• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچن ٹوٹکے

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
محترمہ !ہم نے تو ہمیشہ نوازش کو مؤنث ہی کہا سنا ہے ۔۔۔۔کیا آپ کوبیماری کی درخواست یاد نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عین نوازش ہو گی
آپ کی تابعدا رشاگرد
ایکس ۔وائے۔زیڈ
ہاں!البتّہ سنا ہے ‘بیگم نوازش علی‘ مدّکر ہیں کیا آپ کا اشارہ ان کی طرف تو نہیں؟؟؟؟
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ہمم۔ ۔ کچھ نہیں ماریہ بہنا۔ ۔جانے دیں۔ ۔ مے تے انج ای ’چھیڑ ‘پائی سی):
نوازش مونث ہی ہوتی ہے مگر میں مذکر نام نوازش کی بات کر رہی تھی:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
فیڈر کے نپّل میں چکنائی جمع ہو جائے تو صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ۔ نپّل دھو کر اس میں چٹکی بھر نمک ڈال دیں،دس منٹ بعد گرم پانی سے دھو لیں۔چکنائی ختم ہو جائے گی!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
انڈے کی آملیٹ بناتے ہوئے تھوڑے سے دودھ میں تھوڑا سا بیسن اچھی طرح ملا کر آملیٹ کے آمیزے میں شامل کریں۔۔آملیٹ کی شکل اچھی بنے گی!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ٹماٹر کی قیمت عموما آسمانوں سے باتیں کرتی ہے۔گرمیوں میں ٹماٹر سستے ہوتے ہیں ،اکھٹے خرید کر دھو کر فریز کر لیں۔۔کئی ماہ تک قابلِ استعمال ہیں۔۔استعمال کے وقت فریزر سے نکال کر دھوئیں ۔۔کچھ دیر میں چھلکا نرم پڑ جائے تو چھری سے اتار لیں اور پیس کر استعمال کر لیں۔۔
دوسری صورت یہ ہے کہ ٹماٹردھو کر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔۔پیسٹ بن جائے تو اسے آئس کیوبز میں جما لیں۔۔خوب جم جائے تو برف کیوبز کی طرح نکال کر پلاسٹک بیگ میں محفوظ کر لیں۔بوقتِ ضرورت پیس کر استعمال کرلیں۔۔
اکثر کوکنگ میں کارآمد ہے!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
سلاد،چنا چاٹ،دہی بھلوں میں اکثر کچا پیاز استعمال کیا جاتا ہے۔
اسکی کڑواہٹ اور بو دور کرنے کے لیے اسے چھیل،کاٹ کر نمک لگا کر مل کر دھو لیا جاتا ہے لیکن اس کی ظاہری شکل خوش کن اور تازہ نہیں رہتی۔۔اس کے لیے پیاز کو حسب ضرورت کاٹ کر گھنٹہ،دوگھنٹہ فریج میں رکھ دیں۔۔کڑواہٹ بھی خاصی حد تک دور ہو جاتی ہے اور شکل بھی خوش کن رہتی ہے!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
میکرونی ابالتے ہوئے پانی میں نمک کے ساتھ ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل شامل کر لیں اور بوائل ہونے پر چھلنی،جھارنے میں انڈیلنے کے بعد تازہ پانی کی ٹونٹی چند سیکنڈز کے لیے میکرونیز پر کھول دیجیے۔۔اس طرح میکرونی آپس میں چپکتی نہیں ہے۔
میکرونی بوائل کرنے کے بعد جلد از جلد استعمال میں لے آئیں،زیادہ دیر پڑا رہنے سے بھی میکرونی جڑنے لگتی ہے!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بیسن ،سوجی وغیرہ کو ہمیشہ ہلکی آنچ پر بھونیں۔۔تیز آنچ پررنگ جلدی بدل جاتا ہے مگر اسے بیسن بھوننا نہیں جلانا کہتے ہیں!!)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ویجیٹیبل میکرونیز تیار کرنے کے بعد اس میں شان چکن یا ویجیٹیبل نوڈلز کو پانی مکمل خشک کر کے شامل کریں۔۔منفرد ٹیسٹ آئے گا!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
انڈے کی زردی کو سفیدی سے علیحدہ کرنے کے لیے:ایک کٹوری میں انڈہ توڑ لیں۔احتیاط کریں کہ زردی نہ ٹوٹے۔اب ایک پلاسٹک کی خالی چھوٹی بوتل لے کر اسےدرمیان میں سے اچھی طرح دبائیں اور کٹوری میں موجود زردی کے قریب جا کر اس پر سے دباؤ چھوڑ دیں۔زردی بوتل میں منتقل ہو جائے گی۔
 
Top