• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنوارے موحد بھائیوں کے لئے دعا

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
جی بھائی! سوچنی پڑے گی، کنواروں کے لئے تو فورا ذہن میں دعا آ گئی، اللہ کی توفیق سے، اور چونکہ میں خود کنوارہ ہوں اسی لئے زیادہ ترجیح کنواروں کو دی۔
محترم ابن آدم بھائی آپ سے درخواست کر رہے ہیں کہ ہم (غیر کنواروں) کو بھی اسی دعا میں شامل کر لیں ورنہ ہمیں خود ہی اپنا علیحدہ تھریڈ لگانا پڑے گا اور اس تھریڈ پر جو تھریٹ ہو گا (پہلی کی طرف سے) اسکے ہم متحمل نہیں ہو سکتے (ابتسامہ)
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
شاباش! بہت نیک کام ہے آج بھائی "ایسی" باپردہ اور باحیا ،نیک ،صالح بیوی مانگیں اور کل بہنیں بھی یونہی تصویر لگا کر "ایسے" باشرع ،غض بصر رکھنے والے ، سنت پر عمل کرنے والےخاوند کے لئے دعا کریں ۔
فکر ناٹ سسٹر!
جلد ہی یہ ٹرینڈ بھی چل نکلے گا۔۔۔۔دعائیں ’’صرف‘‘ بھائیوں کا حق نہیں ہوتا!!
میرا اس دعائیہ تقریب کو تلپٹ کرنے کا قطعی ارادہ نہیں بس سرراہ کچھ دیکھ کر اضطراب رہتا ہے۔۔کچھ عرصہ قبل مجھے کسی کام کی غرض میں ایک مکمل باپردہ تصویر چاہیے تھی۔۔جو باوجود کوشش کے نہیں مل سکی تھی۔۔۔باپردہ تو بہت تھیں مگر اس لائق نہیں تھیں کہ میں انہیں کام میں لاتی۔۔خاصی پریشانی کے بعد یہی سوچ ذہن میں ٓئی کہ کسی بہن کو اہمیت واضح کر کے مکمل پردے میں تصویر اتار کر اپ لوڈ کر دوں تا کہ کسی اور کو مجھ سی مشکل اور ذہنی کوفت نہ ہو!!
اب اس تصویر کو دیکھ کر سمجھ میں ٓ رہا ہے کہ’’کچھ سوچیں عمل کے قابل نہیں ہوتیں‘‘۔۔۔بہت بہتر ہوا کہ مجھے ایسی فرصت نہیں ملی۔۔ورنہ ٓج کسی اور کی بہن یوں زد میں ہوتی!!جانے کس کی ماں ہے؟کس کی بہن اور بیٹی؟اورکس کی بیوی؟؟
ایک اور جگہ یہی تصویر لگائی گئی تھی۔۔۔اور اس پر ’’موحد بھائیوں‘‘ نے ایسی ایسی باتیں اور دعائیں مانگیں کہ میں صرف صبر کے کلمات ہی پڑھ سکتی ہوں۔۔شاید ہماری بہنیں۔۔بیٹیاں نہیں ہوتیں۔۔۔ان کی تصاویر پر کوئی ایسے کمنٹ کرے۔۔دل پر کیا گزرے گی؟؟کس کی نادانی کہ تصویر اپ لوڈ کر دی اور ہم اس کی نادانی پر جشن منا رہے ہیں!!!استغفر اللہ من کل ذنبی اذنبت۔۔استغفراللہ العظیم
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155

آپ کی تنقید میری نظر میں بالکل بے جا ہے، آپ جس انداز سے سوچ رہی ہیں ہم نے اس انداز سے نا سوچا ہے نہ ہماری ایسی نیت تھی۔ الحمدللہ، یہ مکمل گرافکس میں نے خود بنائی ہے، اور میں نے ہی اس پر دعا لکھی ہے، کسی خاتون نے اس عورت کی مکمل باپردہ تصویر لگائی تو مجھے اس عورت کا مکمل پردہ کرنا یہاں تک کہ آنکھیں بھی بمشکل سے نظر آ رہی ہیں بہت اچھا لگا، بس میں نے اسی تصویر پر یہ دعا لکھ دی۔

