• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کوئی غلطی ہوگئی تو معاف کر دیں محمد نعیم یونس بھائی

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظوامان میں رکھے اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ سب کی زندگی میں آنے والے ہر دُکھ و پریشانی کو خوشیوں میں بدل دے آمین۔
بچپن سے ہی والدین سے ایک چیز سیکھتے آرہے ہیں کہ غصے کی حالت میں صبر کرنا سیکھو اور سامنے والے کو وقت دو کہ اُس کو اپنی غلطی کا احساس ہو اور کبھی کسی ناراض نہیں ہونا ، کوئی بڑا ہے یا چھوٹا ہمیشہ مسکرا کر ملا کرو ہر کسی سے، یقینا اس بار مجھے محدث فورم کے ایک رُکن سے شکوہ ہے لیکن غلطی جس کی بھی میں اُسے کلیئر کر لینا چاہتا ہوں، جی عنوان سے صاف ظاہر ہے کہ میرا شکوہ نعیم یونس بھائی سے ہے جو کہ ہم سے بہت دور ہو چُکے ہیں ، بہت بار پوچھا کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے مگر ہمیشہ بات کو مسکرا کر ٹال دیا کرتے اور اپنی دوری مزید آگے بڑھاتے رہتے، یہ چیز ہم سے نہ پہلے برادشت ہوا کرتی تھی اور نہ اب ہو گئی اور نہ آنے والے حالات میں ہو گئی، بشرطیہ جب تک فورم پر موجود رہیں یا رہیں گے۔
اس تجسُس میں آپ سب یونہی پڑھتے رہیں گے اور میں مزید تجسُس میں ڈالتا رہوں گا لیکن اصل مقصد کہیں بہت دور نہ نکل جائے اور ناراضگی کا سبب پھیکا پڑ جائے ، تو شکایت سُن کر آپ نے بھی فیصلہ کرنا ہے کہ ہم سچے ہیں یا جھوٹے۔
ذرا نعیم یونس بھائی کی پوسٹس پر نظر دوڑائیں تو اندازہ ہو گا کہ یہ بھائی مجھ سے کتنی دور نکل گئے ہیں کیا میرا شکوہ کرنا یا ناراضگی کرنا میرا حق پر ہونا نہیں ہے کیا ؟
جی تو بتاتے چلیں کہ محدث فورم کے ایک بہترین رُکن ، کم گُو سہی پر بہترین بات چیت کرنے والے ، اعلی اخلاق کے مالک ، بہترین دوست ، بہترین رہنما پلس اچھا مشورہ دینے ہمارے نعیم یونس بھائی نے اپنے بہترین ، کارآمد اور مُفید ،15000 مراسلات مکمل کر لیئے ہیں۔ جن کے لیے انہیں محدث فورم کے تمام اراکین کی جانب سے بہت بہت مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
کل محمد آصف مغل بھائی سے بات چیت ہوئی تو میں نےاُن کو بتایا کہ نعیم یونس بھائی کی 14،960 پوسٹس ہو گئیں تو 15000 کے لیے تھریڈ لکھنا ہے میں نے تو انہوں نے کہا کہ نہیں ابھی 13000 ہیں ، میں ڈائوٹ کی بنا پر فورا نیٹ آن کر کے انہیں بتایا کہ جناب 14960 ہیں ، تو انہوں نے کہا کہ آپ ایڈوانس تھریڈ لگا دیں ، میں نے کہا کہ چلیں ٹھیک ہے میں لگا دیتا ہوں کل کسی فیملی فنکشن میں جانا تھا تو میں تھریڈ نہ لگا سکا تو آج صبح جب تھریڈ لکھنے بیٹھا تو دیکھا کہ نعیم یونس بھائی بھی آنلائن ہیں پھر تھریڈ لکھنے کے دوران جب ان کی کاگردگی بھی لکھ رہا تھا تو پوسٹس 15000 ہو چُکی تھیں۔
محمد نعیم یونس بھائی کی محدث فورم پوسٹس نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، انہوں کل تفسیر مکی کو مکمل کیا ، اس کے سنن ابن ماجہ ، سنن نسائی ، ایک دو اور احادیث کی کتاب لگا چُکے ہیں اور اب وہ صحیح مسلم مختصر کو محد ث فورم کی زینت بنا رہے ہیں۔ ان کے اندر بہترین خوبی یہ پائی جاتی ہےکہ دین کے معاملے میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں اس چیز کا ثبوت ان کے موضوعات کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔
نعیم بھائی سے مُلاقات بہت بار چُکی ہے اور ہوتی بھی رہتی ہے ، اور جب بھی ہم اکٹھے ہوئے جس میں آصف بھائی اور محسن بھائی بھی شامل ہوتے تھے ہمیشہ ایک ر معلوماتی مُلاقات بنتی تھی، بہت سے بھائیوں سے جب بھی مُلاقات ہوتیں کوئی بھائی سعودیہ سے آتا یا کسی اور ملک سے اور اُن سے ملاقات کا پلان بنتا تو یہ تین بھائی ہمیشہ اُن مُلاقاتوں میں شامل ہوا کرتے تھے اور ان شااللہ آگے بھی ہوا کریں گے۔
اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے اس بھائی کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ٹیشن کو خوشی میں بدل دے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری کو دور کر دے آمین اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے آمین اور آپ کو جنت الفردوس میں بلند درجات سے نوازے آمین۔

