• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا امام ابن قیم رح نے امام بخاری،مسلم و ابو داود کو مقلد لکھا ہے؟ جواب درکار ہے

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ایک بھائی نے یہ سوال کیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ یہ ائمہ قطعاً مقلد نہیں تھے لیکن امام ابن قیم رح کے اس قول کا جواب اہل علم دے دیں

اسکین ملاحظہ ہو

11063730_1714209645481978_728326305029402776_o.jpg


جزاک اللہ خیراً
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
یک بھائی نے یہ سوال کیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ یہ ائمہ قطعاً مقلد نہیں تھے لیکن امام ابن قیم رح کے اس قول کا جواب اہل علم دے دیں
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
اس سکین علامہ ابن قیم ؒ کی عبارت کا الٹ ترجمہ و مفہوم بیان کرکے یہودیت پسندی کا ثبوت دیا گیا ہے ؛
اصل عربی عبارت اور ترجمہ ملاحظہ فرمائیں :
هل المحدثون مقلدون 1.jpg

هل المحدثون مقلدون 4.jpg
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
جزاک اللہ خیرا یا شیخ
اب بات سمجہنے میں آسانی ہوئی ۔
واضح فرق ہے فہم و ادراک کا ، اگر اسی طرح ہرترجمے کو جانچیں تو انصاف ہوگا ، نہ جانے کیا کیا اور کہاں کہاں غلط تراجم بحیثت دلائل پیش کئے گئے ہونگے ۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے اور عقل سلیم عطاء کرے ۔
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
اس سکین علامہ ابن قیم ؒ کی عبارت کا الٹ ترجمہ و مفہوم بیان کرکے یہودیت پسندی کا ثبوت دیا گیا ہے ؛
اصل عربی عبارت اور ترجمہ ملاحظہ فرمائیں :
15905 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
15906 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
جزاک اللہ خیراً بھائی

اللہ آپکو خوش رکھے آپکی محنتوں کو قبولقبول کرے آپکی دعاؤوں کو قبول کرے آمین
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
جزاک اللہ خیراً بھائی