اصل اہمیت باپردگی کو دی گئی ہے ، نا کہ اس عورت کو مانگا گیا ہے، ویسےجس حوالے سے آپ تنقید کر رہی ہیں، الحمدللہ اس حوالے سے فیس بک پر یہ تنقید دیکھنے کو نہیں ملی (لنک) وہاں زیادہ تر لوگوں نے اور یہاں محدث فورم پر بھی زیادہ تر لوگوں نے جس بات کو زیادہ مینشن کیا وہ یہ کہ آپ نے صرف کنواروں کے لئے کیوں دعا کروائی ہے، شادی شدہ کے لئے کیوں نہیں، میڈم میرے خیال میں آپ کو اپنی سوچ کو درست سمت میں لے جانے کی ضرورت ہے، آپ لکھتی ہیں:
جانے کس کی ماں ہے؟کس کی بہن اور بیٹی؟اورکس کی بیوی؟؟
جس کی ماں، بہن، بیٹی اور بیوی ہو بھی سہی، اس کو فرق پڑا ہے؟ کیا اس عورت کو کسی نے پہچان لیا ہے؟ کسی کو پتہ ہے یہ عورت دنیا میں کس کونے میں موجود ہے؟ ہاں اگر آپ جانتی ہیں تو میری بات کروا دیجئے اگر وہ اس عمل پر ناراض ہیں تو میں ابھی ڈیلیٹ کر دینے کو تیار ہوں، لیکن ڈیلیٹ کرنے سے پہلے میں بھی اس خاتون سے پوچھوں گا کہ آپ نے پردہ تو اللہ کو راضی کرنے کے لئے کیا ہو گا پھر اپنی باپردہ تصویر نیٹ پر دینے کی کیا ضرورت تھی؟
پھر آپ لکھتی ہیں:
خاصی پریشانی کے بعد یہی سوچ ذہن میں ٓئی کہ کسی بہن کو اہمیت واضح کر کے مکمل پردے میں تصویر اتار کر اپ لوڈ کر دوں تا کہ کسی اور کو مجھ سی مشکل اور ذہنی کوفت نہ ہو!!
آپ نے اپنی پریشانی کا جو حل سوچا وہ بھی کسی کی ماں، بہن، بیوی، بیٹی کو مکمل با پردہ کھڑا کر کے اس کی تصویر کھینچنا ہی تو تھا، تو اگر اس کی باپردہ تصویر پر کوئی اس طرح کے کمنٹس کر دیتا تو کیا اس کا وبال آپ کی جان پر نہیں تھا؟ کام تو آپ بھی وہی کرنے جا رہی تھیں جس کام پر آپ یہاں تنقید کر رہی ہیں۔

تو میرے خیال میں آپ کو برا نہیں منانا چاہیے اور اس موقع پر اپنی اصلاح کرنی چاہئے، آپ ملاحظہ کر سکتی ہیں کہ دعا کے اندر "ایسی" کے بعد جو الفاظ لکھے گئے ہیں وہ "باپردہ" اور "با حیا" اور "نیک صالح" کے الفاظ ہیں، اور یہ ہمارا اس خاتون کے لیے حسن ظن اور اس خاتون کے بہترین کردار کو قابل تحسین نگاہوں سے دیکھنا ہے، نا ہی کسی کی عزت کو اچھالنا، اللہ ہمیں ایسے قبیح کاموں سے محفوظ فرمائے آمین

