• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا شادی کی تقریب کرنا واجب ہے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کیا شادی کی تقریب کرنا واجب ہے

میری ملازت میں مجھے ایک مشکل درپیش ہے ، کہ میری ملازمت کے چئرمین نے مجھ سے ایسا سرٹیفکیٹ طلب کیا ہے جو یہ ثابت کرے کہ ہم شادی کے وقت مسلمان تھے ( ہم قانونی طور پر تو شادی شدہ ہیں ) لیکن ہمارے ہاں حقیقی طور پر شادی شدہ اس وقت ہوا جاتا ہے جب شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے ۔

تومیرا سوال یہ ہے کہ : کیا یہ ممکن ہے کہ آپ میری اس سلسلہ میں مدد کریں جس سے میں اپنا مسئلہ حل کرسکوں ؟

الحمدللہ

شرعی طور پر خاوند اوربیوی کے مابین شادی عقدنکاح کے ساتھ ہی ہوجاتی ہے جب اس میں عورت کے ولی کی موافقت اور دو گواہ اورایجاب قبول ہو تو یہ عقد نکاح مکمل ہوجاتا ہے چاہے اس کے لیے تقریب نہ بھی منعقد کی جائے ، آپ اس کی تفصیل کے لیے سوال نمبر ( 2127 ) کے جواب کا مطالعہ کریں

اورشادی کی تقریب اوراس کا اعلان اورولیمہ کی دعوت تو صرف خوشی کا اظہار اورعقدنکاح کو مشہور کرنے کے لیے ہے جو کہ نکاح کے وقت مستحب ہے جسیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( نکاح کا اعلان کرو ) مسند احمد ( 4 / 5 ) امام حاکم رحمہ اللہ تعالی نے مستدرک الحاکم ( 2 / 200 ) میں اسے صحیح کہا ہے اورعلامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 1072 ) میں اسے حسن قرار دیا ہے ۔
اورعبدالرحمن بن عوف رضي اللہ تعالی عنہ نے جب شادی کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہيں فرمایا تھا :

( ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ذبح کر کے ہی ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1943 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 3475 ) ۔
دیکھیں المغنی لابن قدامہ المقدسی ( 8 / 105 ) ۔

واللہ اعلم .
الاسلام سوال وجواب
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میری ملازت میں مجھے ایک مشکل درپیش ہے ، کہ میری ملازمت کے چئرمین نے مجھ سے ایسا سرٹیفکیٹ طلب کیا ہے جو یہ ثابت کرے کہ ہم شادی کے وقت مسلمان تھے

( ہم قانونی طور پر تو شادی شدہ ہیں ) لیکن ہمارے ہاں حقیقی طور پر شادی شدہ اس وقت ہوا جاتا ہے جب شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے۔
اس سوال کا مقصد ھے کہ شادی کے وقت مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ۔ مگر عنوان اور جواب شادی کی تقریب پر ھے؟ کیا اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔ مجھے تو یہ سوال خود ہی ترتیب دیا گیا لگتا ھے جس پر جواب تقریب پر پیش کیا گیا ھے۔ شادی کی تقریب تو ہر مذھب میں منعقد کی جاتی ھے۔

انگلینڈ میں مسلمان ہونے پر سرٹیفکیٹ کی ضرورت اس وقت پڑتی ھے جب عمرہ و حج پر جانا ہو اور ویزہ اپلائی کرنے والے کا نام ایسا ہو کہ اس سے یہ اندازہ نہیں ہو پا رہا کہ مسلمانوں میں جو نام رکھے جاتے ہیں ویسا نام نہیں ھے کہ تو اس صورت میں اپنے قریبی مسجد کے امام و عالم دین مسجد کے لیٹر ہیڈ پر وہ سرٹیفکیٹ جاری کرتا ھے کہ یہ مسلمان ھے۔ یا اس کے علاوہ کسی بھی کام کے لئے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ چاہے ہو تو امام مسجد و عالم دین ہی اسے جاری کرنے کا مجاز ھے اور یہ آپ کے گھر کے ایڈریس سے قریبی مسجد سے ہونا چاہئے۔

الامارات و عرب ممالک میں اگر سرکاری نوکری ھے تو شادی کا نکاح نامہ حکومت کو پیش کیا جاتا ھے جس سے شادی الاؤنس ملتے ہیں، پھر جب اولاد پیدا ہو تو ان کے برتھ سرٹیفکیٹ پیش کئے جاتے ہیں جس سے مزید الاؤنسیز ملتے ہیں۔

والسلام
 
http://islamqa.info/ur/20066
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم میں نے آپ سے لنک کی درخواست نہیں کی تھی یہ مجھے بھی معلوم ھے کہ یہ عبارت کہاں سے لی گئی ھے۔ آپکا کام ھے دھاگہ بنا کر لگانا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ خود کا ھے یا کہیں سے اٹھایا ہوا ھے، خود کے پاس جواب یا معلومات نہ ہونے کی صورت میں دوسرں کو موقع دیا کریں شکریہ کے ساتھ اپنی عقل و ذہانت سے ایسے جنک مراسلے نہ ارسال کیا کریں۔

برطانیہ میں جب کوئی پاکستانی ویزٹ ویزے پر آیا ہو یا اس جیسی اور بھی بہت سی ٹرمز ہیں ان حالات میں اسے یہاں مستقل قیام کے لئے بہت سے آپشن میں آسان راستہ کا انتخاب کر کے یہاں کسی برٹش یا یورپئیں نیشنل سے شادی کرنی پڑتی ھے اس صورت میں اسے شادی پر تقریب منعقد کرنی پڑتی ھے اور اس تقریب میں اسے دلہن کے ساتھ تصاویر بھی اتروانی پڑتی ہیں جن میں سے کچھ تصاویر نامناسب بھی ہوتی ہیں، یہ تصاویر اپنے کیس کے ساتھ ہوم آفس کو ارسال کرنی پڑتی ہیں کسی مستند وکیل کے ذریعے، پھر ہوم آفس ان تصاویر کو مختلف اینگل سے تحقیق کرتا ھے کہ آیا اس شادی میں کتنی سچائی ھے ۔۔۔۔۔۔ اتنا ہی کافی ھے!

والسلام
 
Top