• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا علمِ تفسیر کے حصول سے قبل قرآن کریم میں تدبر ممکن ہے؟

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
جماعت اسلامی کے طریقۂ کار کی تردید.

از قلم محمد عبد الرحمن کاشفی

شیخ الاسلام ابن تیمیہ کہا کرتے تھے: تدبر فی القرآن تفسیرِ قرآن کے بغیر ممکن نہیں ہے.

آج کل تدبر قرآن وغیرہ کا حلقہ لگایا جاتا ہے اور اسی *تدبرِ قرآن* کے نام سے کتابیں بھی لکھی جا رہی ہیں.

حتی کہ کتب تفسیر میں تدبرِ قرآن کے نام سے کوئی تفسیر کی نظیر پورے چودہ سو سال میں نہیں ملتی . علماء تو تفسیرِ قرآن ہی کے نام سے قرآن کے معانی اور مطالب بیان کرتے چلے آ رہے ہیں. یہ تدبر قرآن تو بس معاصرین کی دین ہے.

حقیقت یہ ہے کی علم سلف اور علم خلف میں بڑا فرق ہے.

اس لئے ایسا شخص جو تدبر قرآن کی بات کرے، دراں حالیکہ وہ علم تفسیر سے نابلد ہو، تو یاد رکھیں کہ وہ اللہ کے بارے میں بلا علم لب کشائی کر رہا ہے.

معلوم ہوا کہ علم تفسیر کے حصول سے قبل تدبر فی القرآن میں اصلاح نہیں بلکہ فساد مضمر ہے-

《ماخوذ از درس صالح العصیمی》

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top