• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا رسول اللہ ﷺ نے اللہ کو دیکھا ہے؟

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
حدثنا يحيى، حدثنا وكيع، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن عامر، عن مسروق، قال قلت لعائشة ـ رضى الله عنها ـ يا أمتاه هل رأى محمد صلى الله عليه وسلم ربه فقالت لقد قف شعري مما قلت، أين أنت من ثلاث من حدثكهن فقد كذب، من حدثك أن محمدا صلى الله عليه وسلم رأى ربه فقد كذب. ثم قرأت { لا تدركه الأبصار وهو يدرك الأبصار وهو اللطيف الخبير} { وما كان لبشر أن يكلمه الله إلا وحيا أو من وراء حجاب} ومن حدثك أنه يعلم ما في غد فقد كذب ثم قرأت { وما تدري نفس ماذا تكسب غدا} ومن حدثك أنه كتم فقد كذب ثم قرأت { يا أيها الرسول بلغ ما أنزل إليك من ربك} الآية، ولكنه رأى جبريل ـ عليه السلام ـ في صورته مرتين.​
صحیح بخاری,کتاب التفسیر,حدیث نمبر : 4855 /صحیح مسلم,ایمان کے متعلق,حدیث نمبر : 84

حدثنا طلق بن غنام، حدثنا زائدة، عن الشيباني، قال سألت زرا عن قوله تعالى { فكان قاب قوسين أو أدنى * فأوحى إلى عبده ما أوحى} قال أخبرنا عبد الله أن محمدا صلى الله عليه وسلم رأى جبريل له ستمائة جناح.​
صحیح بخاری,کتاب التفسیر,حدیث نمبر : 4857/صحیح مسلم,ایمان کے متعلق,حدیث نمبر : 82

3 batein3.png
 
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
48
ایک دوست کہتا ہے یہ حدیث کا مطلب کچھ اور ہے، علماء یہ حدیث نہیں مانتے۔
اور وہ کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس مرتبہ اللہ کو دیکھا، ایک بار جب معراج پر گئے اور نو بار جب نمازیں کم کروانے گئے۔
براہ مہر بانی وضاحت فرما دیں
 
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
48
اور ایک دوسے کہتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس وقت بہت چھوٹی تھی اس لئے یہ حدیث صحیح نہیں مانی جائے گی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ارشاد فرمایا کہ میں نے اپنے رب کو احسن صورت میں دیکھا۔
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
قرآن میں اللہ تعالیٰ نے خود اس بات کی نفی کر دی ہے کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا

وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُكَلِّمَهُ اللَّهُ إِلَّا وَحْيًا أَوْ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّهُ عَلِيٌّ حَكِيمٌ
ناممکن ہے کہ کسی بنده سے اللہ تعالیٰ کلام کرے مگر وحی کے ذریعہ یا پردے کے پیچھے سے یا کسی فرشتہ
کو بھیجے اور وه اللہ کے حکم سے جو وه چاہے وحی کرے، بیشک وه برتر ہے حکمت واﻻ ہے۔
(سورة الشورى:21)
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
@اسحاق سلفی
@خضر حیات
@کفایت اللہ
بھائی
کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے رب تبارک و تعالیٰ کو خواب میں بہترین صورت میں دیکھا ہے؟
 

اٹیچمنٹس

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
اہل سنت والجماعت کے غوث اعظم یعنی شیخ عبدالقادر جیلانی اور وہابیوں کے فضیلۃ الشیخ پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی اپنی کتاب غنیۃ الطالبین میں ارشاد فرماتے ہیں کہ
ہمارا عقیدہ ہے کہ نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے شب معراج بیداری کی حالت میں ( خواب میں نہیں ) اپنی سر کی آنکھ سے ( دل سے نہیں ) اللہ کا دیدار کیا ہے

غنیۃ الطالبین صفحہ 178
مترجم : حافظ مبشر حسین لاھوری
ناشر : نعمانی کتب خانہ لاھور
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
@اسحاق سلفی
@خضر حیات
@کفایت اللہ
بھائی
کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے رب تبارک و تعالیٰ کو خواب میں بہترین صورت میں دیکھا ہے؟
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ؛
یہ حدیث بالکل صحیح ہے ۔۔اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد امام ترمذی ؒ نے امام بخاری رحمہ اللہ سے اس کا صحیح ہونا بھی نقل فرمایا ہے ؛
امام ترمذی ؒفرماتے ہیں :
«هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ» سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ هَذَا الحَدِيثِ، فَقَالَ: «هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ».
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور قاضی عیاض رحمہ اللہ نے شرح صحیح مسلم میں لکھا ہے کہ : خواب میں روءیت باری کے جواز پر اہل علم کا اتفاق ہے؛
((ولم يختلف العلماء في جواز صحة رؤية الله في المنام))۔۔إكمال المعلم شرح صحيح مسلم)
 
Last edited:
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
جزاکم اللہ خیرا
(اس حدیث میں خواب کا ذکر ہے یعنی رسول اللہ ﷺ نے خواب میں اللہ تعالیٰ کو دیکھا تھا)
لیکن بعض لوگ اسی حدیث کے حوالے سے حقیقت میں دیکھنا کہتے ہیں تانکہ لوگوں کو جھوٹے اور من گھڑت قصے سنا سکیں
 
Top