• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا احناف / دیوبندی وغیرہ قرآن میں تحریف کے قائل ہیں ؟؟

Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
تحفہ حنفیہ میں مؤلف کتاب نے اس عنوان کے تحت کہ

"دیوبندی اہلسنت سے خارج ہیں"

انور شاہ کشمیری دیوبندی کا درج ذیل قول بحوالہ 'فیض الباری ص 395 ج 3 طبع مکتبہ حقانیہ پشاور، درج کیا ہے

"والذی تحقق عندی ان التحریف فیہ لفظی ایضا"

اور ثابت یہ کیا ہے کہ دیوبندی 'تحریفِ قرآن' کا عقیدہ رکھتے ہیں۔

میرا سوال یہ ہے کہ یہ بات کس حد تک صحیح ہے۔

کیا واقعی اس عبارت کا سیاق و سباق یہی تھا ؟ اور کیا واقعی دیوبندیوں کا یہ عقیدہ ہے ؟؟


برائے کرم جس بھائی کو بھی اس کا مکمل علم ہو وہ اس کا جواب جلد از جلد مرحمت فرما کا شکریہ کا موقع دیں ۔ جزا کم اللہ خیرا
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

آپ کے سوال کا جواب تو مقرر حضرات ہی فرمائیں گے، میں اتنا جاننا چاہتا ہوں کہ 'تحریفِ قرآن' سے آپکی مراد عربی متن ھے یا ترجمہ۔ اگر مناسب سمجھیں تو دو حروفی بتا دیں۔

والسلام
 

Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
السلام علیکم

آپ کے سوال کا جواب تو مقرر حضرات ہی فرمائیں گے، میں اتنا جاننا چاہتا ہوں کہ 'تحریفِ قرآن' سے آپکی مراد عربی متن ھے یا ترجمہ۔ اگر مناسب سمجھیں تو دو حروفی بتا دیں۔

والسلام
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ

دونوں
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
"والذی تحقق عندی ان التحریف فیہ لفظی ایضا"
یہ رفیق طاہر صاحب کا شغل ہے وہ اس طرح کے موضوعات پر خامہ فرسائی کرکے اپنے حواریین کی تفریح طبع کا سامان مہیاکرتے رہتے ہیں
حالانکہ اگرتعصبات اورضد کوپرے رکھ اس عبارت پر غورکیاجاتاتوکوئی شبہ نہیں ہوسکتاتھا۔
اصل میں بات اس پر ہے کہ کتب سابقہ میں تحریف ہوئی ہے لیکن یہ تحریف معنوی ہے یالفظی ہے ۔یادونوں ہے۔
علماء کی ایک جماعت کاکہناہے کہ تحریف صرف معنوی ہوئی ہے لفظی نہیں ہوئی ہے۔
علامہ انورشاہ کشمیری کہتے ہیں کہ اگریحرفون الکلم عن مواضعہ سے صرف تحریف معنوی مراد لیاجائے توایساگمراہ فرقوں نے قرآن پاک میں بھی کیاہے اس کا مطلب تویہ نکلاکہ قرآن کو بھی محرف ماناجائے۔
اس کے بعد علامہ انورشاہ کشمیری کہتے ہیں کہ
"والذی تحقق عندی ان التحریف فیہ لفظی ایضا"
میرے نزدیک جوبات ثابت ہے اورمحقق ہے وہ یہ کہ سابقہ کتب سماویہ میں تحریف صرف معنوی ہی نہیں بلکہ لفظی بھی ہے۔
صرف تحریف معنوی ماننے سے قرآن کے محرف ہونے کی بات کرنے کے بعد جب علامہ نے درج ذیل عبارت کہی تو رفیق طاہر صاحب کاخیال سیدھے قرآن پاک کی جانب چلاگیاحالانکہ بات اورموضوع بحث قرآن نہیں بلکہ سابقہ کتب سماویہ تھیں۔ فیہ کی ضمیر کواس کی جانب لوٹاتے تو بدگمانی کے گناہ سے بھی بچتے اورصحیح نتیجہ تک بھی پہنچ جاتے۔
مزید افادہ کیلئے بتادوں کہ رفیق طاہر صاحب نے بسملہ کے تعلق سے احناف پر جوگرد اڑائی ہے وہ توبس لطیفہ ہے۔ پڑھئے ہنس کر آگے بڑھ جائیے۔
 
Top