• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ایصال ثواب کی نیت سے کی جانے ولی گیارھویں بھی حرام ہے؟

m.mustafain

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 04، 2015
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

کیا ایصال ثواب کی نیت سے کی جانے والی گیارہویں کو بھی حرام کہا جا سکتا ہے؟
میں نے جب بھی اس موضوع پر بریلوی عما کو سنا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم یہ کام بزرگوں کی یاد میں اور ایصال ثواب کی نیت سے کرتے ہیں۔ جبکہ بریلوی عوام کو اس حوالے سے کچھ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ کیوں کی جاتی ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ اگر بریلوی عوام میں سے کوئی شخص باقائدہ یہ کہہ کر گیارہویں کا کھانا لوگوں میں تقسیم کرے کہ اس کھانے کو میں شیخ عبدالقادر جیلانی کو ایصال ثواب کی نیت سے تقسیم کر رہا ہوں تو کیا اایسا کھانا بھی حرام ہی رہے گا یا حرام سے ہلکا کوئی حکم لگے گا؟
کتاب و سنت کی روشنی میں علما سے وضاحت کی درخواست ہے۔
جزاک اللہ خیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حقیقت حال ایسے ہی ہو جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا تو بھی ایصال ثواب کا یہ طریقہ غیر مسنون ہے ۔ اس کا کسی بھی انداز سے حصہ بننے سے گریز کرنا چاہیے ۔
البتہ یہ کھانا حرام نہیں ہوگا ، کیونکہ اسے اللہ کے نام پر ہی تیار کیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیں :
ایصال ثواب کے طور پر گیارہویں وغیرہ کی حیثیت
ایصال ثواب کی شرعی حیثیت

محدث فورم : ایصال ثواب
 
Top