• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچھ میرے بارے میں۔۔۔۔۔

IBNEAYOUB

مبتدی
شمولیت
ستمبر 01، 2011
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
0
میرا نام عبدالجبار بن محمدایوب ہے اورمیرا تعلق لاہور سے ہے۔میں دارالعلوم المحمدیہ لوکوورکشاپ لاہورمیں بطورکمپیوٹر ٹیچر 6 سال تک اپنے فرائض سرانجام دیتا رہا ہوں۔اوربعض ناگزیروجوہات کی بنا پراب سعودیہ میں جاب کررہا ہوں۔ علوم اسلامیہ کے طلبہ میں کمپیوٹرکی اہمیت اُجاگر کرنے کی دلی تڑپ رکھتا ہوں۔کیونکہ میرا یہ نظریہ ہے کہ اس فن سے جس قدر علوم اسلامیہ کے طلبہ استعفادہ کرسکتے ہیں اورکوئی نہیں کرسکتا۔اس پر کچھ مضامین بھی لکھ چکاہوں۔اوراب اللہ رب العزت کی توفیق سے مشہور حدیث سافٹ وئیر "کتب تسعہ" پر ایک کتاب لکھ رہاہوں جس میں اس سافٹ وئیر کو مکمل طوپراستعمال کرنے کے لیے طلبہ کی رہنمائی ہوگی۔ان شاءاللہ
اس ویب سائیٹ پے میرا آنا اتفاقاً ہے۔وہ اس طرح کہ میں پڑھنے کے لیے کتب تلاش کررہاتھا اوریہ سائیٹ مل گئی جوکہ بہت ہی اچھی اورمفید ثابت ہوئی۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عبدالجباربن محمد ایوب بھائی۔سب سے پہلے تو معذرت کے ساتھ کہ گفتگو کا آغاز اپنے بھائیوں سے سلام کے ساتھ کیا جائے۔ناچیز کی طرف سے اس توجہ کےساتھ فورم پہ آپ کی آمد ہمارے لیے قابل فخر بات ہے۔آپ کے بارہ میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔آپ نے کہا
’’ میرا یہ نظریہ ہے کہ اس فن سے جس قدر علوم اسلامیہ کے طلبہ استعفادہ کرسکتے ہیں اورکوئی نہیں کرسکتا۔‘‘
بالکل سچ کہا۔
تبلیغ دین و اشاعت دین کی ہماری اس تھوڑی سی کاوش کے ساتھ آپ بھرپور ہمارا ساتھ دیں گے۔ان شاءاللہ۔ہمیں آپ کے افادیت کمپیوٹر از طلبہ علوم اسلامیہ کے عنوان پر لکھے گئے مضمون کی شیئرنگ کا شدت سے انتظار رہے گا۔اور ہاں کتب تسعہ سوفٹ ویئر پر جو کتاب آپ لکھ رہے ہیں ان کی شیئرنگ کرنا بھی ہم سے نہ بھولیئے گا۔اللہ تعالی آپ کا حامی وناصر ہوکر صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق دے۔آمین
’’ اس ویب سائیٹ پے میرا آنا اتفاقاً ہے۔وہ اس طرح کہ میں پڑھنے کے لیے کتب تلاش کررہاتھا اوریہ سائیٹ مل گئی جوکہ بہت ہی اچھی اورمفید ثابت ہوئی۔ ‘‘
حوصلہ افزائی کرنے پر جزاکم اللہ واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جزاک اللہ عبدالجبار بھائی۔ دعا ہے کہ آپ کی فورم پر آمد مبارک ثابت ہو۔
ہمارا مشن بھی یہی ہے کہ مسلمانوں میں اسلام کی درست تعلیمات کو جدید ترین دستیاب ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر پھیلایا جائے۔ خصوصیت سے انٹرنیٹ جو کہ اس وقت میڈیا کی طاقتور ترین شکل ہے، پر اردو کمیونٹی کے لئے اسلام سے متعلق ہر قسم کی معلومات کا حصول آسان سے آسان تر بنایا جائے۔ امید ہے کہ آپ کا اور آپ جیسے دیگر احباب کا بھرپور تعاون شامل رہے گا۔
 

IBNEAYOUB

مبتدی
شمولیت
ستمبر 01، 2011
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں جناب کلیم حیدر بھائی کا شکر یہ ادا کروں گا جنہوں نے اس گنہگار کے تعارف کو پڑھا اورجواب دینے کے قابل سمجھا۔
آپ نے بجا فرمایا کہ اسلامی بھائیوں سے بات چیت کی ابتدا سلام سے کرنی چاہیے۔تو اس کے لیے عرض ہے کہ اصل میں مجھ سے انجانے میں دوجگہ ٹیکسٹ پیسٹ ہوگیاتھا جن میں سے ایک جگہ پے سلام کاٹیکسٹ پیسٹ نہیں ہوسکا۔۔۔۔۔
 
Top