• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچن ٹوٹکے

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیسی ہیں بہنیں۔ ۔ ۔ ۔ ؟
اہاں۔ ۔ کچن میں مصروف؟؟؟۔ ۔ ۔ ہمم۔ ۔ بہت اچھی لگ رہی ہیں:)
نہیں نہیں۔ ۔ ۔اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے!!!
ہم آپکی ہیلپ کو ہی تو آئے ہیں۔ ۔ اچھا۔ ۔ کھانا بعد میں کھا لیں گے :)!!
سردیوں کی آمد آمد ہے اور انڈوں کا استعمال بہت بڑھ جائے گا خصوصا ناشتے میں ۔ ۔ اوہ وہی پریشانی!!
اب پریشان وریشان ہونا چھوڑیے۔ ۔ ۔ آزما کر دیکھیے اور رزلٹ بتائیے!
1۔انڈہ فرائی کرتے ہوئے پیندے سے چپکنے سے بچانے کے لیے عموما نمک استعامل کیا جاتا ہے۔ ۔ مگر ہیلپر نمبر 4 نے تو میری مشکل ہی آسان کر دی ۔۔ ۔ آئل کے اوپر خشک آٹا چھڑک کر انڈہ فرائی کریں۔ ۔ ۔ انڈہ بنانا کبھی اتنا آسان نہیں ہوا ہو گا!!
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
انڈہ بوائل کرتے ہوئے ذرا سا آئل پانی میں شامل کر دیں یا انڈہ بوائل کرنے کے بعد کچھ سیکنڈز کے لیے ٹھنڈے پانی میں رکھ دیں۔ ۔ ۔ چھلکا اتارنا بہت آسان ہو گا اور بغیر ’’ڈینٹ‘‘ کے انڈہ آپ کے ہاتھ میں!

نوٹ:صرف آزمودہ ٹوٹکے شئیر کیجیے گا۔ ۔ ۔ سنے سنائے اکثر کچھ فائدہ نہیں دیتے):
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
لیجیے جلا دی نا دیگچی۔۔ ۔ مجھے پہلے ہی آپ کی غیر ذمہ داری کا احساس تھا):
چلیے اب پریشان نہ ہوں ۔ ۔ ۔ بس دیگچی میں پانی بھر کر نمک اس میں ڈال دیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ دیں۔۔ ۔ دوبارہ جلانے کے لیے:)

نہیں نہیں بس دو چار ابال آجائیں تو اتار لیجیے گا اور پھر دھوئیے گا۔ ۔ آسانی سے دھل جائے گی۔ ۔!
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
کچھ میٹھا بھی تو عید پر پکانا ہے نا!!
کھیر۔ ۔ فرنی۔ ۔ ۔ زردہ۔ ۔
اگر آپ کھیر بنا رہی ہیں اور وہ بھی گھر میں ہی۔ ۔تو دو ٹپس آزمایے گا!!
۱)کھیر میں بادام کشمش مکس کرتے ہوئے تھوڑا سا ناریل بھی کدو کش کر کے ڈال دیں۔ ۔ مزے کا ٹیسٹ ہو جائے گا۔
۲)کھیر اگر ثابت چاولوں کی بنا رہی ہیں تو کھیر کے ٹھنڈا ہونے پر بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا سا بلینڈ کر لیں۔ ۔بہت منفرد لگی گی!
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
‘میکرونیز‘۔۔۔ ۔ سب بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ ۔ کارن فلور والی،چلی ہاٹ ساسز والی۔ ۔۔
اس دفعہ کچھ چینج کیجیے گا۔ ۔ ترکیب بھی آسان ہے اور ذائقہ بھی منفرد!!
سبزیاں چھیل کاٹ کر تھوڑا ساآئل اور نمک ڈال کر دھیمی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ ۔چکن ،قیمہ علیحدہ ابال لیں۔ میکرونی ابال لیں۔تھوڑے سے آئل میں حسب ضرورت پیاز نرم کریں اور گلی ہوئی سبزیاں ڈال کر حسب پسند کالی مرچ اور سرکہ ڈال کر میکرونی بھی شامل کر لیں۔پانچ چھ منٹ دم کے بعد میکرونی تیار ہیں!!!
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
کچھ میٹھا بھی تو عید پر پکانا ہے نا!!
کھیر۔ ۔ فرنی۔ ۔ ۔ زردہ۔ ۔
اگر آپ کھیر بنا رہی ہیں اور وہ بھی گھر میں ہی۔ ۔تو دو ٹپس آزمایے گا!!
۱)کھیر میں بادام کشمش مکس کرتے ہوئے تھوڑا سا ناریل بھی کدو کش کر کے ڈال دیں۔ ۔ مزے کا ٹیسٹ ہو جائے گا۔
۲)کھیر اگر ثابت چاولوں کی بنا رہی ہیں تو کھیر کے ٹھنڈا ہونے پر بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا سا بلینڈ کر لیں۔ ۔بہت منفرد لگی گی!

