• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کھانے پینے کے احکام و آداب

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
کھانا پینا اللہ تبارک وتعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔کھانا کھلانے والا اللہ ہی ہے ۔اگر وہ نہ کھلائے تو ہم کھا نہیں سکتے، بھوک لگتی ہے تو اللہ کا احسان ہے ۔کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے تو یہ اللہ کا احسان ہے ۔کھانا ہضم ہوجاتا ہے تو یہ اللہ کے احسان ہے ۔کھانا میسر ہے تو اللہ کااحسان ہے بہرکیف ہر لقمے پر اللہ کےسیکڑوں احسانات ہیں جن کاہم شمار نہیں کرسکتے۔ان انعامات اور احسانات پر ہم اللہ تعالیٰ کاجتنا شکرادا کریں کم ہے ۔اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری ہے کا ایک طریقہ یہ بھی ہےکھانے پینے کے معاملہ میں ہم ان آداب کو بجالائیں جن کی تعلیم اس نے اپنے آخری رسول محمدﷺ کے ذریعہ ہمیں دی۔ زیر نظر کتاب’’ کھانے پینے کے آداب‘‘ ہندوستان کے معروف عالم دین مولانا عبد الہادی عبد الخالق مدنی حفظہ اللہ کی اس اعتبار سے ایک منفرد کاوش ہے کہ اس میں کھانے سے پہلے توجہ طلب امور سے لےکر کھانا ختم کرنے تک کےجمیع مسائل کا احاطہ بڑے احسن طریقے سے کیا گیا ہے۔مکتبہ اسلامیہ ،لاہور کے رفقاء کی اس کتاب پر تحقیق ،تخریج و تصحیح سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کتاب ہذا کے مصنف ،ناشر کی خدمات کوقبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےنفع بخش بنائے۔ آمین( م۔ا)
 
شمولیت
جنوری 02، 2017
پیغامات
175
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
39
کھانے پینے کے آدب سے متعلق مذکورہ کتاب کے علاوہ کوئی دوسری مفصل کتاب مل سکتی ھے؟
 
Top