• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کوئی اہل علم بھائی ان اعتراضات کا جواب دے

شعیب دستی

مبتدی
شمولیت
اپریل 22، 2014
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
9
السلام و علیکم
اللہ نے مجھے توفیق بخشی ہے میں اہلحدیث ہوا ہوں
مجھے دیوبندی مفتی صاحب نے کچھ سوالات دیئے ہیں ان کا جواب تھوڑا تفصیل او ر دلیل کے ساتھ چاہیئے شکریہ۔

"عرض یہ ہے کہ آپ کے مسلک میں تقلید حرام ہے۔ لہذا درج ذیل سوالوں کا جواب ہر غیر مقلد کو از خود دینا قرآن و حدیث کےترجمہ سے ضروری ہے۔ کیونکہ کسی سے پوچھ کر اس پر اعتماد کر کے جواب دینا تقلید ہے۔ لہذا تقلید آپ پہ حرام ہے لہذا حرام کام سے بچنا ضروری ہے۔اور جواب بھی قرآن وحدیث کے ترجمہ سے۔ چونکہ ۔چنانچہ ۔اگرچہ۔ مگر وغیرہ اجتہاد ہیں لہذا آپ کے ہاں اجتہاد تو آئمہ کا بھی معتبر نہیں تو آپ کا کیسے معتبرہو گا۔لہذا اپنے اصول سے جواب دینا فرض ہے۔اور آپ کا اصول ہے اہل حدیث کے دو اصول اطیعو اللہ اور اطیعو الرسولﷺ

(1)بھینس حرام ہے یا حلال ۔اسکی قربانی جائز ہےیا نا جائز ۔اسمیں کتنے افراد شامل ہو سکتے ہیں۔اسکا دودھ۔ اور کھال کا کیا حکم ہے۔

(2) رکوع میں تسبیحات پڑھنا فرض ہے یا سنت اگر بھول کر چھوٹ جائیں تو نماز ہو جائے گی یا نہ۔

(3)تراویح کتنی ہیں ؟ اگر آٹھ ہیں تو کسی حدیث میں آٹھ کے ساتھ تراویح کا لفظ دکھانا اپنے اصول کے مطابق ضروری ہے۔

(4) دعا قنوت پڑھنا فرض ہے یا واجب یا سنت اگر چھوٹ جائے تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

(5)1860 عیسوی سے پہلے اہل حدیث نام کا کوئی مدرسہ کوئی مسجد کوئی ترجمہ کوئی لٹریچرہو تو ثبوت چاہیئے۔

(6) رفع یدین فرض ہے یا واجب اگر نا کریں تو نماز ہوتی ہے یا نہ؟

(7)احادیث میں تو سجدوں میں بھی رفع یدین کرنا ثابت ہے۔ کس حدیث کی بنیاد پر آپ نے چھوڑا ہوا ہے۔ کب منسوخ ہوا ہے؟
مجھے حیرت ہے ان مفتیوں پہ کہتےہیں حدیث ہے مگر خود انکار کرتے ہیں عمل کرنے کے لیئے اہل حدیث کو کہتے ہیں تم کرو


السلام و علیکم
 
Top