• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا بدعات میں ملوث شخص کو روکنا چاہیے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کیا بدعات میں ملوث شخص کو روکنا چاہیے؟

سوال:

فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کیلئے ہاتھ اٹھانا اور بلند آواز سے دعا کرنا بدعت ہے،

میرا سوال یہ ہے کہ: کیا اپنی مسجد کے امام سمیت جو نمازی بھی ایسا کرتے ہیں انہیں روکنا مجھ پر واجب ہے؟ نیز انہیں روکنے کیلئے سب سے بہترین طریقہ کیا ہے، یہ بات ذہن نشین رہے کہ ان میں سے کچھ بہت ہی سخت مزاج ہیں، یعنی حق بات کو جلدی سے قبول کرنے والے نہیں ہیں، بلکہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ حق بات کو بالکل مسترد کر دیں، شیخ محترم! مجھے کوئی حل بتائیں، جزاکم اللہ خیراً


الحمد للہ:


اول:

نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنا دین کا بہت بڑا شعار ہے، اور اسی میں امت کی روح کیلئے بقا ہے۔

" الموسوعة الفقهية " ( 6 / 248 ) میں ہے کہ:

" نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنے سے متعلق تمام ائمہ کرام کا اتفاق ہے کہ یہ شرعی عمل ہے، بلکہ نووی اور ابن حزم رحمہ اللہ نے اس عمل کے واجب ہونے پر اجماع بھی نقل کیا ہے، مزید بر آں کتاب و سنت سے آیات و احادیث کی بہت زیادہ تعداد سمیت اجماعِ امت اس بات پر شاہد ہے کہ یہ اسی خیر خواہی میں شامل ہے جو دین کا حصہ ہے، فرمانِ باری تعالی ہے:


{وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ}

ترجمہ: اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہیے جو نیکی کا کام کرنے کیلئے دعوت دے، اور برائی سے روکے، اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ [آل عمران : 104]


نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

(تم میں سے جو شخص برائی دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے روکے، اگر اس کی استطاعت نہ رکھے تو زبان سے روکے، اور اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھے تو دل میں برا جانے، اور یہ کمزور ترین ایمان ہے)"


امام غزالی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا دین کی بنیاد ہے، بلکہ رسولوں کے پیغام کی حقیقت ہے، اگر اس کام کو ختم کر دیا جائے، اوراس سے متعلقہ علوم و سرگرمیوں کو معطل کر دیا جائے تو مقصد نبوت ختم ہو جائےگا، دینداری نا پید، ہر طرف بے چینی، اور لوگ تباہ و برباد ہو جائیں گے"
تاہم اہل علم کے اس کے حکم سے متعلق مختلف اقوال ہیں کہ : یہ فرض عین ہے؟ یا فرض کفایہ؟ یا نفل ہے، یا جس کام کا حکم دینا ہے اور جس سے روکنا ہے اس کام کا حکم اِس کا حکم ہوگا، یا پھر اس اصول " جلب المصالح ودرء المفاسد "[حصول مفاد اور رفع کساد]کے تحت اس کا حکم الگ الگ ہوگا ؟ اس بارے میں چار موقف ہیں" انتہی

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا واجب ہے، لیکن یہ فرض کفایہ ہے، چنانچہ جب کچھ لوگ یہ فریضہ ادا کریں تو باقیوں کی ذمہ داری بھی ختم ہو جائے گی، لیکن اگر اس کام کا اہل صرف ایک ہی شخص ہو تو پھر اس کیلئے یہ کام فرضِ عین ہوگا، جیسے کہ دیگر فروضِ کفایہ سے متعلق مذکورہ صورت پیدا ہو تو یہی حکم ان کے بارے میں بھی لگتا ہے، چنانچہ اگر کوئی فرضِ کفایہ ادا کرنے والا نہ ہو تو باقی پر واجب ہوتا ہے، لہذا اگر گناہ کرنے والے کچھ لوگوں کے پاس سے آپ گزریں جنہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے تو آپ پر انہیں منع کرنا فرض عین ہوگا"
" اللقاء الشهري " ( ملاقات نمبر: 35 )

شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ سے استفسار کیا گیا:


