• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا حسن البصری رحمہ اللہ کا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت ہے؟

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
عرض ہے کہ کچھ عرصہ قبل طاہر القادری صاحب نے ایک کتابچہ لکھا اور اس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ حسن بصری نے حضرت علی سے سماع کیا ہے۔

کیا طاہر القادری صاحب کا یہ دعوی درست ہے؟
جزاک اللہ خیرا
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
تمام متقدمین محدثین نے علی رضی اللہ عنہ سے حسن بصری رحمہ اللہ کے سماع کی نفی کی ہے۔
اور متاخرین نے بھی اسے تسلیم کیا ہے فقط گنتی کے چندلوگوں نے ہی اس کی مخالفت کی ہے مگر ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے اور حق بات یہی معلوم ہوتی ہے علی رضی اللہ عنہ سے حسن بصری کاسماع ثابت نہیں ۔
اور طاہر قادری صاحب نے معلوم نہیں کن دلائل کی بناپر مذکورہ دعوی کیا ہے ۔
اگر ممکن ہو تو طاہر قادری صاحب کی کتاب کا لنک پیش کردیں۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
طاہر قادری صاحب کی کتاب میں نے دیکھ لی ہے ۔
موصوف ایک بھی دلیل پیش نہیں کرسکے بس امام سیوطی کے حوالے ہیں اور چند روایات ہیں اور کچھ نہیں۔ اوردلیل کے نام پر تو کچھ بھی نہیں ہے۔

اس سلسلے میں درج ذیل کتاب کا مطالعہ مفید ہے۔

 
Top