اللہ آپکو خوش رکھے آپکی محنتوں کو قبولقبول کرے آپکی دعاؤوں کو قبول کرے آمین
جزاكم الله تعالى احسن الجزاء وزادكم علما و عملا
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
اس سکین علامہ ابن قیم ؒ کی عبارت کا الٹ ترجمہ و مفہوم بیان کرکے یہودیت پسندی کا ثبوت دیا گیا ہے ؛
اصل عربی عبارت اور ترجمہ ملاحظہ فرمائیں :
15905 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
15906 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
لا حول ولا قوۃ الا باللہ
اسحاق سلفی بھائی آپ نے اس ترجمہ کو پڑھا ہے؟ یہ ترجمہ ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیانات اور اپنی ذاتی باتوں کے اضافہ کا پلندہ؟؟؟ کیا عربی عبارت میں وہ باتیں موجود ہیں جو مترجم نے ترجمہ میں برآمد کی ہیں؟؟ غالبا آدھی سے زیادہ اردو عبارت تو ترجمہ کے نام پر اس کی اپنی تخلیق کردہ ہے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
لا حول ولا قوۃ الا باللہ
اسحاق سلفی بھائی آپ نے اس ترجمہ کو پڑھا ہے؟ یہ ترجمہ ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیانات اور اپنی ذاتی باتوں کے اضافہ کا پلندہ؟؟؟ کیا عربی عبارت میں وہ باتیں موجود ہیں جو مترجم نے ترجمہ میں برآمد کی ہیں؟؟ غالبا آدھی سے زیادہ اردو عبارت تو ترجمہ کے نام پر اس کی اپنی تخلیق کردہ ہے۔
ما شاء اللہ لا قوۃ الا باللہ۔۔
چلیں اتنی بات تو پتا چلی کہ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے اس عبارت میں محدثین کو مقلد نہیں لکھا ،کسی جاہل نے اس عبارت سے دھوکہ دینے کی کوشش کی تھی ۔
محترم بھائی اگر واقعی یہ ترجمہ درست نہیں کیا گیا ،تو اس کا آسان حل یہ ہے آپ صحیح ترجمہ یہاں لکھ دیں ،سب کا بھلا ہو جائے گا۔اور ان شاء اللہ آپ اجر پائیں گے ۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
اس سکین علامہ ابن قیم ؒ کی عبارت کا الٹ ترجمہ و مفہوم بیان کرکے یہودیت پسندی کا ثبوت دیا گیا ہے ؛
اصل عربی عبارت اور ترجمہ ملاحظہ فرمائیں :
15905 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
15906 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
"کسی مقلد نے شیخ الاسلامؒ پر ان کے مدرسہ ابن الحنبلی میں پڑھانے پر اعتراض کیا جبکہ وہ حنابلہ پر وقف تھا اور مجتہد ان (حنابلہ) میں سے نہیں ہے تو انہوں نے فرمایا: میں اس (مدرسہ) سے جو لیتا ہوں وہ امام احمد کے مذہب سے واقفیت پر لیتا ہوں نہ کہ ان کی تقلید پر۔ اور یہ بات محال ہے کہ یہ متاخرین ائمہ کے مذہب پر ان کے ان اصحاب سے زیادہ قریب ہوں جو ان کی تقلید نہیں کرتے تھے۔ پس لوگوں میں سب سے زیادہ امام مالک کے متبعین ابن وہب اور ان کا طبقہ ان لوگوں میں سے ہیں جو دلائل پر حکم لگاتے تھے اور دلیل کی اتباع کرتے تھے وہ جہاں بھی ہو۔ اور اسی طرح ابو یوسف اور محمد ابو حنیفہ کے متبع ان کے مقلدین میں سے تھے باوجود ان کے امام سے کثرت اختلاف کے۔ اور اسی طرح بخاری اور مسلم اور ابو داؤد اور اثرم اور اصحاب احمد کا یہ طبقہ ان (احمد) کے متبع تھے مقلدین محض میں سے جن کی نسبت ان کی جانب ہوتی تھی (مجتہد منتسب ایک اصطلاح بھی ہے جس سے تقلید کے درجات کو پڑھنے والے حضرات واقف ہیں۔ ممکن ہے شیخ الاسلامؒ کی مراد یہ ہو۔۔۔۔۔۔مترجم)۔ اور اسی بناء پر ائمہ کے وہ متبعین جو دلائل اور علم والے ہیں حقیقت میں مقلدین سے زیادہ وقف کے حقدار ہیں۔"