محمد نعیم یونس بھائی کی کاگردگی کچھ یوں ہے:۔
یوزر نیم : محمد نعیم یونس
فعال رکن
شمولیت: اپریل 27، 2013
پیغامات: 15000
موصول شکریہ جات: 3,148
تمغے کے پوائنٹ: 863
صنف: مرد
عہدہ :فعال رُکن
دوست :13
موضوعات کی تعداد : 304
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

الحمدللہ :

میں بھی دل کی گہراءیوں سے مبارکباد دیتاہوں ، اوردعاء گو ہوں کہ اللہ ان کی خدمات کوقبول فرمائے اور جتنے بھی لوگ اس فورم پر بلکہ کسی بھی فورم پر دین کی اشاعت کا کام کر رہے ہیں اللہ ان کی خدمات کو بھی قبول فرما لے - اور اللہ سبحان و تعالیٰ ان سب کو آخرت میں اس کا بہترین بدلہ دے -

آمین یا رب العالمین
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ساجدبھائی پہلے اس کا جواب لے لیں۔
کوئی غلطی ہوگئی تو معاف کر دیں
حفظوامان
حفظ و امان
ایک دو مرتبہ پہلے بھی آپ اس کواسی طرح لکھ چکے ہیں۔ بہرحال آپ کو معاف کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظوامان میں رکھے اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ سب کی زندگی میں آنے والے ہر دُکھ و پریشانی کو خوشیوں میں بدل دے آمین۔
آمین یا رب العالمین۔
اللہ تعالی آپ کے لیے ہر طرح کی آسانیاں کرے۔آمین۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ساجدبھائی پہلے اس کا جواب لے لیں۔

حفظوامان
حفظ و امان
ایک دو مرتبہ پہلے بھی آپ اس کواسی طرح لکھ چکے ہیں۔ بہرحال آپ کو معاف کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔۔

میرے بھائی اس طرح لکھنے میں (حفظوامان) کوئی تو راز ہے - جہاں تک میں سمجھا ہو کہ لفظ کو جوڑ کر لکھنا یہ ان کی محبت کی علامت ہے-

باقی تو وہ خود ہی وضاحت کر دے گے -
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
بچپن سے ہی والدین سے ایک چیز سیکھتے آرہے ہیں کہ غصے کی حالت میں صبر کرنا سیکھو اور سامنے والے کو وقت دو کہ اُس کو اپنی غلطی کا احساس ہو اور کبھی کسی ناراض نہیں ہونا ، کوئی بڑا ہے یا چھوٹا ہمیشہ مسکرا کر ملا کرو ہر کسی سے، یقینا اس بار مجھے محدث فورم کے ایک رُکن سے شکوہ ہے لیکن غلطی جس کی بھی میں اُسے کلیئر کر لینا چاہتا ہوں، جی عنوان سے صاف ظاہر ہے کہ میرا شکوہ نعیم یونس بھائی سے ہے جو کہ ہم سے بہت دور ہو چُکے ہیں ، بہت بار پوچھا کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے مگر ہمیشہ بات کو مسکرا کر ٹال دیا کرتے اور اپنی دوری مزید آگے بڑھاتے رہتے، یہ چیز ہم سے نہ پہلے برادشت ہوا کرتی تھی اور نہ اب ہو گئی اور نہ آنے والے حالات میں ہو گئی، بشرطیہ جب تک فورم پر موجود رہیں یا رہیں گے۔
ذرا نعیم یونس بھائی کی پوسٹس پر نظر دوڑائیں تو اندازہ ہو گا کہ یہ بھائی مجھ سے کتنی دور نکل گئے ہیں کیا میرا شکوہ کرنا یا ناراضگی کرنا میرا حق پر ہونا نہیں ہے کیا ؟
ہمت مرداں مدد خدا
بھائی ! آپ ہمت نہ ہاریں ۔ ہر میدان کی چوٹی خالی ہوتی ہے۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
بھائی لفظ خدا کی جگہ اللہ استعمال کرے - جزاک اللہ
جزاک اللہ خیرا۔ میں بھی اسی کا قائل ہوں مگریہ جملہ اسی طرح مستعمل ہے۔بہرحال لیجئے۔ ہمت مرداں مدد اللہ۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جن کے لیے انہیں محدث فورم کے تمام اراکین کی جانب سے بہت بہت مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
جزاک اللہ خیرا۔
اللہ تعالی تمام مسلمانوں کے نیک اعمال میں برکت دے۔
 
Top