"جو شخص استطاعت کے باوجود نیکی کا حکم نہ دے، برائی سے مت روکے تو اس کا کیا حکم ہے؟"

تو انہوں نے جواب دیا:

"اس کا حکم یہ ہے کہ وہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نافرمان، اور کمزور ایمان کا ملک ہے، اس کا دل قریب ہے کہ مردہ ہو جائے،اور اس گناہ کی سزا جلدی یا دیر اسے مل کر رہے گی ، جیسے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:

{لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُودَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ[79] كَانُوا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ}

ترجمہ: بنی اسرائیل کے ان لوگوں پر داود اور عیسی بن مریم کی زبانی لعنت کی گئی جنہوں نے کفر کیا، کیونکہ وہ نافرمانیاں ، زیادتیاں [79] اور گناہ کرنے والوں کو گناہ سے نہیں روکتے تھے، ان کی یہ کارستانیاں بہت ہی سنگین [جرائم]ہیں ۔[المائدة : 78]


اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ:

(تم میں سے جو شخص برائی دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے روکے، اگر اس کی استطاعت نہ رکھے تو زبان سے روکے، اور اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھے تو دل میں برا جانے، اور یہ کمزور ترین ایمان ہے)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی فرمان ہے کہ :

(اگر لوگ برائی دیکھنے کے بعد بھی اسے تبدیل نہ کریں تو عین ممکن ہے کہ اللہ تعالی ان سب کو سزا میں لپیٹ لے)

اس حدیث کو امام احمد صحیح سند کیساتھ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اس مفہوم کی احادیث بہت زیادہ ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو اس ضروری امر پر اپنےپسندیدہ ترین انداز سے عمل کرنے کی توفیق دے "

" مجموع فتاوى شیخ ابن باز " ( 6 / 504 )

دوم:

اہل علم نے اس مسئلے پر کچھ قواعد و ضوابط جمع کرنے کیلئے خوب محنت کی ہے، تا کہ اس اہم مسئلے کی صحیح سمجھ نہ ہونے کی بنا پر کوئی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔


چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس کے کچھ قواعد و ضوابط اپنی ایک مختصر تحریر میں جمع کیے ہیں، آپ کہتے ہیں:

"نیکی کا حکم اور برائی سے روکنے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ جس کام کا حکم دے یا منع کرے، اسے اس مسئلے کے بارے میں مکمل سمجھ بوجھ ہو، اسی طرح کسی کام کا حکم یا منع کرتے ہوئے نرم انداز اپنائے، تا کہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں آسانی سے کامیاب ہو سکے، پھر حکم کرنے کے بعد حلم و بردباری سے سرشار رہے، تا کہ برائی سے ممانعت کے بعد ردّ عمل پر صبر کر سکے؛ کیونکہ اکثر برائی سے روکنے پر سخت ردّ عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا:

( وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنكَرِ وَاصْبِرْ عَلَى مَا أَصَابَكَ)

نیکی کا حکم دو، اور برائی سے روکو، پھر [ملنے والی ] تکلیف پر صبر بھی کرو۔[لقمان:17]"


" مجموع الفتاوی " ( 15 / 167 )

اسی طرح سفیان ثوری رحمہ اللہ سے منقول ہے:

"نیکی کا حکم دینااور برائی سے روکنا [امر و نہی]اسی شخص کے شایانِ شان ہے جو تین صفات کا حامل ہو: امر و نہی کرتے ہوئے نرمی اختیار کرے، امر ونہی کرتے ہوئے معتدل رہے ، اور امر و نہی کرنے سے پہلے اس بارے میں مکمل علم حاصل ہو"
" جامع العلوم و الحكم " ( ص 325 )

اس لیے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ صرف عالم ہی ادا کر سکتا ہے؛ کیونکہ وہی کسی بھی کام کا حکم شرعی دلیل کے مطابق بتلائے گا، اسی طرح مخاطب کو قائل کرنے کی صلاحیت بھی اس کے پاس ہوتی ہے، دلیل کو اچھے انداز سے سمجھا سکے گا۔

