• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ائمہ اربعہ﷭ ’صفاتِ الٰہیہ‘ میں مفوضہ تھے؟!

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
امام ابو حنیفہ﷫ اور دیگر تمام ائمہ کرام﷭ اہل سنت والجماعت میں سے تھے، اہل سنت والجماعت کا مطلب خوارج، شیعہ، جہمیہ، معتزلہ، اشاعرہ، ماتریدیہ اور صوفیہ کے بالمقابل اپنے عقیدے کو واضح کرنا ہے کہ ہم عقیدہ میں صحابہ کرام﷢ اور سلف صالحین بشمول ائمہ اربعہ وغیرہم﷭ کے عقیدہ پر ہیں۔ جس کو حدیث مبارکہ میں « ما أنا عليه وأصحابي» سے تعبیر کیا گیا ہے۔
حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی اور ظاہری وغیرہ سب اہل وسنت والجماعت میں فقہی گروہ ہیں۔ اصلاً یہ سب عقیدے میں اہل سنت والجماعت ہیں۔ لیکن بعد ازاں مسئلہ یہ پیدا ہوا کہ جس طرح شافعی کہلانے والے بعض عقیدہ میں اہل سنت ہی رہے، جبکہ متاخرین میں اکثر اشعری بن گئے، اسی طرح کچھ حنفی کہلانے والے عقیدے میں اہل سنت والجماعت میں سے ہی رہے، مثلاً امام طحاوی، ابو العز حنفی﷭ وغیرہ، کچھ معتزلی بن گئے، مثلا عیسیٰ بن ابان، زمخشری وغیرہ، کچھ ماتریدی وصوفی بن گئے، آج بر صغیر میں اپنے آپ کو حنفی (دیوبندوی وبریلیوی) کہلانے والوں کی اکثریت عقیدے میں اہل سنت والجماعت نہیں بلکہ ماتریدی یا صوفی ہیں۔ جو فقہ میں تو امام ابو حنیفہ﷫ کی تقلید کو واجب سمجھتے ہیں، لیکن عقیدہ میں امام صاحب کے عقیدے کی تقلید حرام سمجھ کر ماتریدی وصوفی بنے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ کس منہ سے اپنی نسبت امام ابو حنیف﷫ کی طرف کر سکتے ہیں؟؟؟ جب یہ عقیدہ میں امام صاحب کا عقیدہ ہی تسلیم نہ کریں؟ حالانکہ شروع میں تو عقیدہ ہی کو تو الفقہ الاکبر (اصل اور بڑی فقہ) کہا جاتا ہے، اور اسی نام سے امام صاحب﷫ کی عقیدہ پر کتاب بھی ہے، جو عین اہل سنت والجماعۃ کے عقیدے کے مطابق ہے۔
تفصیل کیلئے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں:
یا اس لنک پر موجود ماہنامہ محدث، لاہور کے مارچ 11ء کے شمارے سے محمد زبیر تیمی صاحب﷾ کا آرٹیکل ’’کیا صفاتِ الٰہیہ میں ائمہ اربعہ مفوضہ ہیں؟‘‘ کا مطالعہ کریں۔
اللهم اهدنا الصراط المستقيم صراط الذين أنعمت عليهم من النبيين والصديقين والشهداء والصالحين، غير المغضوب عليهم ولا الضالين، آمين!​
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ انس بھائی جان اور زبیر بھائی جان۔ یہ موضوع واقعی بہت اہم ہے۔اور زبیر بھائی نے اپنے مضمون میں بہت ہی اچھا تقابل پیش کیا ہے۔ میرے خیال میں تو یہ مضمون علیحدہ دھاگے کی صورت میں زبیر بھائی ہی کو یہاں لگا دینا چاہئے۔۔!
 
Top