• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا دیوبندیوں کے نزدیک یہ صحیح ہے؟

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
قینا اگر کسی کا یہ موقف ہے تو پھر کبھی کبھی کا کیا مطلب ہے ۔ دونوں چیزوں کی تبلیغ کرنی چاہیے ۔ لیکن ایسی صورت میں رفع الیدین میں طرح طرح کے کیڑے نہیں نکالنے چاہییں مثلا کہ یہ خشوع و خضوع کے منافی ہے ۔ یہ تو مکھیاں مارنے کے مترادف ہے ۔ یہ تو گھوڑوں کی طرح دم ہلانا ہے ۔ کیونکہ یہ سب کچھ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض ہے ۔
کبھی کبھی کا مطلب یہ ہے کہ افضل تو ہے ترک رفع یدین لیکن چونکہ حضور پاک نے یہ عمل بھی کیاہے لہذا یہ بھی کبھی کبھی سنت پر عمل کرنے کی نیت سے کرلیناچاہئے۔
بقیہ جوباتیں آنجناب نے فرمائی ہیں اس کوجواب آں غزل سمجھناچاہئے کہ کس طرح کچھ لوگ رفع یدین کو سنت بناکرکہتے ہیں کہ حضور نے فرمایاہے کہ صلواکمارایتمونی اورآنحضرت نے رفع یدین کے ساتھ نماز پڑھی ہے لہذابغیر رفع یدین کی نماز یں ناقابل اعتبار۔
ویسے آپ بات سے بات نکالنااچھاجانتے ہیں ۔ابھی تک سوال یہ تھاکہ رفع یدین کبھی کبھی کرناچاہئے اورحضور سےد ونوں ثابت ہیں یانہیں لیکن جب اس موضوع کو ختم کئے بغیر کیڑے نکالنے شروع کردیئے۔
ویسے توہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ
میں بھی منہ میں زبان رکھتاہوں
کاش پوچھوکہ مدعاکیاہے​
لیکن بحث سنجیدگی سے چلتی رہ وہ زیادہ اہم ہے۔ امید ہے کہ اگلے مراسلے کیڑے نکالنے سے خالی ہوں گے۔
بات یہاں مفتی شفیع صاحب اوران لوگوں کے حوالہ سے ہورہی ہے جو دونوں کو ثابت مانتے ہیں۔ ان کے تعلق سے نہیں ہورہی ہیں جورفع یدین کو منسوخ مانتے ہیں۔
یقیناجولوگ رفع یدین کو منسوخ مانتے ہیں ان کےنزدیک یہ اختیارثابت نہیں ہوگا۔ جو دونون کو ثابت مانتے ہیں ان کے نزدیک اختیار ثابت ہوگا۔
 
شمولیت
مارچ 20، 2018
پیغامات
172
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
64
دیوبندیوں کا اہلحدیث کے بارے میں نظریہ
دیوبند اہلحدیث کو مسلمان سمجھتے ہیں۔ صرف ایک گزارش کرتے ہیں کہ فقہی مسائلُ میں اختلاف پر تشدد نہ کریں۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ اور ان کے شاگرد فقھا کو اسلام کی صحیح سمجھ نہیں آئی۔ اور ان کے علما کو آئی ہے۔ یا یہ خود صحیح اسلام سمجھ سکتے ہیں تو ان کو پورا حق ہے۔ لیکن یہ آئمہ مجتھدین اور اہل فقہ کی سمجھ پر اعتبار کرنے والوں کو مطعون کریں نہ مذموم جانیں اور نہ عامیوں کو مذہبی منافرت میں مبتلا کریں بلکہ اصلاح کردار و شخصیت و فکر آخرت پیدا کرنے کا تعمیری اور مثبت کام کریں۔اپنے مسائل پر عمل کریں اور اہل سنت کے دوسرے فقہی سلسلوں کو ان کے مسائل پر عمل کرنے کا حق دیں اور خارج اہل سنت فرقے جو صحابہ، ختم نبوت، حدیث کے منکر ہیں یا تعظیم اولیا و انبیا کے نام پر توحید کو مسخ کرتے ہین ان سے صرف علمی مکالمہ کریں لڑائی جھگڑا نہین۔
 
Top