• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ابو حنیفہ رحمہ اللہ فارسی النسل تھے اور کیا اس حدیث کا اولین مصداق تھے

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام ابوحنیفہ درج ذیل دو وجوہات کی بناپر اس حدیث کے مصداق نہیں ہوسکتے ۔

اول :
یہ کہ امام صاحب علمی اعتبار اس قدر بلند مقام پر نہیں تھے کہ انہیں اس طرح کی احادیث کا مصداق قرار دیا جائے ۔ آپ کا شمار بے شک ائمہ اربعہ میں ہوتا ہے لیکن یہ ناقابل انکار حقیقت ہے کہ ان چاروں اماموں میں سب سے زیادہ قیاس آرائیاں موصوف نے ہی کی ہیں ۔اورنسبتا خلاف کتاب وسنت اقوال سب سے زیادہ انہیں کی طرف منسوب ہیں ۔
دریں صورت ایسی شخصیت کو مذکورہ حدیث کا مصدق کیسے قرار دیا جاسکتاہے۔

دوم :
یہ کہ امام صاحب فارس کے تھے ہی نہیں ، کسی بھی روایت سے قطعا ثابت نہیں ہوتا کہ آپ فارس النسل تھے اس سلسلے میں ایک روایت جو ملتی ہے وہ موضوع اور من گھڑت ہے اس بارے میں پوری تفصیل سے حقائق جاننے کے لئے مراجعہ فرمائیں المحات الی ما فی انوار الباری من الظلمات :جلد دوم ص 82 تا 172۔ از علامہ محمد رئیس ندوی رحمہ اللہ۔
 
Top