جبکہ عوام الناس کے ذمہ یہ ہے کہ مشہور و معروف مسائل کے بارے میں دوسروں کو حکم دیں، اور برائی سے روکیں، مثلاً: نماز، روزہ، زکاۃ وغیرہ کیلئے ترغیب دلائیں، اسی طرح بے پردگی، فحاشی، عریانی، چوری ، ڈاکے وغیرہ سے لوگوں کو اجتناب کی تلقین کریں۔

اور اگر کسی عام آدمی کو کوئی گناہ ہوتا ہوا نظر آئے، یا کسی بدعت پر عمل اس کے سامنے کیا جائے، اور اسے اس کے حکم کے متعلق مکمل بصیرت حاصل نہ ہو، یا بدعت پر عمل کیلئے کسی عالم نے دلائل کیساتھ گفتگو کی ہو، تو ایسی صورت میں کسی عام آدمی کو اپنی طرف سے نہیں روکنا چاہیے، بلکہ علمائے کرام کے اس بارے میں فتاوی جات پیش کرے، اور صرف مسئلے کا حکم بیان کرے، اس کیلئے فتنہ پروری، تفرقہ، اور اختلاف پیدا کرنے سے بالکل گریزاں رہے، اللہ تعالی اس کے اس عمل پر ضرور اجر و ثواب سے نوازے گا۔ [ان شاء اللہ]

دائمی فتوی کمیٹی کے علمائے کرام کا کہنا ہے کہ:

"بدعات اور خرافات سے روکنا اہل سنت و الجماعت کے اہل علم پر واجب ہے"
" فتاوى اللجنة الدائمة " ( 2 / 345 )

سوم:

محترم سائل! آپ کیلئے یہ مشورہ ہے کہ آپ ہماری ویب سائٹ پر موجود درج ذیل فتاوی جات کا مطالعہ کریں: ( 11543 ) ، ( 21976 ) اور ( 26279 ) کا مطالعہ کریں۔

اور ان فتاوی جات کو سمجھنے کے بعد لوگوں کو پیار ، محبت، نرمی، اور حسن اخلاق سے سمجھائیں، چنانچہ اگر آپ کی بات مان لیں تو الحمد للہ، اور بصورتِ دیگر آپ کو اس سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اس کے بعد کی ذمہ داری اہل علم کی ہے، جو ان سے گفتگو ، بات چیت کر کے انہیں قائل کریں، اس بارے میں مزید دیکھیں: (87779)

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو کامیاب کرے، اور اپنے خصوصی کرم نوازی سے مالا مال فرمائے۔

واللہ اعلم.

اسلام سوال و جواب

http://islamqa.info/ur/87916
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
بدعتی شخص پراگر آپنے بدعت سے روکنے کے لئے صحیح دلیل پیش کرکے حجت قایم کردی ہے تو یہ کافی ہے اگر وہ مان گیا اور حق بات کو قبول کرلیا ہے تو اچھاہے ورنہ اس کا وبال اسکے سر ہوگا آپ کا کام صحیح پیغام پہونچانا تھا وہ آپ نے کردیا باقی ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔
 

کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
QUOTE="محمد عامر یونس, post: 229951, member: 3508"]کیا بدعات میں ملوث شخص کو روکنا چاہیے؟

سوال:[/QUOTE]

کتابوں کو ٹائپ کرنا بدعت ہے یا نہیں؟
اگر نہیں ہے تو کیوں حالانکہ ایسا کام نہ قرون ثلثہ میں ہوا اور نہ قرآن و حدیث سے ثابت اور نہ سلف کا طریقہ۔
اگر بدعت نہیں ہے تو کیوں جبکہ اس ٹائپ کرنے کو بنیت حسن ہی انجام دیا جاتا ہے جیسا کہ اسے ’’صدقہ جاریہ‘‘ کہا گیا ہے۔
دلیل سے جواب دیں

Untitled.gif

 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
QUOTE="محمد عامر یونس, post: 229951, member: 3508"]کیا بدعات میں ملوث شخص کو روکنا چاہیے؟