السلام علیکم

اختی، اگر آپ ناراض نہ ہوں تو میں بھی آپکی ریسپیز میں حصہ ڈال دوں چاہیں تو تجربہ کر کے دیکھ سکتی ہیں۔

ہر جگہ مختلف جگہوں اور طریقوں سے پسند اپنی اپنی ہوتی ھے پھر بھی کچھ لوگ ثابت چولوں کی کھیر بناتے ہیں جس پر ایسا لگتا ھے جیسے دودھ چاول کھا رہے ہیں کیونکہ چاول بہت پھول جاتے ہیں جس پر آپ نے بلینڈ کرنے پر جو ترکیب بتائی ھے اس کے لئے کھیر کو بلینڈ کرنے سے بہتر ھے کہ آپ چاولوں کو جب پانی میں بھگوئیں تو نرم ہونے پر انہیں ہاتھ سے مسلیں تو چاول خود ہی ریزہ ریزہ ہو جائیں گے اس سے کھیر مفید بنے گی، پھر ذائقہ پر اگر نیڈو پاؤنڈر ملک استعمال میں لائیں تو کیا ہی بہتر ذائقہ آپ کو ملے گا اور اس میں کھویا ڈالنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی پھر بھی یہ ریسپی تھوڑی مہنگی ھے۔ اگر گائے کا دودھ سے کھیر بنائیں تو بہتر ذائقہ کے لئے تھوڑا سا کھویا بھی ڈال لیں تو کھیر بہتر بنتی ھے۔

والسلام
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
سردی بہت زیادہ ہو گئی ہے ۔ ۔ ۔چائے اور قہوہ کے دور بھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ ۔ اوپر سے فیصل آباد،ملتان یا کراچی سے مہمان آ جائیں تو بہت رونا آتا ہے۔ ۔ چائے بنانے سے زیادہ بڑا مسئلہ اچھی سی سٹرونگ چائے بنانا ہوتا ہے):
اسی سلسلے میں ایک چھوٹی سی ٹپ ہے،امید ہے آپ کے کام آئے گی۔ ۔ کسی مہمان پر آزمانے کی نوبت نہیں آئی۔ ۔ ہاں گھر والوں پرآزمودہ ہے:)

اچھی سی چائے بنا لیں،تھرماس،پیالی میں منتقل کرنے کے بعد حسب پسند سادہ چاکلیٹ ملا لیں۔ ۔
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
السلام علیکم

ہر جگہ مختلف جگہوں اور طریقوں سے پسند اپنی اپنی ہوتی ھے پھر بھی کچھ لوگ ثابت چولوں کی کھیر بناتے ہیں جس پر ایسا لگتا ھے جیسے دودھ چاول کھا رہے ہیں کیونکہ چاول بہت پھول جاتے ہیں جس پر آپ نے بلینڈ کرنے پر جو ترکیب بتائی ھے اس کے لئے کھیر کو بلینڈ کرنے سے بہتر ھے کہ آپ چاولوں کو جب پانی میں بھگوئیں تو نرم ہونے پر انہیں ہاتھ سے مسلیں تو چاول خود ہی ریزہ ریزہ ہو جائیں گے اس سے کھیر مفید بنے گی، پھر ذائقہ پر اگر نیڈو پاؤنڈر ملک استعمال میں لائیں تو کیا ہی بہتر ذائقہ آپ کو ملے گا اور اس میں کھویا ڈالنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی پھر بھی یہ ریسپی تھوڑی مہنگی ھے۔ اگر گائے کا دودھ سے کھیر بنائیں تو بہتر ذائقہ کے لئے تھوڑا سا کھویا بھی ڈال لیں تو کھیر بہتر بنتی ھے۔

والسلام
ہم اسی طرح کھیر بناتے ہیں اور دھیمی آنچ پر کئی گھنٹے میں تیار ہوتی ہے مگر لاجواب ہوتی ہے اور میٹھا نہ کھانے والے بھی کئی کئی پیالیاں ۔۔۔۔۔
 
محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
و ﻋﻠﯿﮑﻢ السلام ﻭﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺑﺮﮐﺎﺗﮧ
بہن آپ نے بہت ہی اچھے کیچن ٹوٹکے شئیر کئے ہیں خصوصاً کھیر والا بہت بہت شکریہ مزید کا انتظار رہے گا
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
سردی بہت زیادہ ہو گئی ہے ۔ ۔ ۔چائے اور قہوہ کے دور بھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ ۔ اوپر سے فیصل آباد،ملتان یا کراچی سے مہمان آ جائیں تو بہت رونا آتا ہے۔ ۔ چائے بنانے سے زیادہ بڑا مسئلہ اچھی سی سٹرونگ چائے بنانا ہوتا ہے):
اسی سلسلے میں ایک چھوٹی سی ٹپ ہے،امید ہے آپ کے کام آئے گی۔ ۔ کسی مہمان پر آزمانے کی نوبت نہیں آئی۔ ۔ ہاں گھر والوں پرآزمودہ ہے:)

اچھی سی چائے بنا لیں،تھرماس،پیالی میں منتقل کرنے کے بعد حسب پسند سادہ چاکلیٹ ملا لیں۔ ۔
عمدہ۔۔۔۔۔۔سسٹر چاکلیٹ کیسے شامل کی جائے؟ کیا میلٹ ہو؟
 
Top