• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کون ہے بچانے والا؟

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
کون ہے بچانے والا؟؟؟؟؟؟؟؟

کوئی نہیں جو قیامت کے دن اللہ کے عذاب سے بچا سکے

⭐قیامت کے دن انسان کو وہی کچھ ملے گا جس کی اس نے دنیا میں کوشش کی ہو گی اگر ایمان کی حالت میں موت آئی تو اللہ نے مومنین سے جنت کا وعدہ کیا ہے

اور اگر کفر و شرک کی حالت میں موت آئی تو ہمیشہ کی آگ ہی اس کا ٹھکانہ ہے اب بھی وقت ہے اللہ کی توحید کو سمجھے

⭐قیامت کے دن کوئی اللہ کے عذاب سے نہ بچا سکے گا

سورة الإنفطار ( 82 )
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ {19}
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا۔

⭐سورة الرعد ( 13 )
۔۔۔وَمَا لَهُم مِّنَ اللهِ مِن وَاقٍ {34}
کوئی ایسا نہیں ہے جواُنہیں اللہ سے بچانے والا ہو۔

( 2 )سورة البقرة
وَاتَّقُواْ يَوْماً لاَّ تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئاً وَلاَ يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَلاَ يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلاَ هُمْ يُنصَرُونَ {48}
⭐اور ڈرو اُس دن سے جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا،نہ کسی کی طرف سے سفارش قبول ہو گی، نہ کسی کو فدیہ لے کر چھوڑا جائے گا، اور نہ مجرموں کو کہیں سے مدد مل سکے گی۔

سورة الأنعام ( 6 )
وَأَنذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُواْ إِلَى رَبِّهِمْ لَيْسَ لَهُم مِّن دُونِهِ وَلِيٌّ وَلاَ شَفِيعٌ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ {51}
تم اس (قرآن )کے ذریعہ سے اُن لوگوں کو نصیحت کرو جو اِس کا خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے سامنے کبھی اس حال میں پیش کیے جائیں گے کہ اُس کے سوا وہاں کوئی ایسا (ذی اقتدار)نہ ہوگا جو ان کا حامی و مددگار ہو، یا ان کی سفارش کرے، شاید کہ (اس نصیحت سے متنبہّ ہو کر)وہ اللہ ترسی کی روش اختیار کر لیں۔

⭐سورة غافر (40)
وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعٍ يُطَاعُ {18}
ڈرا دو اِن لوگوں کو اُس دن سے جو قریب آلگا ہے۔ جب کلیجے منہ کو آرہے ہونگے اور لوگ چُپ چاپ غم کے گھونٹ پیے کھڑے ہونگے۔ ظالموں کا نہ کوئی مشفق دوست ہو گا اور نہ کوئی شفیع جس کی بات مانی جائے ۔
⭐اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ پوری دنیا میں جتنے لوگ ہیں سب کو ہدایت عطا فرما اس دن کے آنے سے پہلے جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آسکے گا
 
Top