• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اس فورم پر حکومتی فیصلے ہوتے ہیں ؟؟؟؟ ایک سوال

سعد سلفی

مبتدی
شمولیت
ستمبر 22، 2013
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
3
السلام علیکم​
میرا حرب بن شداد سے سوال یہ ہے۔۔۔۔​
کیا اس فورم پر حکومتی فیصلے ہوتے ہیں ؟؟؟؟؟؟
اگر ہوتے ہیں تو کیا ان پر عمل درآمد بھی ہوسکتا ہے یا صرف ٹائم پاس ؟؟؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم​
میرا حرب بن شداد سے سوال یہ ہے۔۔۔۔​
کیا اس فورم پر حکومتی فیصلے ہوتے ہیں ؟؟؟؟؟؟
اگر ہوتے ہیں تو کیا ان پر عمل درآمد بھی ہوسکتا ہے یا صرف ٹائم پاس ؟؟؟؟

السلام علیکم

سمائل کے ساتھ یار سعد سلفی بھائی میرا انتظامیہ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں آپ جیسا ہی ایک سادا سا ممبر ہوں، سوال آپ کا جس سے بھی ہو مگر نہ جانے کیوں مجھے اپنے ماسٹر دوست یار آ رہے ہیں، خیر کوئی بات نہیں دیکھیں بھائی محترم آپکا شداد سے کیا گیا سوال کسی بھی معیار پر پورا نہیں اترتا، حکومتی فیصلے بھی کوٹ کچہری میں ہی ہوتے ہیں حکومت تو پرپوزل دیتی ھے۔ فارم کوئی بھی ہو یہ دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ھے جہاں سب ایک دوسرے سے دوستی بھی کرتے ہیں اور آپس میں بات چیت بھی، ناراضگی بھی اور صلح صفائی بھی۔

فارم میں اگر آپ یا میں کوئی بھی معلومات فراہم کریں تو اس پر ضروری نہیں کہ سب آپکی بات سے متفق ہوں، کسی کو وہ معلومات پسند بھی نہیں آتی اور وہ اس پر کوئی بھی بات لکھ سکتا ھے اس پر اگر آپ چاہیں تو اچھے طریقہ سے اپنی بات دوبارہ پیش کریں یا مفید جواب پیش کریں، چاہے تو جواب نہ بھی دیں کوئی حرج نہیں مگر اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہئے۔

کسی بھی ممبر کو مخاطب کرنا ہو تو اس سے جان پہچان ہونا بہت ضروری ھے اگر جان پہچان نہیں تو پھر گفتگو کا طریقہ کار بہتر ہونا بہت ضروری ھے ورنہ رزلٹ درست نہیں نکلتا۔

امید کرتا ہوں آپ ان باتوں کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

والسلام
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
ہمارا یہ قومی المیہ ہے کہ ہمارے ہاں حکومت کہیں دکھائی ہی نہیں دیتی اگر ہم بات کریں حکومتی فیصلوں کی تو عدالتوں میں جو ہزاروں کی تعداد میں کیسسز آج تک پڑے ہوئے ہیں اس کی ذمہ داری کس پر ہے میں کنعان صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کے اضافے کے ساتھ جن فیصلوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں اُن پر کیا عمل درآمد ہوا ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہم عوام ہیں اور عوام کی نمائندہ حکومت ہوتی ہے فرد معاشرے کا حصہ ہے جس میں عوام بستی ہیں تو سوچیں اگر حکومت ایک عام آدمی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی تو کیا ایسی حکومت کو حکومت تسلیم کیا جائے گا کچھ دن پہلے میں ابرار الحسن کا پروگرام سرعام دیکھ رہا تھا اس میں دکھایا گیا کہ کس طرح قبروستانوں سے مردے غائب کئے جارہے ہیں جس پر پروگرام کے میزبان نے شہباز شریف صاحب سے استفسار کرنا چاہا لیکن ہو تیزی سے گاڑی کی طرف بڑھ گئے اور اپنے راہ لی اسی طرح ارسلان افتخار صاحب کا کیس ہمارے سامنے مثال ہے اس کے برعکس عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ کو توہین عدالت کا کیس نوٹس دے کر سماعت شروع کردی اب دونوں کیسزز کو سامنے رکھیں اور ایمانداری سے بتائیں کے کیا توہیں عدالت کا کیس زیادہ اہم تھا یا ارسلان افتخار کا ہمیں یہ بات تسلیم کرلینی چاہئے کہ ہمارے ملک میں ہر ادارہ کرپٹ ہے بلاوجہ کی جہد یا غیرضروری دفاع کوئی فائدہ نہیں بات لمبی ہوجائے گی میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ نے خود اپنے تعارف میں لکھا تھا کہ پیشے کے لحاظ سے آپ درزی ہیں کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کی اولاد بھی درزی کے لقب سے پکاری جائے یا آپ کی دن رات کی محنت اس لئے ہے کہ جن حالات اور مصائب کا آپ شکار ہیں ان سے آپ کے اولاد نبردآزما نہ ہو یا تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں ایک ایورج زندگی گذاریں ہمیں اب سنجیدگی کی ضرورت ہے ہم کب یہ سوچیں شروع کریں گے کہ طالبان ہمیں کیا دے سکتی ہے یا جماعت الدعوۃ ہمیں کیا دے رہی ہے ہمیں جو حاصل کرنا ہے اپنی محنت اور ہڈیاں گھس کر ہی حاصل کرنا ہوگا بیٹھا کر تو ہم اپنی اولاد کو بھی ایک عمر تک کھلاتے ہیں جن کی پرورش کے لئے ہم ہر قسم کے مصائب اور مسائل کا سامنا کرتے ہیں مگر ایک عمر اور ایک وقت ہوتا ہے میں ایک کتاب پڑھ رہا تھا تو اس میں ایک بات پر کے عرب کا معاشرہ جس میں ہر قسم کی برائی موجود تھی اس برائی کو ختم اسلامی تعلیمات نے کیا بس ہم اپنے ملک میں اسلام کی سربلندی اور اسلام کے نظام کے لئے کیوں بات نہیں کرتے
 
Top