• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا دین اسلام ہمارا محتاج ہے ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

14993556_1337708889596547_8743992120087852174_n (1).jpg


کیا دین اسلام ہمارا محتاج ہے ؟

ایک طرف ملعون سلمان رشدی ہے جو مسلمان پیدا ہوا لیکن نہ صرف مرتد ہوا بلکہ قرآن کو سمجھنا تو دور کی بات اس کے خلاف کتاب بھی لکھ ڈالی !

دوسری طرف ڈنمارک کا ایک اسلام مخالف شدت پسند غیر مسلم اور " فتنہ " فلم بنانے والا Arnoud van Doorn قرآن پڑھتا ہے اور اس کو سمجھنے کی کوشش کرتاہے جس سے وہ اور ان کا بیٹا اسلام قبول کرتے ہیں بلکہ Arnoud حج بھی کرتا ہے اور روضہ رسول ﷺ کے پاس جاکر روتا ہے کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے اسلام کے خلاف فلم بنا کر۔

-------------------------------------
جی ہاں !میرا رب بھی سچا ہے، اس کا قرآن بھی سچا ہے ، اس کا رسول( ﷺ )بھی سچا ہے اور اسلام بھی سچا ہے !
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَلاَ يَخَافُونَ لَوْمَةَ لآئِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاء وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِيم (المائدة:54)
اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے تو اللہ تعالیٰ بہت جلد ایسی قوم کو لائے گا جو اللہ کی محبوب ہو گی اور وہ بھی اللہ سے محبت رکھتی ہو گی وہ نرم دل ہونگے مسلمانوں پر سخت اور تیز ہونگے کفار پر، اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ بھی نہ کریں گے یہ ہے اللہ تعالیٰ کا فضل جسے چاہے دے، اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والا اور زبردست علم والا ہے۔
ذرا اوپر اللہ کا فرمان پڑھ کر آپ 60 یا 70 سال پیچھے چلے جائیں ! ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے اسلام سے منہ موڑا اور کچھ مرتد ہوئے لیکن آج وہ اس دنیا میں نہیں لیکن اللہ نے اور لوگوں کو پیدا کیا جو اللہ تعالی کی عبادت کرتےہیں، اس کے دین کیلئے مر مٹتے ہیں اور دین اسلام کا سچا پیغام دنیا میں عام کررہے ہیں۔
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ وَيَأْتِ بِآخَرِينَ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ قَدِيرًا (النساء: 133)
اگر اسے منظور ہو تو اے لوگو! وہ تم سب کو لے جائے اور دوسروں کو لے آئے، اللہ تعالیٰ اس پر پوری قدرت رکھنے والا ہے.
وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لاَ يَكُونُوا أَمْثَالَكُم (محمد: 38)
اگر تم پھرو گے تو وہ تمہاری جگہ اوروں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے۔

-------------------------------------
آج اگر ہم اللہ تعالی کے دین کو چھوڑ دیں گے تو کل اللہ کسی اور کو پیدا کردے گا جو ہم سے زیادہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرنے والے ہوں گے۔

سید اعجاز شاہ
 
Top