• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچھ اپنے بارے میں

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
نام: شعیب محمد
رہائش: ضلع سیالکوٹ
تعلیم: دینی تعلیم نہ ہونے کے برابر۔ محض طلب میں ہیں اس نور کے جسے کتاب و سنت کہتے ہیں۔
ماضی: ایک بریلوی گھرانے سے تعلق ہے۔ ناظرہ قرآن بریلوی علماء سے ہی پڑھا۔ اہل حدیث کے متعلق سخت متعصب۔ میلاد کی محفلوں میں نعتیں پڑھنے والا۔
ماضی قریب: میٹرک کے بعد شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کے چند رسائل پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ بشیر احمد لودھی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "توحید اور ہم" پڑھی، ڈاکٹر سید شفیق الرحمٰن کی کتاب نماز نبوی پڑھی تو اللہ کے فضل و کرم سے ہدایت کے راستے پر سفر شروع ہوا۔ اپنے بریلوی اساتذہ اور بریلوی محلے داروں کی جانب سے سوالات کے جواب میں صرف طعنے اور الزامات ملے تو ذہن پر پڑے بہت سے پردے ہٹتے چلے گئے۔ اللہ ہدایت پر کاربند رکھے۔ آمین۔
حال: کچھ قابل ذکر نہیں۔ محض اللہ سے دعا ہے کہ اس نے مجھ پر جو اپنا فضل و کرم کیا اس کو میری سیاہ کاریوں کے باوجود قائم رکھے اور قیامت کی رسوائیوں سے بچا لے۔ اللہ مجھ پر اور آپ سب پر اپنا رحم فرمائے، آمین یا رب العالمین۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محض اللہ سے دعا ہے کہ اس نے مجھ پر جو اپنا فضل و کرم کیا اس کو میری سیاہ کاریوں کے باوجود قائم رکھے اور قیامت کی رسوائیوں سے بچا لے۔ اللہ مجھ پر اور آپ سب پر اپنا رحم فرمائے، آمین یا رب العالمین۔
آمین یا رب العالمین۔۔

شعیب بھائی کا مزید تعارف کچھ یوں ہے کہ یہ صاحب مطالعے کے ازحد شوقین واقع ہوئے ہیں۔ اور اس میں بھی میرے علم کے مطابق فرق بین المسالک ان کا خصوصی دلچسپی کا موضوع ہے۔ ماشاءاللہ ایسی ایسی نادر و نایاب کتب جمع کر رکھی ہیں کہ جو اب بازار میں تو ملتی ہی نہیں۔ ان کی تحریریں بھی بس کتب کے حوالہ جات سے بھری ہوتی ہیں۔ اور مزید تائید کے لئے اسکین حوالہ جات کا اہتمام بھی ان کے مضامین کی خصوصیت ہے۔ ان کے مضامین میں سے ایک کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ الحدیث حضرو کے لئے شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے منتخب کیا تھا، جو اب تک کسی وجہ سے شائع نہیں ہو سکا۔انٹرنیٹ پر دعوت و تبلیغ اور ابطال باطل میں انتہائی سرگرم ہیں۔ خصوصیت سے اہل باطل کے فورمز پر یہ حد درجہ فعال ہیں اور ان کے علماء کے ساتھ بھی بحث مباحثہ میں مشغول رہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے خلوص، جذبہ اور علم میں مزید برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
ان کی تحریریں بھی بس کتب کے حوالہ جات سے بھری ہوتی ہیں۔ اور مزید تائید کے لئے اسکین حوالہ جات کا اہتمام بھی ان کے مضامین کی خصوصیت ہے۔
میرے مضامین میں بھی اسکین حوالہ جات کا اہتمام ہوتا ہےاس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر میں نے یہ بات میں نے خود پر لازم کر لی ہے کہ بغیر اسکین حوالات جات کے مضامین شیئر نہ کئے جائیں۔ اس کا تمام تر سہرا شعیب بھائی کے سر جاتا ہے کیونکہ یہ خوبصورت طریقہ کار میں نے انہیں سے چرایا ہے۔ بس میں شیعب بھائی کے بارے میں کیا کہوں ان کے مضامین اس قدر مدلل اور انداز تحریر اتنا خوبصورت ہوتا ہے کہ جو انہیں نہیں جانتا وہ یقینا انہیں محقق عالم تصور کرتا ہے اور بات بھی صحیح ہے بس شعیب بھائی میں عربی نہ جاننے کی کمی ہے ورنہ بنے بنائے عالم ہیں۔

میں تو ان سے سیکھنے کی بہت بہت کوشش کرتا ہوں لیکن اپنی نالائقی اور نااہلی کے سبب ابھی تک صرف ایک ہی چیز سیکھ پایا ہوں جسکا اوپر زکر کیا ہے۔ مختصر یہ کہ شعیب بھائی کے مضامین کی تعریف کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ اسی لئے میں اب ان کے مضامین پر تبصرہ کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ میں ان کے مضامین کو تعریف سے مستثنی سمجھتا ہوں۔
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
بس میں شیعب بھائی کے بارے میں کیا کہوں ان کے مضامین اس قدر مدلل اور انداز تحریر اتنا خوبصورت ہوتا ہے کہ جو انہیں نہیں جانتا وہ یقینا انہیں محقق عالم تصور کرتا ہے اور بات بھی صحیح ہے بس شعیب بھائی میں عربی نہ جاننے کی کمی ہے ورنہ بنے بنائے عالم ہیں۔
میں تو ان سے سیکھنے کی بہت بہت کوشش کرتا ہوں لیکن اپنی نالائقی اور نااہلی کے سبب ابھی تک صرف ایک ہی چیز سیکھ پایا ہوں جسکا اوپر زکر کیا ہے۔ مختصر یہ کہ شعیب بھائی کے مضامین کی تعریف کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ اسی لئے میں اب ان کے مضامین پر تبصرہ کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ میں ان کے مضامین کو تعریف سے مستثنی سمجھتا ہوں۔
شاہد بھائی، اتنا مبالغہ اچھا نہیں اور بلکہ مبالغہ بھی تب ہو جب اصل میں کچھ ہو اور یہاں تو ایسا کچھ ہے بھی نہیں۔ آپ کو میرے بارے میں ایسا نہیں لکھنا چاہئے تھا۔ صرف اتنا کہنا چاہوں گا جو ایک اور جگہ ہمارے ایک بہت پیارے ساتھی نے کہہ رکھی ہے
اللھم لاتواخذنی بما یقولون واغفر لی بما لا یعلمون واجعلنی خیرا مما یظنون۔
یا اللہ!لوگ میرے بارے جو تحسین کے کلمات کہتے ہیں، ان پر میری پکڑ نہ فرمانا، اور اے اللہ!مجھے معاف فرما دے کیونکہ لوگ میرے بارے نہیں جانتے (میری خلوت و تنہائی کیسی ہے اور میں کس قدر گناہ گار ہوں) اور اے اللہ!لوگ میرےبارے جو حسن ظن رکھتے ہیں، مجھے اس سے بہتر بنادے۔ آمین یا رب العلمین!
 
Top