• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں پر طالبان کی دہشتگرد کارروائی

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
کوئٹہ ميں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ

ہماری دلی تعزیت اور نيک دعائيں ان بہادر سپاہيوں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہيں جو آج کوئٹہ میں طالبان کی ايک دہشت گرد کارروائی میں جانبحق ہوئے۔ یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ اس ظالمانہ دہشتگرد حملے ميںبلوچستان کانسٹیبلری کے جوان جان بحق ہوئے جو ان غير انسانی درندوں کيخلاف ملک کا دفاع کررہےتھے۔ اس طرح کی سفاکانہ کارروائیوں سے ان کا حقيقی سیاہ چہرہ، پراگندہ ذہنیت، اور دہشت گردی سےپاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے۔

پاکستان بھر میں باقاعدگی سے فوج اور معصوم عوام کے خلاف ملک بھر ميں کی جانی والی دہشت گردی کی يہ کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی فساد،قتل اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی طاقت حاصل کرنے کے ایجنڈے اور عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔ امریکی حکومت ان غير انسانی شدت پسند عناصر کے خلاف پاکستانی سپاہيوں کیطرف سے دی گئی زبردست قربانیوں کا دل سے احترام کرتی ہے، جو انسانيت کی تمام حديں پار کرچکے ہيں ۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہيں کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف جاری جنگ ميں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جو بلا امتیازمعصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہيں۔

ہم انتخابات کے دن پر بھاری ٹرن آؤٹ کيلۓ پاکستانی بہادر عوام کو خراج تحسين پيش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوری عمل ميں خلل ڈالنے کيلۓ ٹی ٹی پی اور ان کے ساتھیوں کی تمام دھمکیوں کے باوجود اس عمل ميں بھر پور حصہ ليا۔ انتخابات کے اس عمل میں پاکستانیوں کی فعال شرکت اس حقیقت کی غمازی کرتی ہے کہ عوام نے بڑے پیمانے پر ٹی ٹی پی کو اور شر اورتباہی پر مبنی انکے انتہا پسندنظریے کو مسترد کر دیا ہے ۔

آخر ميں، ان حضرات سے ايک سوال پوچھنا چاہتا ہوں جنہوں نے ايسے سفاکانہ حملوں پر اپنی آنکھيں بند کی ہوئیں ہيں اور ان غیر انسانی قاتلوں کو نام نہاد جہادی سمجھتے ہيں۔ کہ کيا ہم ان انتہا پسندوں اور تشدد، قتل اور عدم رواداری پر مبنی ان کے شرانگيز ایجنڈے کو نظر انداز کر سکتے ہیں؟ اس کا سادہ جواب ہے "نہیں" - پاکستان کے امن کو لاحق خطرے کو مٹانے کيلۓ ايک مشترکہ کوشش وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک اور خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنايا جاسکے۔

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
 
Top