• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا بدعات میں ملوث شخص کو روکنا چاہیے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
وَيَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَضُرُّھُمْ وَلَا يَنْفَعُھُمْ وَيَقُوْلُوْنَ ہٰٓؤُلَاۗءِ شُفَعَاۗؤُنَا عِنْدَ اللہِ۔

'' اور یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو ضرر پہونچا سکیں اور نہ ان کو نفع پہونچا سکیں ، اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہمارے سفارشی ہیں ''۔

قرآن مع ترجمہ پڑھو سمجھ آجائے گی

11224120_1001296453246176_2363088158084788651_n.jpg

کیا ان جیسے لوگ جو شرک اور بدعات میں ملوث ہے کیا انکو روکنا نہیں چاھیے ؟؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
قبروں پر تعمیرات قائم کرنا شرک اکبر کا ذریعہ ہے !

فضیلۃ الشیخ محمد بن عثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا :

قبروں پر تعمیرات قائم کرنا حرام ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے، کیونکہ اس طرح قبر میں دفن اشخاص کی تعظیم ہوتی ہے، اور اسی طرح یہ عمل غیر اللہ کی عبادت یعنی قبروں کی پوجا کا بھی ذریعہ ہے ، جیسے کہ یہ بات قبروں پر بنائی گئی بہت سی تعمیرات میں ہو رہا ہے، کہ لوگ ان قبروں میں مدفون لوگوں کو اللہ کے برابر شریک بنانے لگے ہیں، اور ان سے اپنی حاجت روائی طلب کرتے ہیں ۔

حالانکہ قبروں میں مدفون لوگوں سے دعا مانگنا، اپنی مشکل کشائی کیلئے ان سے مدد طلب کرنا، شرک اکبر ہے، اور اسلام سے مرتد ہونے کا موجب ہے۔ اللہ ہی ہماری مدد فر مائے" انتہی

قبروں پر قبے اور گنبد اور مزار تعمير كرنا ممنوع ہے، اور يہ قبروں كى تعظيم اور شرك كا ذريعہ ہيں اور اسى طرح تقريبا ايك بالشت سے قبر اونچى كرنا بھى ممنوع ہے.

شوكانى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" اور قبروں پر قبے اور گنبد اور مزار بنانا بھى اس حديث ( مندرجہ بالا حديث ) كے تحت بالاولى شامل ہوتے ہيں، اور قبروں كو مساجد بنانا بھى يہى ہے، اور ايسا كرنے والے پر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے لعنت فرمائى ہے ....

قبروں كو پكا كرنا اور انہيں اچھى اور بناسنوار كر تعمير كرنے سے كتنى ہى خرابياں پيدا ہو چكى ہيں اور سرايت كر چكى ہيں جس سے آج اسلام رو رہا ہے؛ ان خرابيوں ميں جاہل قسم كے افراد كا وہى اعتقاد ہے جو كفار اپنے بتوں سے ركھتے ہيں، اور يہ اتنى عظمت اختيار كر گيا ہے كہ لوگ يہ گمان كرنے لگے ہيں كہ يہ قبر نفع دينے اور نقصان دور كرنے پر قادر ہے، تو اس طرح انہوں نے ان قبروں كو اپنى حاجات و ضروريات پورى كرنے اور نجات و كاميابى اور مطلب پورے ہونے كى جگہ بنا ليا ہے، اور وہاں سے وہ كچھ مانگنے لگے ہيں جو انہيں اپنے رب اور پروردگار سے مانگنا چاہيے، اور ان قبروں كى طرف سفر كر كے جانے لگے ہيں، اور انہيں تبركا چھو كر اس سے مدد مانگتے ہيں؛ اجمالى طور پر يہ كہ انہوں نے كوئى ايسا كام نہيں چھوڑا جو جاہليت ميں بتوں كے ساتھ نہ ہوتا ہو آج يہ بھى اس پر عمل پيرا ہيں، انا للہ و انا اليہ راجعون!!

اس شنيع اور قبيح برائى اور فظيع كفر كے باوجود ہم كوئى ايسا شخص نہيں پاتے جو اللہ كے ليے غصہ ركھے اور دين حنيف كى حميت ميں غيرت كھائے، نہ تو كوئى عالم دين، اور نہ ہى كوئى طالب علم، اور نہ ہى كوئى افسر اور حكمران اور نہ ہى كوئى وزير و مشير اور نہ ہى كوئى بادشاہ ؟!!

