• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ابوحنیفہ تابعی تھے؟

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
کیا ابوحنیفہ تابعی تھے؟

شیخ زبیرعلی زئی حفظہ اللہ​
اس مسئلے میں علمائے کرام کےدرمیان سخت اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ ابوحنیفہ تابعی تھے اور بعض کہتے ہیں کہ ابوحنیفہ تابعی نہیں تھے۔ان دونوں گروہوں کے نظریات پر تبصرہ کرنے سے پہلے دو بنیادی باتوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔
1۔جس کتاب سے جو قول یا روایت بطور دلیل نقل کی جائے، اس کی سند صحیح لذاتہ یا حسن لذاتہ ہو، ورنہ استدلال مردود ہوگا۔
2۔صحیح دلیل کے مقابلے تمام ضعیف اور غیر ثابت دلائل مردود ہونگے اگرچہ ان کی تعداد ہزاروں میں ہی کیوں نہ ہو۔
اس تمہید کے بعد فریقین کے نظریات تصویری شکل میں پیش ہیں مگر دونوں فریقین کے دلائل سے اخذ شندہ خلاصہ یہ ہے۔
کہ امام ابوحنیفہ تابعی نہیں ہیں کسی ایک صحابی سے بھی ان کی ملاقات ثابت نہیں ہے اس سلسلے میں خطیب بغدادی وغیرہ کے اقوال مرجوح وغلط ہیں اور اسماءالرجال کے امام ابوالحسن الدارقطنی کا قول وتحقیق ہی راجح اور صحیح ہے
 
شمولیت
اکتوبر 28، 2013
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
17
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گڈ مسلم بھائی ! ایک بات عرض کرنی تھی امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے نام کے ساتھ رحمہ اللہ وغیرہ لگانے اور بولنے کی ہم نہ زبردستی کرتے ہیں اور نہ ہی آپ کو ترغیب دیتے ہیں مگر اگر نام کے شروع میں "" امام "" لکھا جائے تو کوئی مسئلہ تو آپ کو نہیں ہوگا ؟
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گڈ مسلم بھائی ! ایک بات عرض کرنی تھی امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے نام کے ساتھ رحمہ اللہ وغیرہ لگانے اور بولنے کی ہم نہ زبردستی کرتے ہیں اور نہ ہی آپ کو ترغیب دیتے ہیں مگر اگر نام کے شروع میں "" امام "" لکھا جائے تو کوئی مسئلہ تو آپ کو نہیں ہوگا ؟
وعلیکم السلام
جناب من آپ ایک بات نہیں دو، تین، چار باتیں عرض کریں۔ ہم سنیں گے۔ ان شاءاللہ
آپ امام صاحب کے نام کے ساتھ لکھ رہے ہیں ’’ رضی اللہ عنہ ‘‘ آپ سے گزارش ہے کہ ’’ رضی اللہ عنہ ‘‘ کا ترجمہ کردیں ذرا۔
باقی آپ نہ زبردستی کرسکتے ہیں اور نہ آپ کو حق ہے۔ ہر کسی کا اپنا عمل ہے، اس نے خود ہی جواب دینا ہے۔ اور جو بھی جو عمل کررہا ہوتا ہے؟ اس کو پتہ ہوتا ہے کہ میں یہ کیوں کررہا ہوں،
باقی لفظ امام لکھنے سے ہمیں کوئی چڑ نہیں۔ اور نہ ہی کوئی مسئلہ ہے۔
 
Top