کوئی بات بری لگی ہو تع معذرت
والسلام
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
جس کی ماں، بہن، بیٹی اور بیوی ہو بھی سہی، اس کو فرق پڑا ہے؟ کیا اس عورت کو کسی نے پہچان لیا ہے؟ کسی کو پتہ ہے یہ عورت دنیا میں کس کونے میں موجود ہے؟
معذرت کے ساتھ خلاص کلام پوسٹ کا یہ ہے کہ اگر ہم کسی شخص کو نہیں جانتے تو اسے جو کچھ مرضی کہتے رہیں کچھ فرق نہیں پڑتا چاہے اس کی زندگی میں جو مرضی بھونچال آجائے ۔
آپ نے پردہ تو اللہ کو راضی کرنے کے لئے کیا ہو گا پھر اپنی باپردہ تصویر نیٹ پر دینے کی کیا ضرورت تھی؟
اگر کوئی ایک فرد نادانی کرے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ دوسرے اس کے کام کو آگے بڑھاتے جائیں ۔۔۔۔
دعا بغیر تصویر کے بھی مانگی جا سکتی تھی دل کی نیت اللہ بہتر جانتا ہے اور دعا بھی تو اسی سے مانگی ہے نا۔۔۔۔!
صرف اتنا سا سوچ لیں کہ اگر یہ ہم میں سے کسی بہن ،بیٹی ہو تو ہمارا ردِ عمل کیا ہو گا اگرچہ کوئی نہ جانے کہ یہ آپ ہی میں سے کسی کی بہن ،بیٹی ہے ۔۔۔۔ہمیں گرافک بنانے والوں ،کمنٹ کرنے والوں ،پڑھنے والوں کو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو علم ہے
آپ کے گھر میں کیا معاملات ہوں گے اس پر نظر کریں ۔امید ہے بات سمجھ میں آ جائے گی۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب کے معاملات بہتر فرمائیں ۔۔آمین یا رب العالمین
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
لا حول ولا قوۃ الا باللہ
بس اتنا جان لیں کہ میں کسی کی ماں، بہن، بیٹی کا تماشا بنانے جیسے الزام سے بری الذمہ ہوں، اللہ ایسے بے ہودہ کاموں سے محفوظ فرمائے آمین، میری نیت کیا تھی، یہ اللہ بہتر جانتا ہے، آپ دونوں نے اگر میری اصلاح کی نیت سے بات کہی ہے تو اللہ جزائے خیر سے نوازے آپ دونوں کو، اگر محض تنقید کی ہے تو اللہ آپ دونوں کے حال پر رحم فرمائے آمین
 
طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
میں نے پہلے اشارۃ ایک بات کی تھی اب کھل کر اپنی رائے دینا چاہوں گا۔

۱۔میں محترم بہن کی اس بات سے متفق ہوں کہ ان خاتون کی تصویر خواہ وہ پردہ میں ہی تھی وہ نہیں لگانا چاہیے تھی۔ اللہ ہم سب کی بہنوں بیٹیوں کی عزتیں محفوظ رکھے
۲۔باقی کوئی رشتہ کسی کے لیے مبارک یا نحس ثابت ہو گا کہ نہیں یہ اللہ بہتر جانتا ہے کیوں کہ ہماری نگاہیں ظاہر بیں ہیں۔

