• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا صحابہ نے میلاد منایا؟

شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حال ہی میں بریلویوں نے یہ شوشہ بھی چھوڑا ہے کہ صحابہ بھی محفل میلاد کا انعقاد کرتے تھے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ صحابہ نے بھی میلاد منایا
10888891_838830799508300_6182911439373877309_n.jpg
 
شمولیت
اپریل 07، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
73
حدیث کے وجود و عدمِ وجود اور ثبوت و عدم ثبوت سے قطع نظر اس سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ
1۔وہ دن 12 ربیع الاول کا تھا
2۔ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم ہر سال اسی دن یہ’’ محفل ‘‘ سجایا کرتے تھے ۔
3۔ اس کو عیدِ میلاد کا نام دیتے تھے ۔
4۔ اس دن مٹھائیاں تقسیم کیں ۔
5۔ تمام صحابۂ کرام نے اس دن ’’محفل سجائی ‘‘
6۔ جن صحابۂ کرام نے یہ’’ محفل ‘‘ نہیں سجائی ان کو ’’ محفل ‘‘ سجانے والوں نے طعن و تشنیع کی ۔
 
شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
بھائی کیا شرعی عبادت یاشرعی طور پر ثابت شدہ عمل کو مخصوص ایام اور مخصوص وقت میں پڑھنا بھی بدعت ہے؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
بھائی کیا شرعی عبادت یاشرعی طور پر ثابت شدہ عمل کو مخصوص ایام اور مخصوص وقت میں پڑھنا بھی بدعت ہے؟
شرعی عبادت یاشرعی طور پر ثابت شدہ عمل کےلئے اگر مخصوص وقت ۔یا۔ ایام مقرر ہیں تو اس ثابت وقت ،ایام میں ادا کرنا ہوگا
اور اگر وقت ۔یا۔ ایام کی تخصیص شرع سے ثابت نہیں تو اپنی طرف سے وقت وغیرہ کی قید ،تخصیص یقیناً بدعت ہوگی
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حال ہی میں بریلویوں نے یہ شوشہ بھی چھوڑا ہے کہ صحابہ بھی محفل میلاد کا انعقاد کرتے تھے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ صحابہ نے بھی میلاد منایا
10645 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
بریلوی بالکل جھوٹ بولتے ہیں ،اور پیارے نبی ﷺ پر بہتان لگاتے ہیں کہ انہوں نے ایسا فرمایا ؛
مسند احمد ط رحمانیہ ،جلد ۷ ،ص ۲۳ پیش خدمت ہے ۔ دیکھ کر حقیقت جان لیں ،


حلقة الذكر.jpg
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جس بات پر محافل میلاد کی عمارت کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی ، وہ غالبا حدیث میں وارد یہ الفاظ ہیں :
جلسنا نذكر الله عز وجل، ونحمده على ما هدانا للإسلام ومن علينا بك
ہمیں بیٹھ کر اللہ کا ذکر ، اور اس کی حمد بیان کر رہے تھے کہ اس نے ہمیں دین اسلام کی طرف ہدایت دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ہم پر یہ احسان فرمایا ۔
مکتبہ رحمانیہ والے طبعہ میں جو ترجمہ کیا گیا ہے اس میں سرخ الفاظ عربی میں موجود ہیں ، لیکن ان کا ترجمہ رہ گیا ہے ۔ بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ اختصار کے پیش نظر رہ گیا ہے ۔ واللہ اعلم ۔
رہی وہ ترجمانی جو بریلوی پوسٹر میں کی گئی ہے تو حدیث کے الفاظ سامنے رکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث کا حوالہ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، کہ کون حوالے دیکھتا اور تحقیق کرتا ہے ۔ اور یا ممکن ہے اصل کتاب کی طرف مراجعت نہ کرنے کے سبب نقل در نقل سے بات بگڑتی بگڑتی ’’ محفل میلاد ‘‘ کا ثبوت بن گئی ہے ، حالانکہ حدیث میں ’’ محفل میلاد ‘‘ کیا ’’ میلاد ‘‘ تک کا ذکر نہیں ہے ۔ ہاں اس حدیث سے مطلقا علمی و دینی محافل و مجالس کی فضیلت ثابت ہورہی ہے ، جس سے کسی کو بھی انکار نہیں ۔
حدیث میں ذکر کردہ الفاظ ’’ و من علینا بک ‘‘
قرآن کی آیت ’’ لقد من الله على المؤمنين إذ بعث فيهم رسولا من أنفسهم ۔۔۔ ‘‘(الله تعالى نے مومنوں پر بڑا احسان کیا ہے کہ ان میں انہیں میں سے ایک پیغمبر بھیجے۔ جو ان کو خدا کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں اور پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے
) سے اقتباس کہے جا سکتے ہیں ۔
 
شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
اگر کوئی شرعی عبا دت یا شرعی امور ایسے ہوں جس میں شریعت نے کسی وقت اور دن کا تعین نہ کیا ہو جو کسی وقت بھی کرنے جائز ہوں تو کیا انہیں بندہ اپنی سہولت کیلئے کوئی خاص وقت اور دن کا تعین کرکے انہیں روزانہ ادا کرے تب کیا اسے ہمیں بدعت شمار کریں گے یا نہیں؟ کیونکہ بعض حضرات یہ دلیل بھی دیتے ہیں اللہ تعالی کو وہ عمل بہت پسند ہے جس پر ہمیشگی کی جائے اگرچہ تھوڑا ہو(مسلم،صلوۃ المسافرین) جیساکہ آج کل اذان سے پہلے مروجہ درور سلام پڑھتے ہیں ویسے تو درودسلام کا کوئی وقت اور دین متعین نہیں کسی وقت بھی پڑھ سکتے ہیں صرف آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام آنے پر خاص تاکید کی گئی ہے لیکن عام حالات میں کسی وقت بھی پڑھا جا سکتا ہے جب بریلوی حضرات سے درود سلام کی دلیل مانگی جاتی ہے تو وہ یہی کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالی قرآن مجید میں کہتے ہیں کہ آپ ﷺ پر درودسلام بھیجو خود اللہ اور اس کے فرشتے بھی آپ ﷺ پر درود پڑھتے ہیں (سورۂ احزاب) اس میں اللہ سبحانہ وتعالی نے دن اور وقت کی قید نہیں لگائی یعنی کسی وقت بھی پڑھ سکتے ہیں تو آپ کیوں اس کی قید لگاتے ہیں کہ اس وقت نہیں پڑھنا وغیرہ وغیرہ وہ کہتے ہیں تم اس کی نفی ثابت کر دیں کہ اس وقت نہیں پڑھنا تب ہم نہیں پڑھیں گے اسی طرح وہ عمومی شرعی امورجس کی کوئی قید نہیں لگائی گئی وہ اسے دن اور وقت متعین کر کے روزانہ پڑھتے ہیں اور اس امر کو وہ جائز سمجھتے ہیں
نوٹ: اگر کوئی مروجہ درودسلام کی بجائے درود ابراھیمی پڑھے تب اس کی شرعی حیثیت کیا ہو گی؟
 

khawajakiran

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2015
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
Hazoor SAW ki tareef per etna Behso Mubahisa esa maloom hota hai koi Qadiyani firqa buhat betabi Sy logon ko en batoon main uljha raha hai Jab har sure main Nabi PAK ki tareef namaZ main darood or sunatain sub Ap nabi PAK ki Baraee biyan kerahi hain too kis baat ka Ibham kun ager Musalamn ek din Millker koi khusi mana rahay hain too es main kya buraee ya ( bidat )ager kisi ko Nabi sy etni jalan hai too woh na keray lekin qadiyani pan na dikhay kunkay Allah nay nabi sy muhabbat ki daleelain nahi deen hain bus Allah nay apni Muhabbat ka izhar kiya hai
 
Top