سوال:
کتابوں کو ٹائپ کرنا بدعت ہے یا نہیں؟
اگر نہیں ہے تو کیوں حالانکہ ایسا کام نہ قرون ثلثہ میں ہوا اور نہ قرآن و حدیث سے ثابت اور نہ سلف کا طریقہ۔
اگر بدعت نہیں ہے تو کیوں جبکہ اس ٹائپ کرنے کو بنیت حسن ہی انجام دیا جاتا ہے جیسا کہ اسے ’’صدقہ جاریہ‘‘ کہا گیا ہے۔
دلیل سے جواب دیں

13532 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
[/QUOTE]

السلام و علیکم و رحمت الله -

جب کسی کام کو دین اور ثواب کا کام سمجھ کر کیا جائے۔ جب کہ اس کام کی اصل شریعت سے ثابت نہ ہو۔ یعنی نبی مکرم صل اللہ علیہ و آ لہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم، کے مبارک زمانے میں وہ کام کسی نے نہ کیا ہو، یعنی اس کام کا کوئی وجود نہ ہو تو ایسے کام کو "بدعت" کہا جائے گا۔ اگر شریعت میں اس کی کوئی اصل موجود ہے تو وہ بدعت نہ ہوگی اگرچہ وہ چیز پہلے زمانے میں موجود نہ تھی، جیسے شرعی علوم کی تصنیف وغیرہ، (مطلب یہ کہ اگر کمپیوٹر نبی مکرم صل اللہ علیہ و آ لہ وسلم کے زمانے میں ہوتا تو یقیناً قرآن و حدیث کو ٹائپ کرنے کے لئے اس سے فائدہ حاصل کیا جاتا )- لیکن چوں کہ یہ سہولت اس وقت موجود نہیں تھی اس لئے یہ چیز شرعی بدعت کے زمرے میں نہیں آے گی- نبی مکرم صل اللہ علیہ و آ لہ وسلم کے زمانے میں قتال تلواروں اور تیروں کے ذریے ہوتا تھا - ظاہر ہے کہ اب جہاد تلواروں اور تیروں سے ممکن نہیں - اب دور حاضر کی ایجادات یعنی جیٹ طیاروں ، ٹینکوں ، اور مشین گنوں سے ہی قتال ممکن ہے - اب اگر اس کو کوئی شرعی بدعت قرار دے تو اس کی عقل پر ہی شک کیا جا سکتا ہے-
 

کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
[/QUOTE]

السلام و علیکم و رحمت الله -

جب کسی کام کو دین اور ثواب کا کام سمجھ کر کیا جائے۔ جب کہ اس کام کی اصل شریعت سے ثابت نہ ہو۔ یعنی نبی مکرم صل اللہ علیہ و آ لہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم، کے مبارک زمانے میں وہ کام کسی نے نہ کیا ہو، یعنی اس کام کا کوئی وجود نہ ہو تو ایسے کام کو "بدعت" کہا جائے گا۔ اگر شریعت میں اس کی کوئی اصل موجود ہے تو وہ بدعت نہ ہوگی اگرچہ وہ چیز پہلے زمانے میں موجود نہ تھی، جیسے شرعی علوم کی تصنیف وغیرہ، (مطلب یہ کہ اگر کمپیوٹر نبی مکرم صل اللہ علیہ و آ لہ وسلم کے زمانے میں ہوتا تو یقیناً قرآن و حدیث کو ٹائپ کرنے کے لئے اس سے فائدہ حاصل کیا جاتا )- لیکن چوں کہ یہ سہولت اس وقت موجود نہیں تھی اس لئے یہ چیز شرعی بدعت کے زمرے میں نہیں آے گی- نبی مکرم صل اللہ علیہ و آ لہ وسلم کے زمانے میں قتال تلواروں اور تیروں کے ذریے ہوتا تھا - ظاہر ہے کہ اب جہاد تلواروں اور تیروں سے ممکن نہیں - اب دور حاضر کی ایجادات یعنی جیٹ طیاروں ، ٹینکوں ، اور مشین گنوں سے ہی قتال ممکن ہے - اب اگر اس کو کوئی شرعی بدعت قرار دے تو اس کی عقل پر ہی شک کیا جا سکتا ہے-[/QUOTE]
شرعی دلیل اس سب کی؟؟
 

کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تبارک و تعالی عنہ نے نمازِ جمعہ کے لیے دوسری اذان کا اجرا فرمایا تھا؟؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
Top