• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا آپ جانتے ہیں یہ بریف کیس ہر وقت امریکی صدر کے ساتھ کیوں رہتا ہے؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
کیا آپ جانتے ہیں یہ بریف کیس ہر وقت امریکی صدر کے ساتھ کیوں رہتا ہے؟ انتہائی پریشان کن حقیقت جانئے
روزنامہ پاکستان، 26 جنوری 2016
نیویارک (نیوزڈیسک) امریکہ اور اس کے اتحادی اکثر پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کا رونا روتے رہتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکی صدر ہر وقت اپنے ساتھ ایک سیاہ رنگ کا بریف کیس رکھتے ہیں جس میں امریکہ کے نیوکلیئر بمبوں تک رسائی موجود ہوتی ہے اور اس کے ذریعے پوری دنیا کو کسی بھی وقت تباہ کیا جا سکتا ہے۔

اس بریف کیس کو نیوکلیئر فٹ بال کا نام بھی دیا جاتا ہے جو کہ ہر وقت امریکی صدر کے ساتھ ہوتا ہے۔ امریکی صدر دنیا میں کہیں بھی سفر کرے، یہ بریف کیس اس کے ساتھ ہوتا ہے اور اس کے ذریعے وہ وائیٹ ہاﺅس میں موجود
situation روم سے کونیکٹ ہو کر کسی بھی ملک پر نیوکلیئر حملہ کرسکتا ہے۔ اس بریف کیس کو صدر کے ساتھ موجود پانچ میں سے کوئی ایک ملٹری کے سئینر اہلکار نے اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ اگر امریکی صدر اپنے گھر ہو تو اس بریف کیس کو وائیٹ ہاﺅس میں خفیہ مقام پر رکھا جاتا ہے۔


وائیٹ ہاﺅس ملٹری آفس کے سابق ڈائریکٹر بِل گیولی کا کہنا ہے کہ اس بریف کیس میں 75 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ ہوتا ہے جس میں نیوکلیئر حملے کی صورت میں جواب دینے کی تفصیلات درج ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بریف کیس میں ایک ’بلیک بُک‘ ہوتی ہے جس میں امریکی صدر کے لئے محفوظ مقامات کا بتایا گیا ہوتا ہے، ایک دس صفحات کا کتابچہ جس میں ایمرجنسی براڈ کاسٹ سسٹم کو چلانے کا طریقہ اور ایک انڈیکس کارڈ ہوتا ہے جس میں کچھ خفیہ کوڈز ہوتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بریف کیس میں سے کبھی ایک انٹینا نکلتا بھی دکھائی دیتا ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ اس کی کسی مقام کے ساتھ کمیونیکیشن جاری ہے۔ امریکی ایئر فورس کے میجر رابرٹ پیٹرسن جو اس بریف کیس کی حفاظت کر چکے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ اسے متعدد بار کھول کر چیک کرتا تھا تاکہ اس کے ذہن میں یہ بات موجود رہے کہ امریکی صدر کن ممکنات پر غور کر سکتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایک بار جب صدر بل کلنٹن وائیٹ ہاﺅس میں جاگنگ کر رہے تھے تو بھی ایک ملٹری کا بندہ اس بریف کیس کو اٹھا کر اس کے ساتھ بھاگ رہا تھا۔


یہ بریف کیس دنیا نے پہلی بار صدر کینیڈی کے دور میں 1962ء میں دیکھا گیا جب امریکہ کا کیوبا کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا
۔

 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
عجیب خبر ہے ، یہ ساری چیزیں اتنے بڑے بریف کیس کی بجائے کسی دو انچ کے موبائل میں کیوں نہیں رکھی جاسکتیں ؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
عجیب خبر ہے ، یہ ساری چیزیں اتنے بڑے بریف کیس کی بجائے کسی دو انچ کے موبائل میں کیوں نہیں رکھی جاسکتیں ؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
موبائل کا مواصلاتی نظام و فریکوئنسی کسی بھی وقت کسی بھی ایریا میں منجمد کیے جاسکتے ہیں کیونکہ ان کی فریکوئنسی معلوم و معروف ہوتی ہے اور اگر نہ بھی معلوم ہو تو آسانی سے معلوم کی جاسکتی ہے۔تو گویا جب تک بریف کیس میں موجود سسٹم کی فریکوئنسی معلوم نہیں ہوگی تو اس فریکوئنسی کو منجمد نہیں کیا جاسکتا۔ یا د رہے کہ کسی فریکوئنسی کو منجمد کرنے کے لیے، اُس جیسی ہی فریکوئنسی اور ماڈولیشن کا ہونا ضروری ہے۔ اس لیے موبائل کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنا قابل اعتبار نہیں ہے۔المختصر۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
موبائل کا مواصلاتی نظام و فریکوئنسی کسی بھی وقت کسی بھی ایریا میں منجمد کیے جاسکتے ہیں کیونکہ ان کی فریکوئنسی معلوم و معروف ہوتی ہے اور اگر نہ بھی معلوم ہو تو آسانی سے معلوم کی جاسکتی ہے۔تو گویا جب تک بریف کیس میں موجود سسٹم کی فریکوئنسی معلوم نہیں ہوگی تو اس فریکوئنسی کو منجمد نہیں کیا جاسکتا۔ یا د رہے کہ کسی فریکوئنسی کو منجمد کرنے کے لیے، اُس جیسی ہی فریکوئنسی اور ماڈولیشن کا ہونا ضروری ہے۔ اس لیے موبائل کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنا قابل اعتبار نہیں ہے۔المختصر۔۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موبائل بطور مثال ذکر کیا ، ٹیکنالوجی کے اس دور میں کوئی ڈیجیٹل بیگ کیوں نہیں ہوسکتا ؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موبائل بطور مثال ذکر کیا ، ٹیکنالوجی کے اس دور میں کوئی ڈیجیٹل بیگ کیوں نہیں ہوسکتا ؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
دور دراز مقامات سے مواصلاتی رابطے کے لیے طویل الفاصلہ فریکوئنسی پیدا کرنا پڑتی ہے اور اس کے لیے ہائی پاور ٹرانسمیٹر استعمال ہوتے ہیں اور اس طرح کے ٹرانسمیٹر حجم میں بڑے ہوتے ہیں اور ان کو زیادہ برقی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے اور زیادہ برقی طاقت کے لیے زیادہ وزنی بیٹری استعمال ہوتی ہے۔۔ اور پھر ایسے سسٹمز کی پیکنگ بھی لامحالہ مضبوط رکھنا پڑتی ہے اس لیے پیکنگ میڑیل کا وزن اور سائز بھی زیادہ ہوتا ہے۔۔
 
Top