ہميں بہت سى ايسى خبريں ملى ہيں جن ميں كوئى شك وشبہ كى گنجائش ہى نہيں كہ بہت سے قبر پرست لوگ يا پھر ان ميں سے اكثر كو جب اپنے مخالف كى جانب سے قسم اٹھانے كا كہا جائے تو وہ جھوٹى قسم اٹھا ليتے ہيں، ليكن جب اس كے بعد انہيں يہ كہا جائے كہ تم اپنے پير اور اعتقاد، يا فلاں ولى كى قسم اٹھاؤ تو وہ ہكلانا شروع كر ديتا ہے، اور ليت و لعل سے كام ليتا اور انكار كرتا ہوا حق كا اعتراف كر ليتا ہے؟!!

يہ ان كے شرك كى سب سے بڑى اور واضح دليل ہے كہ ان كا شرك تو ان لوگوں سے بھى بڑھ چكا ہے جو اللہ تعالى كو دو ميں دوسرا، يا پھر تين ميں تيسرا مانتے ہيں؛ تو اے علماء دين، اور اے مسلمان حكمرانو اسلام كے ليے كفر سے زيادہ بڑى مصيبت اور كيا ہے، اور اس دين اسلام كے ليے غير اللہ كى عبادت سے زيادہ كونسى آزمائش و ابتلاء ہے، اور مسلمانوں كو كونسى ايسى مصيبت پہنچى ہے جو اس مصيبت كے برابر ہو، اور كونسى ايسى برائى ہے جس كا انكار واجب ہو اگر اس واضح اور واجب شرك كا انكار كرنا واجب نہيں ؟:

اگر تم كسى زندہ كو آواز دو تو تم اسے سنا سكتے ہو، ليكن جسے تم پكار ر ہے اس ميں تو زندگى كى رمق ہى نہيں.

اور اگر كسى آگ ميں پھونك مارو تو روشنى بھى ہو، ليكن تم تو راكھ ميں پھونكيں مار رہے ہو" انتہى.

ماخوذ از: نيل الاوطار ( 4 / 83 - 84 ).

واللہ اعلم .

الاسلام سوال و جواب

http://islamqa.info/ur/83133
 
کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
جن لوگوں کو شرک و بدعت کی علل کا ہی علم نہیں، وہ اوروں کو کس منہ سے مشرک و بدعتی کہتے ہیں؟؟
اسکی مثال ایسے ہے جیسے کوئی شخص چوری اور زنا کی مذمت تو خوب کرے مگر ان دونوں کی حقیقت سے قطعا عاری ہو!! یہی شخص دوسروں کو چور اور زانی کہہ کہہ کر نہ تھکے مگر نہ انکا چور ہونا ثابت کر پائے اور نہ ہی زانی ہونا!!!
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!

ایسی ہی علتوں کو تراش تراش کر فقہائے احناف نے محرمات ابدیہ یعنی ماں، خالہ ، بیٹی وغیرہ سے نکاح کر کے اس سے پیدا ہونے والے بچے کا نسب اس بد بخت سے ثابت کیا ہے!
 
Last edited:

کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!

ایسی ہی علتوں کو تراش تراش کر فقہائے احناف نے محرمات ابدیہ یعنی ماں، خالہ ، بیٹی وغیرہ سے نکاح کر کے اس سے پیدا ہونے والے بچے کا بسب اس بد بخت سے ثابت کیا ہے!
آپکی اپنی زبان میں:
بھڑکیں اور صرف بھڑکیں۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا یہ غلط ہے کہ:
فقہائے احناف نے محرمات ابدیہ یعنی ماں، خالہ ، بیٹی وغیرہ سے نکاح کر کے اس سے پیدا ہونے والے بچے کانسب اس بد بخت سے ثابت کیا ہے!
 
کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا یہ غلط ہے کہ:
فقہائے احناف نے محرمات ابدیہ یعنی ماں، خالہ ، بیٹی وغیرہ سے نکاح کر کے اس سے پیدا ہونے والے بچے کانسب اس بد بخت سے ثابت کیا ہے!
صرف اور صرف خلط مبحث!!
ہر ٹاپک میں اپنی جان چھڑانے کیلئے نئی بات شروع کر دیتے ہیں جناب!!
اس بحث کیلئے کوئی اور ٹاپک سٹارٹ نہیں کیا جا سکتا تھا؟؟ ایک جگہ جناب کی جو جگ ہنسائی ہوئی، وہ کافی نہیں؟؟
ایک بحث کے درمیان غیر متعلقہ بات کا جواب میں نہیں دونگا۔۔۔۔۔ ایسا اسلوب آپکو ہی مبارک!
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کی علتوں کی نظیر پیش کی ہے، دیکھئے میں نے کیا کہا تھا:

Top