• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ایسی جاب جائز ہے ؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
کیا ایسی جاب جائز ہے ؟

لنک


میرا سوال یہ ہے کہ ، کیا یہ جاب جائز ہے ؟ ایک آن لائن جاب ہے جس میں ویب سائٹس سے بگز دیکھنا ہوتا ہے ، ان ویب سائٹس میں تقریباً ہر طرح کی ہوتی ہیں ، یعنی ان میں کسی میں برائی بھی پائی جاتی ہے اور بہت سی صحیح بھی ہوتی ہیں ۔ ہر ویب سائٹ کا الگ پراجیکٹ ہوتا ہے۔ کیا ایسی ویب سائٹ (درج زیل) پر کام کرنا جائز ہے؟

https://www.bugfinders.com/login/

محترم بھائی @کنعان صاحب سے وضاحت کی درخواست ہے ؛
السلام علیکم

محترم اسحاق بھائی کا مشکور ہوں جو انہوں نے مجھے یار رکھا، جس سیکشن میں سوال کیا گیا ہے وہاں مشائخ کرام کی رسائی ہے میری وہاں رسائی نہیں اس لئے الگ سے جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں، جواب میں تاخیر پر معذرت کیونکہ میں ملک سے باہر ہوں، IlmLight اگر اس پر تھوڑی معلومات بھی فراہم کر دیتے تو اسحاق بھائی بھی اس کا جواب عنایت فرما دیتے۔ مختصر اور عام طریقہ سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

بگز فائنڈر: کچھ کمپنیاں جو آئی ٹی ماہریں رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتیں تو وہ آنلائن پر آئی ٹی ماہرین جنہوں نے اپنی ویب سائٹس بنائی ہوتی ہیں ان سے رابطہ میں رہتی ہیں جو ان کی ویب سائٹ پر نگرانی کرتی ہیں اور کسی بھی بگز اٹیک پر وہ اسے ریمور کرتی رہتی ہیں۔

طریقہ یہ ہوتا ہے کہ کنٹریکٹ ملنے پر ایک فائل بھیجنے سے کمپنی اس کو اپروو کرتی ہے جس سے وہ آئی ٹی ماہر کے کمپیوٹر سے کنکٹ ہو جاتی ہے اب آئی ٹی ماہر ان کا ریموٹ کنٹرول ہو جاتا ہے۔

اگر تو کنٹریکٹ پر بگز کے حساب سے قیمت تہہ کی جاتی ہے تو جتنے بھی بگز ریموو ہونگے اس پر کمپنی کو رپورٹ کرنے پر آنلائن پیمنٹ آئی ٹی کمپنی کو ارسال کی جاتی ہے اور دوسرا کنٹریکٹ مہینہ وار تنخواہ ہے اس پر جتنے بھی بگز ریموو ہونگے وہ تنخواہ کی صورت میں پیمنٹ ادا کی جائے گی۔

IlmLight اگر اپنے دئے گئے لنک پر جاب کرتے ہیں تو یہ کمپنی انہیں ایک یا اس سے زیادہ کمپنیوں کے ساتھ کنکٹ کرے گی، IlmLight کو یہ کمپنی ماہانی تنخواہ دے گی اور یہ ان کمپنیوں کی نگرانی کرے گا جن کے دئے گئے لنک کے ساتھ کنٹریکٹس ہونگے۔ اگر تو IlmLight کی نگرانی میں ہونے والی کمپنیوں سے یہ بگز ریموو کرتا ہے تو یہ جاب اس کے لئے جائز ہے
اور
اگر دئے گئے لنک والی کمپنی اس کی نگرانی ہو چلنے والی کمپنیوں سے بگز ریموو کرائے اور اس کے کنٹریکٹ پر دوسری کمپنیوں میں IlmLight سے بگز ڈلوائے تو یہ نوکری جائز نہیں،
مزید
دئے گئے لنک والی کمپنی دو گروپ بنائے ایک گروپ بگز ڈالے اور دوسرا گروپ بگز ریموو کرے جس کا IlmLight کو علم نہیں کیونکہ وہ بگز ریموو کر رہا ہے تو اس صورت میں جواب محترم اسحاق بھائی اگر دیں تو بہتر ہو گا۔
خیال رہے آن لائن کنٹریکٹ پر جب تک بگز نہیں ڈالے جائیں گے تو ریموو کیسے ہونگے اوریجنل بگز اٹیک کی تعداد اتنی نہیں ہوتی مگر ہوتی ضرور ہے۔

والسلام


 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا۔
بگز کیا ہوتے ہیں؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
IlmLight اگر اس پر تھوڑی معلومات بھی فراہم کر دیتے تو اسحاق بھائی بھی اس کا جواب عنایت فرما دیتے۔ مختصر اور عام طریقہ سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
یہ تفصیل فراہم کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ؛
لیکن معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ آپ کی پیش کردہ تفصیل بھی ناچیز کی سمجھ میں نہیں آئی ۔
اس لئے اس معاملہ پر شرعی حکم بھی نہیں بتاسکتا ۔
 

