• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا سنن اربعہ کی تمام روایات قابلِ عمل ہے ؟

Abu Awwab

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 23، 2016
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
4
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.

اللہ تعالٰی آپ تمام علمائے کرام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین!

شیوخ میرا آپ لوگوں سے یہ سوال بے کی کیا سنن اربعہ کی تمام روایات قابلِ عمل بے اور کیا انمے سندن روایت ضعیف ہے متنن روایات بلکل صحیح ہے؟

جواب بادلیل اور تفصیلی ھوگا تو کافی اچھا ھوگا.

الله آپ تمام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے آمین ثم آمین.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کتب اربعہ کی صحیح وضعیف روایات کی تفصیل یہاں دیکھ لیں ۔
سنن اربعہ کی تمام رویات ( جن میں سے ضعیف باوجود ضعف کے ) قابل عمل ہیں ، اس حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
کیا سنن اربعہ کی تمام روایات قابلِ عمل بے اور کیا انمے سندن روایت ضعیف ہے متنن روایات بلکل صحیح ہے؟
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے سوال کے تفصیلی جواب کیلئے تو کافی وقت درکار ہے ، جو فی الحال ممکن نہیں ،
البتہ فی الحال آپ بنیادی بات سمجھ لیں :
سنن اربعہ میں تین قسم کی ضعیف پائی جاسکتی ہیں
(1) ایسی ضعیف جن کا شاہد یا متابع دوسری جگہ موجود ہے ، اس طرح وہ صحیح لغیرہ یا حسن بن جاتی ہیں ، دوسرے لفظوں میں قابل قبول ہوسکتی ہیں ،
(2 ) ایسی ضعیف جن کا ضعف بہت کم ہے ، اور وہ صحیح احادیث کے خلاف بھی نہیں تو ایسی ضعیف بھی قابل قبول ہوسکتی ہیں ،
(3 ) ایسی ضعیف جنہیں محدثین میں سے کسی نے موضوع کہا ، یا اس کے راوی پر شدید جرح مثل متروک و وضاع وغیرہ ثابت ہے تو ایسی روایات قابل عمل نہیں ،
سنن اربعہ کی ایسی روایات کو ایک عالم نے ایک فائل میں جمع کیا ہے ، میں نیچے اس کا لنک دے رہا ہوں وہ ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھ لیں :
سنن اربعہ کی موضوع احادیث
 

اٹیچمنٹس

Last edited:
Top