• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ ميں پوليس تربيتی کيمپ پر دہشت گرد حملہ

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ہم کل کوئٹہ ميں پوليس تربيتی کيمپ پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہيں جس ميں 60 معصوم کيڈٹس جانبحق اور 120 سے زيادہ زخمی ہوئے

ہم دہشتگرد حملوں کے متاثرین کے اہل خانہ کو گہری دلی تعزیت پیش کرتے ہیں

امريکہ ان وحشی درندوں کےخلاف جاری جنگ ميں پاکستانی عوام اور فورسزز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہےگا۔

بلاشبہ يہ سفاک درندے اپنے سياسی ايجنڈے کے حصول کی خاطر پاکستانی معصوم شہريوں کا قتل عام کررہے ہيں


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://www.instagram.com/doturdu/
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
پاکستان کی جان چھوڑو۔
سنتے آئے تھےکہ
امریکہ کی نہ دوسری اچھی نہ دشمنی
اب آنکھوں سے دیکھ لیا
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
پاکستان کی جان چھوڑو۔
سنتے آئے تھےکہ
امریکہ کی نہ دوسری اچھی نہ دشمنی
اب آنکھوں سے دیکھ لیا

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​

آپ کے تبصرے سے ابھرنے والے تاثر کے برعکس يہ کوئ انہونی يا نئ بات نہيں ہے کہ امريکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں کسی اہم واقعے کے بعد بيان جاری کيا گيا ہے۔ حقيقت يہ ہے کہ اسلام آباد میں امريکی سفارت خانے کا ايک سيکشن پاکستانی ميڈيا کے ساتھ تعلقات عامہ پر مامور ہے جس کی ذمہ داريوں ميں دن کے اہم معاملات کے حوالے سے پريس ريليز جاری کرنا بھی شامل ہے۔

يہ پريس ريليز پاکستانی ميڈيا کے تمام اہم اداروں کو جاری کی جاتی ہيں۔ اس کے علاوہ يہ نشاندہی بھی کر دوں کہ پريس ريليز جاری کرنے کا عمل کسی حادثے کی صورت ميں ہی نہيں کيا جاتا بلکہ بسا اوقات ان کا مقصد امريکی حکومت اور ميزبان ملک کے باہم تعاون اور اتفاق سے جاری بہت سے ترقياتی منصوبوں اور کاوشوں کے حوالوں سے تازہ معلومات بھی فراہم کرنا ہوتا ہے جن کا بنيادی مقصد دونوں ممالک کے مابين بہتر تعلقات کے فروغ کو يقينی بنانا ہوتا ہے۔

اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے اور اہم عہديداروں کی طرف سے جاری کردہ تعزيتی پيغامات اور پريس ريليز اسی سفارتی معمول اور طريقہ کار کا حصہ ہے جو دنيا کے بے شمار ممالک کے سفارت خانوں ميں رائج ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/
 
Top