IlmLight

مبتدی
شمولیت
اپریل 29، 2017
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
13
بہت معذرت !
میں کوشش کرتی ہوں کہ سوال واضح کرسکوں ! کنعان بھائی نے بھی کافی تفصیل لکھ دی ہے اسکے علاوہ سوال یہ ہے کہ کمپنی ویب سائٹس میں سے خرابی دور کرنے کے پیسے ارسال کرتی ہے پر بگ (ویب سائٹ کی خرابی) کے حساب سے ۔
مگر یہ ویب سائٹس مختلف قسم کی ہوتی ہیں ، جیسے کچھ میں کسی میں شراب کی تصویر ہوگی یا کوئی اور برائی ۔ سوال یہ ہے کہ کیا کسی بھی قسم کی ویب سائٹ سے بگ نکالا جاسکتا ہے یا یہ خیال رکھنا ظروری ہوگا کہ ویب سائٹ بھی شریعت کے حساب سے درست ہو ؟

جزاک اللہ خیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
بہت معذرت !
میں کوشش کرتی ہوں کہ سوال واضح کرسکوں ! کنعان بھائی نے بھی کافی تفصیل لکھ دی ہے اسکے علاوہ سوال یہ ہے کہ کمپنی ویب سائٹس میں سے خرابی دور کرنے کے پیسے ارسال کرتی ہے پر بگ (ویب سائٹ کی خرابی) کے حساب سے ۔
مگر یہ ویب سائٹس مختلف قسم کی ہوتی ہیں ، جیسے کچھ میں کسی میں شراب کی تصویر ہوگی یا کوئی اور برائی ۔ سوال یہ ہے کہ کیا کسی بھی قسم کی ویب سائٹ سے بگ نکالا جاسکتا ہے یا یہ خیال رکھنا ظروری ہوگا کہ ویب سائٹ بھی شریعت کے حساب سے درست ہو ؟
جزاک اللہ خیرا
ایک عمومی اصول ہے کہ تعاونوا علی البر والتقوی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان
نیکی کے کاموں میں تعاون کرنا چاہیے، برائی کے کاموں میں تعاون نہیں کرنا چاہیے۔
جوا، شراب نوشی وغیرہ غلط کاموں کے لیے تعاون فراہم کرنا جائز نہیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
جزاکم اللہ خیرا۔
بگز کیا ہوتے ہیں؟

’’سافٹ ویئر بگز‘‘۔


سافٹ ویئر بگز کسی کمپیوٹر پروگرام میں ایسی غلطیاں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے
پروگرام مخصوص حالات میں کریش ہو جاتا ہے،
  • چلنے سے انکار کر دیتا ہے ،
  • غلط نتائج پیدا کرتا ہے
  • یا کوئی الٹا سیدھا کام کرنے لگتا ہے۔
بیشتر مواقع پر یہ بگز پروگرام بنانے والے پروگرامر کی غلطی کی وجہ سے رہ جاتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ پروگرامنگ لینگویج کے کمپائلر کا بھی قصور ہو سکتا ہے۔ سافٹ ویئر بگز اتنے عام ہیں کہ کسی سافٹ ویئر پروگرام کے بارے میں حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ یہ سو فیصد بگز سے پاک ہے۔ آپریٹنگ سسٹم چاہے کمپیوٹر کا ہو یا کسی موبائل فون کا، مائیکروسافٹ آفس ہو یا اوپن آفس، لینکس ہو یا ونڈوز، سافٹ ویئر کمرشل ہو یا اوپن سورس، بگز سب میں پائے جاتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ سامنے بھی آتے رہتے ہیں۔




    • ایسا سافٹ ویئر جس میں بگز کی بڑی تعداد موجود ہو ’’Buggy‘‘ کہلاتا ہے
    • اور بگز کے بارے میں پروگرامر کو مطلع کرنے کے عمل کو ’’bug report‘‘ کہا جاتا ہے۔
    • بگز کو دور کرنے کو Debugging کہا جاتا ہے۔

ڈی بگنگ شاید سافٹ ویئر پروگرامنگ سے بہت مشکل کام ہے۔ اگرچہ تمام جدید پروگرامنگ لینگویجز کے ساتھ ڈی بگنگ ٹولز بھی فراہم کئے جاتے ہیں ۔ لیکن آج بھی ڈی بگنگ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے مشکل ترین امور میں سے ایک ہے۔ ایسے مواقع پر تو خاص طور پر ڈی بگنگ مشکل ہو جاتی ہے جب آپ کسی دوسرے پروگرامر کے لکھے ہوئے کوڈ کو ڈی بگ کر رہے ہوں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بگز صرف سافٹ ویئر میں نہیں بلکہ ہارڈ ویئر میں بھی پائے جاتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ڈی بگنگ صبر آزما اور تکلیف دہ حد تک خشک کام ہے۔

جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ کسی سافٹ ویئر پروگرام کو بگ فری نہیں جا سکتا۔ اس لئے یہ بگز بعض اوقات عظیم نقصانات کا باعث بھی بنتے ہیں۔ تاریخ میں ایسے کئی واقعات موجود ہی جب سافٹ ویئر یا ہارڈ ویئر میں موجود بگز کی وجہ سے کئی جانیں ضائع ہوئیں اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

(نقل)
 
Last edited:
Top