• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم سے بڑھکر بھی کوئی تقلید کے قابل ہے ؟؟؟؟؟؟ کدھر بھٹک رہے ہو ؟؟؟

شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
السلام علیکم!
لفظ تقلید کے معنی کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ حسن ظن رکھ کر کسی کی بات پر عمل کرنا۔ کوئی کہتا ہے کہ اتباع کرنا۔ کوئی کہتا ہے کہ کسی پر بھروسہ رکھ کر بغیر دلیل پوچھے عمل کرنا۔ کوئی کہتا ہے کہ گلے میں پٹہ ڈالنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ
ایک مثال سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تقلید کے معنی کیا ہیں ۔آیا یہ دین ہے یاشرک ہے یا کیا ہے(میری معلومات کے مطابق)

اگر زید آپ سے کہتا ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا '' فجر میں دو رکعت نماز فرض پڑھو''
اگر آپ فجر میں دو رکعت نماز فرض پڑھتے ہیں تو آپ کسکی تقلید کرتے ہیں؟؟ رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کی یا زید کی ؟؟؟؟؟ (حالانکہ زید نے کہا ہے۔ لیکن رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کی بات کہا ہے)
اب زید کی تقلید کرنے پر بضد ہونا اور اسکو واجب یا فرض قرار دیناکیا معنی رکھتا ہے؟ فرض کیجئے زید امام ابو حنیفہ ہے تو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

میرے بھائی یاد رکھیں بات جسکی ہوگی تقلید بھی اسی کی کہلایگی۔ کوئی بھی اہلحدیث جب بات کرتا ہے تقلید کی، تو اسکا مطلب ہوتا ہے وہ بات جو رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کے فرمان سے ہٹ کر ہو۔ اگر رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کی بات ہو تو تقلید انہی کی کہلایئگی۔ غور کریں اگر بات رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کی ہو تو کسی مائی کے لال کی ہمت ہےاسکو رد کرنے کی؟؟؟؟ سوائے حنفیوں کے۔

مختصرایہ کہ جو بھی بات رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کی نہیں ہوتی یا انکےلائے ہوئے دین سے ہٹ کرہوتی ہے تقلید کہلاتی ہے۔ اور رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کے لائے ہوئے دین میں کسی بات کو شریک کرنا شرک ہے۔ واللہ اعلم۔

سید منیر الدین
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
السلام علیکم و رحمت الله -

تقلید کہتے ہیں کہ کسی کی بات کو بلا دلیل قبول کرنا - یعنی زبردستی کسی کے پیچھے چلنا -دینی لحاظ سے اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی شخص چاہے امام ہو یا کوئی عالم ہو اس کی بات کو قرآن و صحیح احادیث پر مقدم رکھنا یا اس کے اس مفہوم کو قبول نہ کرنا جو خود نبی کریم صل الله علیہ و آ له وسلم یا صحابہ کرام رضوان الله اجمعین سے صحیح روایات سے ثابت ہو -

قرآن کریم میں یہ لفظ ان جانوروں کے لئے استمعال ہوا ہے جن کے گلے میں پٹہ ڈالا جاتا ہے - ملاحظہ ہو قرآن کی آیت:


جَعَلَ اللَّهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيَامًا لِلنَّاسِ وَالشَّهْرَ الْحَرَامَ وَالْهَدْيَ وَالْقَلَائِدَ ۚ ذَٰلِكَ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ سوره المائدہ ٩٧

الله نے کعبہ کو جو بزرگی والا گھر ہے لوگوں کے لیے قیام کا باعث کر دیا ہے اور عزت والے مہینے کو اور حرم میں قربانی والے جانور کو بھی اور جن کے گلے میں پٹہ ڈال کر کر کعبہ کو لے جائیں یہ اس لیے ہے کہ تم جان لو کہ بے شک الله کو معلوم ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور بے شک الله ہر چیز کو جاننے والا ہے-
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
جن باتوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مقدم رکھا جاتا ہے ، اسے تقلید نہیں اتباع اور اطاعت کہا جاتا ہے۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا ہمیں حکم ہے۔
جبکہ تقلید تو وہی ہوتی ہے ، جو کسی کے پیچھے بغیر کسی دلیل یا قر آن وحدیث کی دلیل آ جانے کے بعد بھی کی جائے۔لہذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ پر چلنے کے لیے بہترین لفظ اطاعت ہے۔ واللہ اعلم !
 
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
جن باتوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مقدم رکھا جاتا ہے ، اسے تقلید نہیں اتباع اور اطاعت کہا جاتا ہے۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا ہمیں حکم ہے۔
جبکہ تقلید تو وہی ہوتی ہے ، جو کسی کے پیچھے بغیر کسی دلیل یا قر آن وحدیث کی دلیل آ جانے کے بعد بھی کی جائے۔لہذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ پر چلنے کے لیے بہترین لفظ اطاعت ہے۔ واللہ اعلم !
السلام علیکم!

آپکی بات بالکل صحیح ہےلیکن کسی بھی لفظ کا استعمال برا نہیں ہوتا۔ الفاظ تو بات کو سمجھانے کے لئے ہوتے ہیں۔ جیسے نماز کا لفظ بھی قرآن میں نہیں ہے۔ تقلید کا صحیح معنی متعین کرنا اصل مقصد ہے۔ 'تقلید و اجتہاد کا آخری فیصلہ' میں الگ معنی ہے امین صفدر الگ معنی بیان کرتا ہے اور عبدالقوی الگ۔ تو علماء کو اور لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ صحیح معنی کیا مراد لیا جارہاہے۔

بہرحال جب کہا جاتا ہے کہ اسکا معنی یہ ہے تو وہ دوسرا معنی بیان کرتے ہیں۔ معنی ڈکشنری سے ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ معنی تو اصطلاحی بھی ہوتے ہیں؟ جیسے صلاۃ کا معنی 5 ہیں جو دین میں استعمال ہوئے ہیں ڈکشنری کے لفظی معنی کو چھوڑ کر۔ واللہ اعلم!

سید منیر الدین
 
  • پسند
Reactions: Dua
Top