یہ اس دوسرے (اور مطلوبہ) پیراگراف کا ترجمہ ہے۔ اسکین میں دیے گئے ترجمہ سے خود ملا لیں۔ اور اگر کہیں مجھ سے غلطی ہو گئی ہو تو متنبہ فرمائیے۔
اس ترجمہ سے تو واضح طور پر ظاہر ہے کہ ابن تیمیہؒ ابن وہب، ابو یوسف، محمد، بخاری، مسلم، ابو داؤد اور اثرم کو مقلد کہہ رہے ہیں۔ (البتہ میرے خیال میں ان کا مقصد انہیں مقلد محض کہنا نہیں ہے جیسا کہ عبارت سے معلوم ہو رہا ہے بلکہ مجتہد منتسب کہنا مقصود ہے جو ایسے مقلدین ہوتے ہیں جو امام کے مذہب کی معرفت کے بعد ان کی تقلید کرتے ہیں کیوں کہ ان کا فہم بھی وہی ہوتا ہے جو امام کا ہوتا ہے۔ درحقیقت وہ امام کے اصول کی اتباع کرتے ہیں اور ان پر رہتے ہوئے فروع خود اخذ کرنے کا ملکہ رکھتے ہیں۔)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
اور اسی طرح ابو یوسف اور محمد ابو حنیفہ کے متبع ان کے مقلدین میں سے تھے باوجود ان کے امام سے کثرت اختلاف کے۔ اور اسی طرح بخاری اور مسلم اور ابو داؤد اور اثرم اور اصحاب احمد کا یہ طبقہ ان (احمد) کے متبع تھے مقلدین محض میں سے جن کی نسبت ان کی جانب ہوتی تھی
آپ کا ترجمہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا ، آپ نے میری پوسٹ والے ترجمہ پر جو الزام لگایا تھا کہ :
خیانات اور اپنی ذاتی باتوں کے اضافہ کا پلندہ؟؟؟ کیا عربی عبارت میں وہ باتیں موجود ہیں جو مترجم نے ترجمہ میں برآمد کی ہیں؟؟ غالبا آدھی سے زیادہ اردو عبارت تو ترجمہ کے نام پر اس کی اپنی تخلیق کردہ ہے
دراصل یہ کام ’’ جانے ،انجانے ‘‘ میں آپ نے کردیا ۔
علامہ ابن قیم نے اس عبارت میں یہ حقیقت واضح فرمائی تھی کہ ’’ ائمہ کرام کی حقیقی اتباع اور صحیح متبع ‘‘ کون ہے ۔کیا تحقیق کے بعد دلیل کی پیروی کرنے والا یا ۔۔ائمہ فقہ کی ہر ہر بات ماننے والا ، یہ دیکھے بغیر کہ دلیل کیا کہتی ہے ۔
اسی لئے انہوں نے اس عبارت کا عنوان ہی یہ رکھا کہ :
[من هم أتباع الأئمة] ائمہ کے اصل متبع اورتابعدار کون ؟
اس عنوان کے تحت بات یوں شروع کرتے ہیں کہ :
أن أتباعهم لو كانوا هم المقلدين الذين هم مقرون على أنفسهم وجميع أهل العلم أنهم ليسوا من أولي العلم ’’ اگر ائمہ کے متبع یہ مقلد لوگ ہوتے ۔۔۔۔جو اپنی جہالت کے خود بھی اقراری ہیں ۔۔
مطلب واضح کہ تقلید اور مقلدین کے مقابل اتباع اور متبع کی بات ہورہی ہے ۔
خود علامہ ابن قیم اس زیر بحث عبارت سے پہلی فصل میں ’’ تقلید اور اتباع ‘‘ کے ضمن میں لکھتےہیں :
’’ [التقليد والاتباع] ’’ تقلید اور اتباع میں کیا فرق ‘‘
وقال أبو عبد الله بن خويز منداد البصري المالكي: التقليد معناه في الشرع الرجوع إلى قول لا حجة لقائلة عليه، وذلك ممنوع منه في الشريعة، والاتباع: ما ثبت عليه حجة۔۔‘‘
کہ شرعاً ۔۔تقلید ایسے قول کی طرف رجوع کو کہا جاتا ہے ،جس پر دلیل نہ ہو ،اور شرع میں ایسا کرنا منع ہے ،اور اتباع ایسے قول کی کے قبول کرنے کو کہا جاتا ہے جس پر حجت و دلیل موجود ہو ۔۔
اور ::
ابن قیم ؒ اس سے چند صفحے آگے لکھتے ہیں :
وقد فرق أحمد بين التقليد والاتباع فقال أبو داود: سمعته يقول: الاتباع أن يتبع الرجل ما جاء عن النبي - صلى الله عليه وسلم - وعن أصحابه، ثم هو من بعد في التابعين مخير ۔۔الخ
کہ امام احمد نے تقلید اور اتباع میں فرق کیا ہے ،ابوداود فرماتے ہیں : اتباع یہ ہے کہ جو چیز نبی اکرم ﷺ اور اصحاب النبی ﷺ کی طرف سے آئے ،اس کی بلا چون و چرا پیروی کرے ، جبکہ معاملہ تابعین پر آئے تو آدمی کو اختیار ہے ،( دلیل ہو تو قبول کرے ،ورنہ چھوڑ دے )

لیکن ۔۔۔یہاں آپ نے اس عبارت کا ترجمہ اس کے الٹ کردیا ۔ اور دلیل کے متبع حضرات کو بھی عین مقلد بنا دیا ،انا للہ و انا الیہ راجعون

 
Top