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سوا کسی کنواری لڑکی سے نکاح نہیں کیا۔

حدیث نمبر: 5078
حدثنا عبيد بن إسماعيل،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا أبو أسامة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن هشام،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبيه،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن عائشة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أريتك في المنام مرتين،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ إذا رجل يحملك في سرقة حرير فيقول هذه امرأتك،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فأكشفها فإذا هي أنت،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فأقول إن يكن هذا من عند الله يمضه ‏"‏‏.‏

ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے اسامہ نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ! مجھے خواب میں دو مرتبہ تم دکھائی گئیں۔ ایک شخص (جبرائیل) تمہاری صورت حریر کے ایک ٹکڑے میں اٹھائے ہوئے ہے اور کہتا ہے کہ یہ آپ کی بیوی ہے میں نے جو اس کپڑے کو کھولا تو اس میں تم تھیں۔ میں نے خیا ل کیا کہ اگر یہ خواب اللہ کی طرف سے ہے تو وہ اسے ضرور پورا کر کے رہے گا۔

کتاب النکاح صحیح بخاری
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بارک اللہ لکم فی الدنیا و الآخرۃ

یہاں یہ امر بھی ملحوظ رہے کہ کنواری عورتوں سے نکاح کرنے کی فضیلت اور فوائد اپنی جگہ مسلم ہیں۔ ان سے کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے۔ الحمد للہ۔ میرا بھی یہی ایمان ہے۔ اللہ تعالی قائم و دائم رکھے۔

اسلام نے ایک دوسرا حکم بھی ارشاد فرمایا ہے: مفہوم یہ ہے کہ جن عورتوں کے خاوند انہیں چھوڑ جائیں (شہادت و وفات کی وجہ سے یا کسی ناچاقی کی وجہ سے خلع و طلاق کی وجہ سے) تو ایسی عورتوں کے سرپرست ان کا نکاح کر دیا کریں تاکہ معاشرہ بے راہ روی کا شکار نہ ہو۔ یہ درس بھی ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو پڑھنا چاہیئے تاکہ معاشرتی مسائل میں کمی واقع ہو سکے۔ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی عادت ہونی چاہیے۔ سوتن کا نام سن کر حواس باختہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسی طرح اگر کسی وجہ سے کوئی دوسری شادی کرنا چاہے یا عورت پہلے خاوند کے سائے سے محروم ہو اور دوسری شادی کرنی چاہے تو لڑکے کے والدین کو منع نہیں کرنا چاہیئے۔ اللہ تعالی اس مسئلے کوسمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240

جزاک اللہ خیراً
 
Top