• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا سماع ثابت نہ ہونے سے روایت ضعیف ہوتی ہے ؟

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم
اصول حدیث میں اگ ایک راوی کا سماع اس راوی سے ثابت نہ ہو جس سے وہ حدیث بیان کر رہا ہے تو کیا حدیث ضعیف ہو گی؟ اگر ایسا ہے تو صحیح مسلم میں امام مسلم نے اس اصول کا خیال کیوں نہیں کیا؟

جزاک اللہ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
ایک ہوتا ہے کسی راوی کا کسی راوی سے عدم سماع کا ثبوت یعنی ناقدین کی طرف سے انقظاع کی صراحت یا اس کا ثبوت ۔
اورایک ہوتا ہے کسی راوی کا کسی راوی سے سماع کی عدم صراحت گرچہ سماع ممکن ہے یعنی معاصرت ثابت ہو۔

پہلی صورت میں عدم متابعات وشواہد کی حالت میں حدیث ضعیف قرارپائے گی۔
جبکہ دوسری صورت میں حدیث صحیح ہوگی امام مسلم نے اسی دوسری صورت والی روایات لی ہیں اورانہیں کوئی ضعیف نہیں کہتا ۔
 
Top