۳۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ مواحد بھائیوں اور بہنوں کو اہل توحید، پاک دامن ازواج عطا فرمائے، آمین!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' گود میں تین بچوں کے سوا کسی نے بات نہیں کی ١) عیسی علیہ السلام ٢) (دوسرے کا واقعہ یہ ہے ) بنی اسرائیل میں ایک بزرگ تھے انکا نام جریج تھا وہ نماز پڑھ رہے تھے کہ ان کی ماں نے انہیں پکارا ، انہوں نے (دل میں سوچا) میں والدہ کا جواب دوں یا نماز پڑھتا رہوں؟ اس پر ان کی والدہ نے غصہ ہوکر بد دعا کی ، اے اللہ ! اس وقت تک اسے موت نہ آئے جب تک یہ زانیہ عورتوں کا منہ نہ دیکھ لے، جریج اپنے عبادت خانے میں رہا کرتے تھے ، ایک مرتبہ ان کے سامنے ایک فاحشہ عورت آئی اور ان سے بدکاری کرنا چاہی لیکن انہوں نے اسکی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیایہ عورت پھر ایک چرواہے کے پاس آئی اور اس سے اپنی خواہش کو پورا کیا جس سے ایک بچہ پیدا ہوا اور اسکی نسبت جریج کی جانب کردی کہ یہ بغیر نکاح کے پیدا ہونے والا بچہ جریج کا ہے چنانچہ اس خبر کو سنتے ہی لوگ آئے اور بغیر تحقیق کے جریج رحمہ اللہ کا عبادت خانہ توڑ پھوڑ دیا اور انہیں انکی عبادت گاہ سے باہر نکا ل دیا اور خوب برا بھلا کہا ، اس پر انہون نے وضو کیا اور دو رکعت نماز ادا کی اور اسکے بعد بچے کے پاس آئے اور اس سے پوچھا کہ تیرا باپ کون ہے ؟ بچہ (اللہ کے حکم سے بولا ) میرا باپ بکریوں کا چرواہا ہے یہ سنتے ہی قوم پر سناٹا چھا گیا اور سب لوگوں نے جریج رحمہ اللہ سے معذرت کی اور کہنے لگے کہ ہم آپ کا معبد (عبادت کی جگہ) سونے کی بنائیں گے لیکن انہوں نے کہا : ہرگز نہیں، مٹی ہی کا بنے گا ٣) اور اسی طرح بنی اسرائیل کی ایک اور عورت تھی ، اپنے بچے کو دودھ پلا رہی تھی ، قریب سے ایک سوار نہایت زرق برق لباس اور خوش پوش کے ساتھ گزرا، اس عورت نے دعا کی ، اے اللہ ! میرے بچے کو بھی اسی جیسا بنادے لیکن بچہ (اللہ کے حکم سے بولا) اے اللہ ! مجھے اس جیسا نہ بنانا ، پھر اپنی ماں کے سینے سے لگ کر دودھ پینے لگا ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ (حدیث بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں) مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھ رہا ہوں اور آپ اپنی انگلی کو چوس رہے ہیں (بچے کی دودھ پینے کی کیفیت بیان کرنے کیلئے) پھر ایک باندی کو بچے کے قریب سے لے جایا گیاجسکے مالک اسکو مار رہے تھے ، تو اس عورت (بچے کی ماں نے دعا کی) اے اللہ! میرے بچے کو اس جیسا نہ بنانا، بچے نے پھر اپنی ماں کے سینے سے منہ ہٹایا اور کہ اے اللہ مجھے اس جیسا بنادے، اس عورت نے اپنے بچے سے پوچھا ایسا توں کیوں کہہ رہا ہے ؟ بچے نے جواب دیا وہ زرق برق لباس والا سوار ظالم شخص تھا اور اس باندی سے لوگ کہہ رہے تھے کہ تم نے چوری کی اور زنا کیا ہے حالانکہ اس نے کچھ بھی نہیںکیا تھا''
صحیح البخاری ، کتاب الانبیاء ، باب واذکر فی الکتاب مریم ...الخ باب نمبر :٤٩ حدیث نمبر: ٣٤٣٦
 
آمین
تو میں نے بھی "ایسی" کا لفظ استعمال کر کے اس عورت کے پردے کی طرف اشارے کیا تھا اور ساتھ میں "نیک صالح" اور "باحیا" کے الفاظ بھی لکھے تھے، جو مشکوۃ اور اخت ولید کو تنقید میں نظر نہیں آئے، مقصد جو تنقید کرنا ہو تو مثبت باتیں کہاں نظر آتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین
 
Top